Tag: کراچی: گاڑیاں چھیننے میں ملوث 16 گریڈ کا سرکاری افسر والدین سمیت گرفتار

  • کراچی: گاڑیاں چھیننے میں ملوث 16 گریڈ کا سرکاری افسر والدین سمیت گرفتار

    کراچی: گاڑیاں چھیننے میں ملوث 16 گریڈ کا سرکاری افسر والدین سمیت گرفتار

    کراچی : اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار لفٹر فیملی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نو قیمتی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا، ایس ایس پی اے وی ایل سی نے انکشاف کیا کہ ملزم محکمہ اسپورٹس میں 16 گریڈ کا افسر نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گاڑیاں چوری اور چھیننے کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار لفٹر فیملی کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گاڑیاں چھیننے والا ملزم محکمہ اسپورٹس کا 16 گریڈ کا ملازم نکلا، ملزم کے ہمراہ اس کی والدہ اور سوتیلا باپ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی عارف راؤ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ فیملی سے 9 قیمتی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کہا کہ ملزم شہاب کی والدہ مختلف علاقوں سے کاریں کرائے پر حاصل کرتی اور گاڑی کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد ایک نمبر تک لایا جاتا۔

    ایس ایس پی عارف راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان ناظم آباد 1 نمبر پہنچ کر اسلحہ نکالتے اور گاڑی چھین کر لے جاتے، بعدازاں کمپیوٹر سے ایڈٹ کرکے رجسٹریشن نمبر تبدیل کردیتے تھے۔