Tag: کراچی کے ضلع وسطی

  • کراچی کے ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت ہوگیا

    کراچی کے ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت ہوگیا

    کراچی :ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت ہوگیا ، تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرادی، جس میں آفس اسسٹنٹ کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں سائنو فام ویکسین کا غیر منصفانہ استعمال ثابت ہوگیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے آفس اسسٹنٹ کو معطل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی ایچ او ضلع وسطی ڈاکٹر مظفر اوڈھو کو بھی غفلت کا مرتکب قرار دیا اور رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرادی ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ سائنو فام ویکسین کے ایسے وائلز ملے، جن میں نیشنل ایمونائزیشن سروس میں ریکارڈ موجود نہیں تھا ، کمیٹی کے رو بہ رو آفس اسسٹنٹ نے غیر منصفانہ ویکیسن کے استعمال کو تقسیم کیا، آفس اسسٹنٹ کو کورونا ویکسین کے امور سے روکا جائے۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ڈی ایچ او کی جانب سے ویکسین کے استعمال کو شفافیت بنانا لازمی تھاجس پر وہ ناکام رہے۔

    خیال رہے ڈاکٹر حراظہیر نے سیکریٹری صحت کو سائنو فام ویکسین کے گھروں کو لگانے کی شکایت کی تھی اور انہوں نے سکریٹری صحت کو اپنی ایک تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا ، درخواست میں ڈاکٹر حرا نے بتایا تھا کہ چین کی ویکسین سائنوفام کم عمر افراد کو لگانے کے احکامات موصول نہیں ہوئے لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع وسطی بعض اہلکار سرکاری ویکسین کم عمر کے افراد کو بھاری رقوم کے عوض گھر گھر جاکر لگارہے ہیں۔

    ڈاکٹر حرا نے انکشاف کیا تھا کہ ضلع وسطی کے بعض اہلکار منظم انداز میں سرکاری ویکسین سائنوفام کو رقم لے کر 18 سے 25 سال کے عمر کے افراد کو لگارہے ہیں، اور اندراج میں عمریں تیس سال سے زائد بتائی جارہی ہیں، پیسے لے کر ویکسین لگانے کا علم ہوا تو متعلقہ اہلکاروں سے کو آڑے ہاتھوں لیا،جس پران اہلکاروں نے مجھے زدوکوب کیا۔

  • کراچی  کے ضلع وسطی میں مزید 126 کورونا  کیسز کی نشاندہی،  لاک ڈاؤن  نافذ

    کراچی کے ضلع وسطی میں مزید 126 کورونا کیسز کی نشاندہی، لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی: ضلع وسطی میں کورونا کے مزید 126 کیسز کی نشاندہی کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، جو یکم جون سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کے مختلف علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 1جون سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا، متاثرہ علاقوں میں گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں ٹاؤنز میں 126کورونا کے مریض موجود ہیں، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی ایچ او کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پرپابندی ہوگی اور علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    کراچی: متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری ،فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی اور کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کےہرممکن اقدامات کرے گی۔

  • تشویشناک صورتحال ، کراچی کے ضلع وسطی میں 199 کورونا کیسز رپورٹ،لاک ڈاون نافذ

    تشویشناک صورتحال ، کراچی کے ضلع وسطی میں 199 کورونا کیسز رپورٹ،لاک ڈاون نافذ

    کراچی : ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 199 کورونا کیسسز سامنے آنے کے بعد مزید علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں 199 کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد
    چاروں ٹاؤنز کے مزید علاقوں اور گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 6جون تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا یے، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔


    جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

    کراچی: متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔