Tag: کراچی کے تاجر

  • کورونا فنڈ، کراچی کے تاجر نے 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے

    کورونا فنڈ، کراچی کے تاجر نے 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے

    کراچی : کراچی کے تاجرکی جانب سےسندھ حکومت کےکورونافنڈمیں 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے گئے، عطیہ کرنے والے تاجر نے نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس فنڈ میں کراچی کے ایک تاجر نے 79 لاکھ روپے کردیئے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عطیہ کرنے والے تاجر نے نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو 88 سال کے ریٹائرڈ شخص نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1ملین روپے کا چیک دیا، چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے اور رقم کورونا کیخلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ، کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دےرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات نام بتائے بغیر بڑی رقم سندھ حکومت کو منتقل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ کی ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔

    خط کے متن کے مطابق سندھ کے مالی مسائل سے ہر ماہ 3 ارب قرضوں کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے، کرونا وائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے، محدود وسائل کے باوجود انتظامات پر کھل کر خرچ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • الیکشن 2018: کراچی کے تاجر اس بار کسے ووٹ دیں گے اور کیوں؟

    الیکشن 2018: کراچی کے تاجر اس بار کسے ووٹ دیں گے اور کیوں؟

    کراچی : الیکشن2018کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے دیگر شہروں کے علاوہ شہر کراچی کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کراچی کے تاجر اس بار کیا سوچ رہے ہیں ؟

    اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے تعلق رکھنے والے افراد سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی جسے ہم ویب سائٹ کے قارئین تک پہنچا رہے ہیں۔

    کراچی کا تاجر طبقہ الیکشن کے بارے میں کیا سوچ رکھتا ہے، بھتہ خوری اور دہشت گردی سے متاثرہ تاجر کسے نجات دہندہ سمجھتے ہیں؟ یہ جاننے کیلئے اقرار الحسن نے کراچی کے مرکز صدر میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر عتیق میر نے سرعام ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو انتخابات میں جو کراچی کی صورتحال رہی اس کو دیکھتے ہوئے ہم کبھی دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے کہ جس یہ شہر دوبارہ بھتہ خوروں یا دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم ان جماعتوں کو مینڈیٹ نہیں دیں گے۔

    اس موقع پر دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ ضرور ڈالیں اور اس کا صحیح استعمال کریں، بعد ازاں سرعام ٹیم کی جانب سے مارکیٹ سروے میں دکانداروں نے ووٹ دینے سے متعلق ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔