Tag: کراچی کے تھانے

  • کراچی کے تھانوں کو مکمل طور پر پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے تھانوں کو مکمل طور پر پیپرلیس کرنے کا فیصلہ

    کراچی: تھانوں اور شعبہ تفتیش سے دستاویزی اندراج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، چند ماہ میں تھانہ جات کو مکمل پیپرلیس کرنے کی کوشش جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آن لائن پی ایس آر ایم ایس سسٹم مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی کے تمام تھانے ایک ماہ میں پی ایس آر ایم ایس پر منتقل ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دیگر ڈویژنز 2 ماہ میں مکمل ڈیجیٹلائز ہوں گے، اگلے چند ماہ میں تھانہ جات وشعبہ تفتیش کو مکمل پیپرلیس کرنے کی کوشش کرینگے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس سلسلے میں افسران اور عملے کیلئے ٹریننگ کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کی۔

    غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کیس ڈیٹیکشن کی شرح میں بہتری کی امید ہے جبکہ انھوں نے نئے بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز کو تفتیشی شعبے میں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-first-time-police-station-on-wheels-and-online-women-police-station-stablished/

  • جرائم پر قابو پانے کیلئے کراچی کے تھانوں کے لیے نئی موٹرسائیکلیں!

    جرائم پر قابو پانے کیلئے کراچی کے تھانوں کے لیے نئی موٹرسائیکلیں!

    ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کی جانب سے کراچی کے تھانوں کو نئی موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ کو موثر بنانے اور اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے کراچی کے تھانوں کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ شہر بھر میں موجود متعدد تھانوں کے اہلکاروں کو نئی موٹرسائیکل فراہم کی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی خادم حسین کی ہدایت پر کراچی کے تینوں زونز میں مختلف تھانہ جات کو نئی موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ گشت کا نظام موثر بنا کر اسٹریٹ کرائم پرقابو پایا جائے۔

    خادم حسین نے کہا کہ تھانے کو مضبوط بنانے کیلئے درکار سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وارداتوں میں کمی کیلئے تھانے کی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔