کراچی : سیکریٹری صحت نے گرینڈ ہیلتھ الاؤنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رسک الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں کے طبی عملے اور سیکریٹری صحت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
مذاکرات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان کی صدربشریٰ آرائیں بھی شریک تھیں۔
مذاکرات میں ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کو 17 ہزار جبکہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین 30 ہزار رسک الاوٴنس دینے کا وعدہ کیا گیا۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان کی صدر بشریٰ آرائیں نے بتایا کہ سیکریٹری صحت نے گرینڈ ہیلتھ الاوٴنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یقین دہانی کرادی، ہم آج سے پولیو مہم میں کام کریں گے۔
دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الانس کے مطابق مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ٹوکن ہڑتال جاری رہے گی۔
یاد رہے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں چار روز سے ہڑتال جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس اورمحکمہ صحت سندھ میں مذاکرات کے 2 دورناکام ہوچکے ہیں۔
طبی عملے نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اب تک ہزاروں مریض اوپی ڈی سے محروم ہوچکے ہیں۔