Tag: کراچی ہیٹ ویو

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز، درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان

    کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز، درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج (جمعرات) سے اگلے پانچ روز تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی نے آج سے کراچی والوں کے لیے ہیٹ ویو کنڈیشن الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نمی زیادہ ہونے سے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ محسوس ہوگا جبکہ دن بھر پارہ 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے جو کہ محسوس 40 ڈگری تک ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو کی صورتحال کا امکان ہے لیکن کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث ہیٹ ویو کا فی الحال امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

      20 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں غیر معمولی گرمی کا خدشہ ہے جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

    شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کراچی ہیٹ ویو کی زد میں ،  درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی ہیٹ ویو کی زد میں ، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو اور گرمی کی شدید لہر آج سے شروع ہوگی، آج درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،  اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ماہرین صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر کا آغاز ہوگیا ، شہر میں آج درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی، شدید گرمی کی لہر جمعہ تک جاری رہے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ہے جبکہ ہوا 16 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے حیدر آباد، سکھر اور تربت میں بھی پارہ 40 سے اوپر جائے۔

    ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔شہرمیں ایک سوپندرہ مقامات پرہیٹ اسٹروک سینٹرقائم کئے گئے ہیں، ایک سو پچاسی مقامات پرسبیلوں کا انتظام کیا گیا، چوبیس مقامات پرموبائل امدادی ٹیمیں موجود ہیں۔

    طبی ہرین نے مشورہ دیا درجہ حرارت بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اپنائیں، شہری تیز دھوپ اورگرمی میں نکلنے سےگریز کریں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر باہر نکلے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہےہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص کوفوری طبی امداد دی جائے، متاثرہ شخص کوٹھنڈی اور سائے دارجگہ پر لٹادیں اور فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کریں، پانی کا زیادہ استعمال اورگرم مشروبات سے پرہیز کریں.

    گذشتہ روز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں تھیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالا، اور سرگودھا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی میں ہیٹ وَیو کا خطرہ سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی

    کراچی: شہرقائد میں ہیٹ وَیو کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ وَیو کے پیشِ نظر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسپتالوں کے سلسلے میں ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

    انھوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک ٹینکس میں پانی فراہم کیا جائے، بلدیاتی نمائندے بھی کیمپس لگا کر شہریوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہریوں کو شدید گرمی میں بچوں اور بزرگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی، خیال رہے کہ شدید گرمی کے اثرات بچوں اور بوڑھوں پر زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


    دوسری طرف مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، انھوں نے کہا واٹر بورڈ بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی مزید بہتر کرے۔

    خیال رہے کہ محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 ستمبر تک کراچی کا درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہرِ قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔