Tag: کراچی کے موسم

  • کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ  کا  اہم بیان آگیا

    کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کا اہم بیان آگیا

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم بیان آگیا، جس میں انھوں نے شہر میں ہونے والی بوندا باندی کی وجہ بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، سائٹ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں آج صبح بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے زیر اثر بادلوں کی تشکیل ہوئی ، جو بوندا باندی کا باعث بن رہے ہیں۔

    اردو مضامین اور بلاگز- ARY News Urdu Blogs

    سردار سرفراز نے بتایا کہ ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً ایک ہزار بیس کلومیٹر کےفاصلے پر ہے تاہم امکان ہے، ڈپریشن طوفان کی شکل اختیارنہیں کرے گا اور عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو شدت اختیارکرگیا ہے لیکن پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں۔

  • کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی سامنے آگئی تاہم درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلودہے، آج بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔

    سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی اور دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 13 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    اس کے علاوہ موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی  کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت36  سے 38  ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے نواپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں کل سےگرمی میں اضافےکاامکان ہے، اس دوران درجہ حرارت چھتیس سے اڑتیس ڈگری تک جاسکتاہے۔

    حیدرآباد، سکھر،دادو،نوابشاہ سمیت سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے۔

  • کوئٹہ میں بارش ، کراچی کے موسم کے حوالے سے  بڑی پیشگوئی

    کوئٹہ میں بارش ، کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر جاری ہے ،آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہےگا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے ، کوئٹہ میں بارش کے بعد کراچی کا موسم مزید سرد ہونےکی پیشگوئی

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی سردی کی لہربرقراررہے گی، چند ایک مقامات پربارش اورپہاڑوں برفباری کابھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری بھی متوقع ہے۔

  • روزے دار تیار ہوجائیں ! کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    روزے دار تیار ہوجائیں ! کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی میں اضافےکی پیشگوئی کردی ، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے 23سے25 اپریل تک گرمی میں اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی اور شمال مغرب کی گرم ہوائیں چلیں گی تاہم شہر میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی میں گرمی کی شدید لہر میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویوکی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے ، مارچ میں اوسطاًدرجہ حرارت32.5ڈگری ریکارڈ کیاجاتاہے تاہم رواں سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے گرمی کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے شہری دوپہر12سے شام4 بجے تک دھوپ میں نہ نکلیں۔

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد الود ہوا 35سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سےہوا25کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں  پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور  چھور43،دادو اور مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • خبردار  ! 15 اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان

    خبردار ! 15 اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان

    کراچی:محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 15اپریل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ شہری چند روز ہلکے بادلوں کے ساتھ خوشگوار موسم کے مزے لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے، آئندہ 24گھنٹے میں ہلکے بادل اور ٹھنڈی ہوا جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کادرجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈہے، ہوامیں نمی کاتناسب38 فیصد ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری تھی ، جس نے شہریوں کا برا حال کردیا تھا اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ملک کے بیشترعلاقوں میں آج مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،قلات ،برکھان سمیت بیشترعلاقوں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    رات گئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور ، بنوں، کوہاٹ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کابھی امکان ہے۔

    سندھ میں گرمی کا پارہ ہائی ہے، سکھر میں آج درجہ حرارت اکتالیس حیدرآباد اور لاڑکانہ میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اپریل اورمئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کاامکان ہے جبکہ آندھی اور جھکڑ چلیں گے، آندھی اور جھکڑ سے گندم کی کٹائی اور تھریشنگ متاثر ہوگی۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اپریل اورمئی کے دوران ملک بھرمیں گرمی برقرار رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔