Tag: کراچی گیس دھماکا

  • کراچی :  فلیٹ میں گیس پریشر سے خوفناک  دھماکا، 3 افراد زخمی

    کراچی : فلیٹ میں گیس پریشر سے خوفناک دھماکا، 3 افراد زخمی

    کراچی : کریم آباد کے ایک فلیٹ میں گیس پریشر سے زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے اور اطراف کے فلیٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد بلاک تھری میں واقع فلیٹ میں پریشرسےزوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے اور مکان کی ایک دیوار بھی گرگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ دیوار گرنے سے پچاس سال کا عرفان اور اس کے دوبیٹےسولہ سالہ کا عبید اوراٹھارہ سال کا سمیرزخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق ایک کمرے کے پورشن میں پلاسٹک کے پائپ لگے ہوئے تھے، پائپ میں گیس لیک ہورہی تھی اور قریب ہی موبائل فون چارجنگ پر لگے تھے جبکہ کمرے میں گیس بھری ہوئی تھی۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ پلک سے اسپارکنگ ہوئی جس کی وجہ سےدھماکا ہوا، فلیٹ کے فرنٹ کی دیوار نکل گئی جبکہ اطراف کے فلیٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔