Tag: کراچی یونیورسٹی حملہ

  • کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں اہم دہشت گرد گرفتار

    کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں اہم دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کراچی یونیورسٹی کی خود کش بمبار کے شوہر ہیبتان سے رابطہ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی، اسے کراچی یونیورسٹی خود کش دھماکے سے قبل بلوایا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش

    ملزم گلبائی میں 2 چینی انجنیئرز کے قتل میں بھی ملوث ہے، اس نے افغانستان سے دھماکا خیز مواد بنانے کی تربیت یافتہ حاصل کی، ملزم کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت سے ہے اور یہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • کراچی یونیورسٹی حملہ:خودکش بمبار خاتون کے خاندان کے چند افراد  کا کالعدم بی ایس او سے تعلق کا انکشاف

    کراچی یونیورسٹی حملہ:خودکش بمبار خاتون کے خاندان کے چند افراد کا کالعدم بی ایس او سے تعلق کا انکشاف

    کراچی : کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کے خاندان کے چند افراد کا کالعدم بی ایس او سے تعلق کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ، تحقیقاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے خاندان سے چند افراد کالعدم بی ایس او سے تعلق رکھتے ہیں، امکان ہے انھی کے ذریعے خاتون کالعدم بی ایس او میں شامل ہوئیں۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خودکش خاتون حملہ آور ایک روز پہلے بھی جائے واردات پر موجود تھی تاہم یہ حتمی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ ریکی کر رہی تھی یا اس دن حملہ کرنے آئی، ہوسکتا ہے کہ دو روز قبل اسے حملے کا موقع نہ ملا ہو۔

    ذرائع کے مطابق دوسری سی سی ٹی وی میں جوخاتون ہے اس متعلق متضاداطلاعات ہیں، وہ خاتون لفٹ لے کر اس مقام تک پہنچی تھی، اس خاتون نے جس سے لفٹ لی، اس سے500 روپے مانگے۔

    تحقیقاتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ خاتون خودکش حملہ آور سے ملنے پر بھی پیسے مانگےہوں، فی الحال دوسری خاتون کوبھی کلین چاٹ نہیں دی جاسکتی۔