Tag: کراچی کی صفائی

  • وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے،گورنر سندھ

    وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم نےکراچی کے معاملات دیکھتے ہوئے مجھے اسلام آباد طلب کیا۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات وزیراعظم کے سامنے پیش کیے تھے،کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے یہ مسائل رونما ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کوپستی کی طرف دھکیلاگیا،جس طرح کراچی کو چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کراچی کی صفائی میں کردار سے متعلق وزیراعظم نے سمری پردستخط کر دیے،وزیراعظم عمران خان اب خود کراچی پر 100فیصد توجہ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، پاک فوج صفائی کی نگہبانی کرےگی، ایف ڈبلیواو بھی ساتھ ہوگی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے جتنے فنڈز درکار ہیں دیے جائیں گے،کراچی کے شہریوں نے جو پریشانیاں دیکھیں ہیں ان کامداوا نہیں ہوسکتا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع ہو جائے گا،پہلے مرحلے میں صفائی،دوسرے میں بند نالوں کی صفائی کی جائے گی۔

  • آئندہ ہفتے سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

    آئندہ ہفتے سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

    کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلا تفریق ہو، کام اگر کہیں ہورہا ہے تو وہ سندھ صوبہ ہے، آئندہ ہفتہ سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گزری فلائی اوور کے نیچےقومی ادارہ امراض قلب (این آیی سی وی ڈی)کے تحت چیسٹ پین یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کی جاتی ہے۔یہ چیسٹ پین یونٹ اٹھارویں آئینی ترمیم کا رزلٹ ہے۔پیپلزپارٹی فیڈریشن اور بائیس کروڑ عوام کی خدمت کررہی ہے۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔یہاں کے لوگ کسی کو بھی ووٹ دیں کام صرف پیپلزپارٹی نے کیا ہے۔یہ چیسٹ پین یونٹ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ لیاری میں چیسٹ پین یونٹ کو سیٹلائیٹ سینٹر میں تبدیل کررہے ہیں۔چییئرمین بلاول بھٹو زرداری خود اسکا اعلان اور افتتاح کریں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم مفت اور معیاری طبی سہولت فراہم کررہے ہیں۔یہ سندھ حکومت کا تحفہ ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ ڈبوں میں ووٹ کسی اور کے نکلے مگر ہم نے اپنا ایک اور وعدہ آج پورا کردیا۔پیپلزپارٹی آپ کے مسائل حل کرے گی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم جاری ہے۔کوئی نالوں میں کچرا اور بوریاں ڈالتا ہے تو اس کے خلاف قانون تو حرکت میں آئے گا۔عوام کچرا کچرا کنڈیوں میں ڈالیں ۔اگلے ہفتے سے سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی چھاپے مارے یا کوئی گرفتاریاں کرے ہم کام کرتے ہیں اور کام کرتے رہیں گے ۔ہم احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلا تفریق ہو۔کام اگر کہیں ہورہا ہے تو وہ سندھ صوبہ ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔۔سندھ حکومت کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیں ۔اس موقع این آئی سی وی ڈی کےایگزیکٹیوڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے کہا کہ پورے کراچی میں مزید چیسٹ پین یونٹ کھولیں گے۔

    کراچی کے شہریوں کو خوش خبری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں کے ایم سی کے تحت چلنے والے ہارٹ ڈیزیز ہسپتال کو سندھ حکومت چلائے جس پر مئیر کے ایم سی نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے کوشش ہے کہ یہ ہسپتال ادارہ امراض قلب کے تحت چلایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ اور بہتر سہولتیں میسر ہوں۔