Tag: کراچی کے اسپتالوں

  • سانس کی بیماریاں! کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سانس کی بیماریاں! کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی : شہر قائد میں سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں، کیسز کی تعداد پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں انفلونزا وائرس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق ان کیسز کی تعداد پچاس سے ساٹھ فیصد کے درمیان ہیں۔

    ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کراچی میں سانس کی بیماریاں خطرناک حد تک پھیلنے لگیں اور بدلتے موسم کے ساتھ انفلونزا وائرس کے کیسز کے رپورٹ ہونے کی تعداد زیادہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پر عدم توجہ اس وائرس کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ بن جاتی ہے اور بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر ہر عمر کے افراد سانس کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ نجی و سرکاری اسپتالوں اور محلے میں موجود کلینک میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کورونا کیسز بھی کم تعداد میں رپورٹ ہوئے ہیں تاہم کینسر اور شوگر کے مریضوں کے علاوہ وعمر رسیدہ افراد انفلونزا وائرس کی شکایت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں احتیاط پر عمل کریں شدید نزلہ زکام اورکھانسی میں ماسک کے استعمال کو ترجیح دیں۔

  • کراچی کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ

    کراچی کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ

    کراچی : سندھ حکومت کے زیر کنٹرول انفیکشن ڈزیز اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ، ایک دن میں 26 مریضوں کو اسپتال لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال میں واقع سندھ حکومت کے زیر کنٹرول انفیکشن ڈزیز اسپتال میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران26مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق انفیکشن ڈیزیزڈیز اسپتال میں آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے، اس وقت انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 7مریضوں وینٹیلیٹر پر ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسپتال میں اس وقت دو بچے بھی کورونا میں مبتلا ہوکر زیر علاج ہیں، چند دنوں میں آدھا اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکا ہے،

    حکام نے بتایا کہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 155 مریضوں کے داخلے کی گنجائش ہے، 45 بیڈ آئی سی یو کے ہیں،اسپتال میں 8 بیڈ مریض بچوں کے لئے مختص ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور کراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباََ 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔