Tag: کراچی گارمنٹس سٹی

  • کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرااسٹرکچر قائم کرنیکا فیصلہ

    کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرااسٹرکچر قائم کرنیکا فیصلہ

    اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرااسٹرکچرقائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تجارت کی زیر صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرااسٹرکچر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نگراں وزیر تجارت اور کراچی گارمنٹس سٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں واٹرری سائیکلنگ اور ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جدید اور ماحول دوست پلانٹس سے سرمایہ کاری بڑھےگی۔

    انھوں نے کہا کہ صنعتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی۔ کراچی گارمنٹس سٹی کے ذریعے برآمدات بڑھنے سے معیشت کو فائدہ ہوگا

    قبل ازیں وزیرتجارت گوہراعجاز نے گورنر ہاؤس میں صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ تاجروں اور صنعتکاروں نے انھیں ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا۔

    وفاقی و زیرتجارت نے کہا کہ صنعتکاروں نے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی بنا رہے ہیں۔ معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں۔