Tag: کراچی کے تاجر

  • پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    کشمور پولیس نےکراچی کے اغوا ہونے والے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  کشمور پولیس نے ہنی ٹرپ کے ذریعے اغوا ہونیوالے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے، تاجر کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔

    پولیس نے بخشاپورکےکچے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تاجر کو بازیاب کروا کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

    دوسری جانب 6 جون کو کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری کو پولیس نے بازیاب کرا کیا تھا، ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

    گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

  • ’وزیر اعلیٰ سے شکایت ہے تو میرے پاس آئیں کہیں جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں‘

    ’وزیر اعلیٰ سے شکایت ہے تو میرے پاس آئیں کہیں جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں‘

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ سے کوئی شکایت ہے تو میرے پاس آئیں کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنا مخالف نہیں ساتھی سمجھیں، تھوڑی سی محبت جو آپ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو دکھاتے تھے کہیں نہ کہیں دل میں ٹی ایل پی بھی بستی ہے اتنی ہی محبت ہمیں بھی دکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دودھ کے دھلے نہیں تو اتنے برے بھی نہیں ہیں، میں نے شارٹ ٹرم نہیں لمبی اننگز کھیلنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جارہا اب آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، اب زبردستی صنعت بند نہیں ہوتی، مزدوروں کو زبردستی جلسے میں نہیں لایا جاتا تو اس میں ہمارا بھی کردار ہے۔

    بلاول نے کہا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے نام پر اور حکومت کے نام پر آپ کو کوئی تنگ کرے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیں، یہاں اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کردی آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتادیں جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، وفاق کے رویے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے ہم جو منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں ہمیں اس کے لیے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

  • پیپلزپارٹی کا کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات سننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اے آر اوئی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی کل تاجر برادری کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کریں گے جس میں وہ تاجر برادری کے تحفظات اور مسائل بھی سنیں گے۔

    بلاول بھٹو نے تاجروں و صنعتکاروں کو کل تین بجے بلایا ہے۔

    اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی شکایتیں اوپر کرنےپرتاجروں سے ناراضی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ایسے بیانات صرف ہیڈلائن میں رہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے مریم ہمیں دے دیں کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور مرادعلی شاہ سے متعلق بیان مذاق تھا۔

    تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں کون سے ایسے جھنڈے گاڑ دیے جو ہم انہیں مانگیں گے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا عتیق میر نے یوٹرن لے لیا، پاکستان میں لوگوں کو یوٹرن لینے کی عادت پڑگئی ہے اور مخصوص تاجر ٹولہ سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے۔

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کا حال سب کے سامنے ہے، مریم نواز چاہیں تو سندھ آکر سیکھ سکتی ہیں۔

    خیال رہے وفاقی وزیراحسن اقبال کراچی آئے توتاجروں کےساتھ بیٹھک لگائی، جس میں تاجروں نے اپنے اپنے مسائل بتائے۔۔ شہر قائد کے دُکھڑے سنائے۔

    تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے مکالمے میں کہا کہ مریم نواز سندھ کو دے دیں۔۔ مراد علی شاہ آپ لے لیں، جس کے بعد ایک نیا محاذ کھل گیا۔

  • مریم ہمیں دے دیں‌! کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے یوٹرن لے لیا

    مریم ہمیں دے دیں‌! کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے یوٹرن لے لیا

    کراچی : کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا مریم نواز اور مرادعلی شاہ سے متعلق بیان مذاق تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے مریم ہمیں دے دیں کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور مرادعلی شاہ سے متعلق بیان مذاق تھا۔

    تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں کون سے ایسے جھنڈے گاڑ دیے جو ہم انہیں مانگیں گے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا عتیق میر نے یوٹرن لے لیا، پاکستان میں لوگوں کو یوٹرن لینے کی عادت پڑگئی ہے اور مخصوص تاجر ٹولہ سندھ کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے۔

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کا حال سب کے سامنے ہے، مریم نواز چاہیں تو سندھ آکر سیکھ سکتی ہیں۔

    خیال رہے وفاقی وزیراحسن اقبال کراچی آئے توتاجروں کےساتھ بیٹھک لگائی، جس میں تاجروں نے اپنے اپنے مسائل بتائے۔۔ شہر قائد کے دُکھڑے سنائے۔

    تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے مکالمے میں کہا کہ مریم نواز سندھ کو دے دیں۔۔ مراد علی شاہ آپ لے لیں، جس کے بعد ایک نیا محاذ کھل گیا۔

  • ’آرمی چیف کراچی کو اون کرلیں تاجر آئی ایم ایف کا قرض ختم کردیں گے‘

    ’آرمی چیف کراچی کو اون کرلیں تاجر آئی ایم ایف کا قرض ختم کردیں گے‘

    کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دکھ درد اور اپنے ساتھ ہونے والے مظالم بتادیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز تاجر کمیونٹی سے ملاقات کی اس دوران معروف صنعتکار حنیف گوہر نے کہا کہ تاجروں نے بتایا آج بھی سسٹم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، بیورو کریسی تاجروں کو پریشان کررہی ہے۔

    تاجر رہنما نے پانی اور ٹوٹی سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر میں سڑکوں کا حال دیکھ لیں، پانی مافیا کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    تاجروں نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ چھ ماہ کراچی کو اون کرلیں ہم آئی ایم ایف کا قرض ختم کردیں گے۔

  • کراچی کے تاجر کو بیرون ملک سے 20 لاکھ روپے بھتے کی کال موصول

    کراچی کے تاجر کو بیرون ملک سے 20 لاکھ روپے بھتے کی کال موصول

    کراچی : تاجر کو بیرون ملک سے بھتہ کی کال موصول ہوئی ، جس میں 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور پیسے نہ دینے پر دونوں بھائیوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کورنگی میں تاجر کو بیرون ملک سے بھتے کی کال کا انکشاف سامنے آیا۔

    پولیس نے گیس سلنڈر شاپ کے مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ عوامی کالونی تھانےمیں اقدام قتل اوربھتےکی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ تاجر کو بیرون ملک سے کال آئی اور بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، ساتھ ہی بھتہ نہ دینے پردھمکیاں دی گئیں اور بات نہ ماننے پر خوفزدہ کرنے کیلئے حملہ بھی کیا گیا۔

    تاجر کا کہنا ہے کہ چار دسمبر کی رات موٹرسائیکل سوار دوملزمان آئے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، واقعے کے فوری بعد زخمی تاجر کے بھائی کو غیر ملکی نمبرسے کال موصول ہوئی، کال پردھمکی دی کہ یہ صرف ٹریلرتھا، پیسے نہ دیے تو دونوں بھائیوں کو مار دیں گے۔

  • کراچی کے تاجروں کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

    کراچی کے تاجروں کا جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر رہنماؤں نے رات گئے مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا، تنظیم تاجران و انجمن تاجران پاکستان نے کہا ’’ہم جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔‘‘

    تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کریے گے، انھوں نے اپیل کی کہ تاجر بجلی بلز، بھاری ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور بدامنی کے خلاف اور کاروبار بند رکھیں۔

    دوسری طرف شہر میں ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم دیکھا گیا، مہنگائی کے خلاف عوام مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کر رہے ہیں، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا اور سڑکیں بلاک کی گئیں۔

    بجلی کے اضافی بل، مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    ادھر پشاور میں بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جا رہا ہے، بار ایسوسی ایشن نے بھی آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے، وکلا آج 11 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

    خیبر پختون خوا کے شہر سوات میں بھی بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال ہے، اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، وکلا نے بھی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

  • ٌلاک ڈاؤن کا فیصلہ ، کراچی کے تاجر میدان میں آگئے ، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    ٌلاک ڈاؤن کا فیصلہ ، کراچی کے تاجر میدان میں آگئے ، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    کراچی : تاجروں نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا  اور کہا یوٹیلیٹی بلزادائیگی کی ذمہ داری سندھ حکومت لے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے سندھ حکومت نے جانب سے کاروباری بندش کےفیصلے کو مسترد کردیا،انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ویکسین کے ہدف میں ناکامی کی سزا تاجروں کو دے رہی ہے، ایس او پیز فالوکررہےہیں مزید بھی کریں گے، کاروباری بندش قبول نہیں، سندھ حکومت کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لے۔

    تاجرایکشن کمیٹی کے رکن شرجیل گوپلانی نے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تاجر ایکشن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کو ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے، مارکیٹ میں ویکسی نیشن کیلئے ایسوسی ایشن بھرپور تعاون کرے گی۔

    شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، ٹیکس چھوٹ دی جائے اور یوٹیلیٹی بلز ادائیگی کی ذمہ داری سندھ حکومت لے۔

    تاجر رہنما رضوان عرفان نے بھی سندھ حکومت کےفیصلےکومستردکرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجر دشمنی ہے، وزیر اعلی سندھ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنےکی اپیل کی تھی اور ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانےکی تجویزدی تھی، ہمیں کہا گیا تھا کہ اچھا فیصلہ کیاجائے گا۔

    تاجر رہنما شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ بازاروں میں ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدہورہاہے، بہت سارےتاجروں نےویکسی نیشن کرلی ہے، حکومت کو کہا تھا بازاروں میں ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے۔

    تاجر رہنما الیاس میمن نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تاجر ایکشن کمیٹی کااجلاس بلالیاہے، حکومتی وزرانے کل ہم سے اجلاس کیا تھا، ہمیں کیاگیا تھاہم تاجروں کےحق میں اچھےفیصلےکریں گے۔

  • کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا: آرمی چیف

    کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا: آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج کراچی کے تاجروں نے ملاقات کی، جس میں تاجروں نے آرمی چیف کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ کراچی 2 ہزار 600 ارب سالانہ ٹیکس دیتا ہے، شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔

    تاجروں کا کہنا تھا کراچی میں بارشوں سے معاشی، تجارتی و صنعتی سرگرمیاں رک گئی ہیں، بجلی، گیس اور پانی کے اداروں کے سربراہان کو مسائل حل کرنے کا پابند کریں۔

    آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا، اس کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نما ئندگی دی جائے گی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا، کراچی میں سڑکیں، پانی، بجلی و گیس کے مسائل سب حل ہوں گے۔

  • تاجروں‌ نے گورنر سندھ سے امیدیں باندھ لیں

    تاجروں‌ نے گورنر سندھ سے امیدیں باندھ لیں

    کراچی: صوبے میں 25 دن سے جاری لاک ڈاؤن میں کاروبار کی مسلسل بندش سے پریشان شہر قائد کے تاجروں‌ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تاجروں کو مذاکرات کے لیے آج طلب کر لیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے تاجروں کو جائز مطالبات حل کرنے کی امید دلائی ہے۔

    تاجر تنظیموں نے گزشتہ روز بدھ کو کاروبار کھولنے کا اعلان کیا تھا، کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی یقین دہانی پر تاجر تنظیموں نے اعلان کو 2 دن کے لیے مؤخر کر دیا تھا، کمشنر کراچی نے تاجروں کو وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے تاجروں کو ابھی تک ملاقات کا وقت نہیں دیا۔

    تاجر صوبائی انتظامیہ سے مایوس ہو کر آج گورنر سندھ سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس جائیں گے، تاجروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاق کی جانب امید لگا لی ہے، اس سلسلے میں کراچی کی مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کا 7 رکنی وفد گورنر سندھ سے آج دوپہر ملاقات کے لیے جائے گا۔

    مارکیٹیں بند ہونے سے تاجروں کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے، مارکیٹوں کی مسلسل بندش سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے بھی بے روزگار ہونے لگے ہیں، دکان دار بجلی گیس کے بل اور دکانوں کا کرایہ تک ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔