Tag: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

  • مون سون  کے چوتھے اسپیل کا آغاز، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

    مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

    کراچی : شہر قائد میں مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے آج سے 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوگیا ، اسپیل کے باعث حیدر آباد ، بدین ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیاراور جیکب آباد میں بارش ہوئی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا اور شہری موسم کو انجوائے کرنے باہر نکل آئے، صدر،آئی آئی چند ریگر روڈ، سائٹ ، گلزار ہجری اسکیم تینتس اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آٹھ اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ دس سے پندرہ اگست کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    موسلادھاربارشوں کے باعث کراچی،بدین،ٹھٹھہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

    سسٹم تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے امکانات بھی نظر آرہے ہیں، اس لئے لوگ محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے ندی نالوں کو صاف رکھیں، بجلی کے کھمبوں، برقی آلات، درختون اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

    سسٹم کے بعد 9 یا 10اگست سے ایک اور طاقتور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، کے الیکٹرک نے بارش سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جامعہ کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ناگن چورنگی میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کلفٹن، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے، شارع فیصل، کارساز، ایئرپورٹ، ابوالحسن اصفہانی روڈ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محمود آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، اعظم بستی اور کورنگی روڈ پر تیز بارش ہوئی ہے، زینب مارکیٹ کے قریب اور اطراف کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

    ادھر ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اور یو پی موڑ پر نالہ ابلنے لگا اور گٹر کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

    بارش میں احتیاط ضروری ہے، کے الیکٹرک

    دوسری جانب بارش میں کرنٹ سے بچاؤ کے لیے کے الیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور کے پی ایم ٹیز سے دور رہیں، بارش میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ برقی آلات کے ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں، غیرقانونی ذرائع سے ہر گز بجلی حاصل نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔