Tag: کراچی ہاکس بے

  • کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

    کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

    کراچی: ہاکس بے سینڈازپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت پینتیس سالہ حسن علی کے نام سے ہوئی ہے لاش اور بے ہوش نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

    ایس ایچ او ماڑی پور سردار عباس نے بتایا کہ ڈوب کر لاپتا ہونے والے نوجوان کا نام جمیل نوید معلوم ہوا ہے، تینوں جوان نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں، پکنک کے لیے ہاکس بے سینڈازپٹ کے مقام پر آئے تھے اورسمندر میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔

    دوسری جانب اٹک میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو بچے مقامی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے ڈھرنال میں نور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے دونوں بچوں 14 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ محمد ثوبان کی لاشیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-man-missing-february-3-was-killed/

  • کراچی : ہاکس بے پر طوفانی لہریں، پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل

    کراچی : ہاکس بے پر طوفانی لہریں، پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل

    کراچی : ہاکس بے پر طوفانی لہروں کے باعث پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل ہوگیا ، متاثرہ علاقوں کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ہاکس بے پر طوفانی لہریں اٹھنے سے پانی قریبی ماہی گیروں کے گھروں میں داخل ہوگیا،متاثرہ علاقوں کیلئے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

    ہنگامی صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے اہلکار ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    سینڈز پٹ، ہاکس بے، گڈانی اور منوڑہ سمیت ساحلی پٹی پر سمندری پانی حفاظتی دیواروں کے اوپر سے قریبی آبادیوں میں داخل ہورہا ہے۔

    سمندر میں مزید طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، مون سون بارشوں کانیااسپیل بارش کاسبب بن رہا ہے۔