Tag: کراچی گرمی

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مختلف امراض پھیلنے لگے

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مختلف امراض پھیلنے لگے

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض تیزی سے پھیلنے لگے جس کے بعد اسپتالوں میں رش لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سر درد، بخار اور جسم میں شدید درد کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔

    جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں احتیاط نہ کرنیوالے افراد متاثر ہورہے ہیں، پانی کا کم استعمال گرمی کی شدت سے متاثر ہونے کا سبب بنتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، محکمہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک رہے گا اور آج شام یا کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائینگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی اور حبس، پارہ 39  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی میں شدید گرمی اور حبس، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں صبح سویرے حبس محسوس کیا جانے لگا، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر نے روزے داروں کا برا حال کردیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں موسم آج بھی بدستور گرم رہے گا اور شہر کا پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت موسم گرم اورخشک محسوس کیاجارہا ہے تاہم کم سےکم درجہ حرارت20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے ، شہر میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، ژوب، موسٰی خیل، لاہور، اٹک، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت دیگر  علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    دیر، چترال، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا اور کہا سورج آگ برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اور رواں ہفتے کراچی والوں کو شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے کےدوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا کہ ہوامیں نمی کا تناسب47فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سےچلنےوالی ہواکے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہرکافضائی معیارخراب ہے اور دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبرپرآگیا ہے۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار117پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی۔