Tag: کراچی

  • کراچی میں بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا مطلوب ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی میں بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا مطلوب ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے امہ ہانی نامی بچی کو بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والے مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور امہ ہانی نامی بچی بازیاب کرالی گئی ہے

    امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے گزشتہ شام مچھر کالونی کے علاقے سے امہ ہانی نامی بچی کو اغواء کیا تھا۔

    ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزم بچی کو اغواء کرکے اپنے بھائی اور بہن کے پاس لیکرجا رہا تھا، بچی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ملزم اور ملزم کے بھائی بہن نے ملکر اس سے قبل بھی تین بچیوں کو اغواء کیا ہے، ملزم بچیوں کو اغواء کرنے کے بعد گوادر میں جا کر فروخت کرتا ہے۔

    ملزم کو مزید کاروائی کیلئے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کے بھائی اور بہن کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی: ایم کیوایم اور پی پی کارکنوں میں مسلح تصادم نے 12  سالہ لڑکے کی جان لے لی

    کراچی: ایم کیوایم اور پی پی کارکنوں میں مسلح تصادم نے 12 سالہ لڑکے کی جان لے لی

    کراچی : نیوکراچی میں جھنڈا لگانے پر ایم کیوایم اورپی پی کارکنوں کے درمیان تصادم ٓمیں بارہ سالہ لڑکا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے  کراچی میں جھنڈا لگانے پرایم کیوایم اورپی پی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، پولیس حکام نے بتایا کہ نیوکراچی سیکٹرالیون جے میں دوگروپوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے اور لاٹھیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی گئی۔.

    اس دوران فائرنگ کی زدمیں آکربارہ سالہ لڑکا جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوگئے۔

    واقعے کا مقدمہ انسداددہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعہ کےتحت درج کرلیا گیا، پولیس حکام کےمطابق مقدمہ پی پی کارکن یوسف کی مدعیت میں ایم کیوایم کارکنان کیخلاف درج کیاگیا ہے۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نیوکراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کےدرمیان کشیدگی کانوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیرداخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات اورملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانےکی ہدایت کردی۔

  • کراچی:   گھر میں خاتون اور مرد  کی لاشیں برآمد

    کراچی: گھر میں خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

    کراچی: منگھوپیر یارمحمد گوٹھ میں گھر میں خاتون اورمرد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر کے یارمحمدگوٹھ میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی، ریسکیوذرائع نے کہا ہے کہ مقتولین نواب خان اورشہزادی کوفائرنگ سے قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام نے گھر میں خاتون اورمرد کی ہلاکت کے معاملے میں کہا کہ فائرنگ کاواقعہ غیرت کےنام پرقتل کاشاخسانہ ہے، ملزم علی خان نے فائرنگ کرکےاپنی بھابھی اورپڑوسی کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کےملزم علی خان کوموقع سےاسلحےسمیت گرفتارکرلیا، مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی، شوہر کا کچھ عرصے قبل انتقال ہواتھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا پڑوسی نواب خان غیرشادی شدہ تھا اور مزدوری کرتا تھا۔

  • کراچی : جھگڑے کے دوران  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : ایف بی ایریا گلشن مصطفی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا گلشن مصطفی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، کچھ اوباش افراد حمزہ نامی شخص کی اہلیہ کو چھیڑتے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت حمزہ اور اوباش نوجوانوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران مقتول فیاض نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو اوباش نوجوانوں کی فائرنگ سے فیاض جاں بحق ہوگیا۔

    لوگوں نے حمزہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ جھگڑے میں ملوث چار افراد علی، ذیشان، نعمان اور ارسلان فرار ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ذاتی جھگڑےکےدوران پیش آیا،ایک شخص کوحراست میں لیاہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب مقتول فیاض کے بھتیجے وقار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا،مقتول فیاض میرےچچاتھے لوٹ مارکےدوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

    بھتیجے نے کہا کہ مقتول فیاض پلمبرتھاآبائی تعلق ہری پورسےتھا، مقتول شادی شدہ اور2بچوں کاباپ تھا۔

  • کراچی  دنیا کا سستا ترین شہر قرار

    کراچی دنیا کا سستا ترین شہر قرار

    عالمی تحقیقاتی ادارے نے کراچی کو دنیا کا سستا ترین شہر قراردے دیا، سروے کے مطابق کراچی میں خوراک اور رہائش کافی سستی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی انٹرنیشنل کی کاسٹ آف لونگ رینکنگ کی رپورٹ نے سروے رپورٹ جاری کردی۔

    سروے میں ایک سو تینتس ممالک کےشہروں کی درجہ بندی کی گئی، سروے میں،رہائشی،خوراک، تعلیم ، صحت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    سالانہ رپورٹ میں دنیا کے دوسو سات شہروں میں غیر ملکیوں کو درپیش اخراجات کا موازنہ کیا گیا۔

    رپورٹ میں دنیا کا سب سے سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کا راکس ہے جبکہ سستے شہروں میں شام،بھارت اورازبکستان کے شہر شامل ہیں۔

    ای سی اے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے غریب پرور شہروں میں کراچی شہر کا نمبر سب سے آخری ہے، شہروں کی درجہ بند تارکین وطن کے اخراجات کو مدِ نظر رکھ کر کی گئی ہے۔

    عالمی تحقیقاتی ادارے کا کہنا تھا کہ کراچی کا شمار دنیا کے سستےترین شہروں میں ہوتا ہے، سروے کے مطابق کراچی میں خوراک اور رہائش کافی سستی ہے۔

    سروے میں بتایا گیا کراچی میں ایک کلو ڈبل روٹی کی قیمت ایک ڈالر چھیالیس سینٹ ہے، یہ ہی ڈبل روٹی پیرس میں پانچ ڈالر چھیاسٹھ سینٹ کی پڑتی ہے۔

    مہنگائی کے حوالے سے پہلے نمبر پرسنگاپور ہے، جو گزشتہ سال بھی ایسی پوزیشن پر تھا جبکہ مہنگے ترین شہروں میں پیرس،ہانگ کانگ ، نیو یارک ، لاس اینجلس اور وساکا شامل ہیں۔

    نیویارک کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا اور ہانگ کانگ چار سال بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ جینیوا تیسرے اور لندن کا چوتھا نمبر ہے۔

  • کراچی : ڈیفنس کے بنگلوں میں چوری کرنے والا  گینگ گرفتار

    کراچی : ڈیفنس کے بنگلوں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

    کراچی : پولیس نے ڈیفنس کے بنگلوں سے چوری کرنے والے چھ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سیکیورٹی گارڈز سے مخبری لے کر وارداتیں کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ساوتھ زون میں ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس کے بنگلوں میں  چوری کرنے والے چھ رکنی گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سیکیورٹی گارڈز سے مخبری لے کر اور ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان ڈفینس فیز 8 کے ویئر ہاوٴس سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کی شناخت رفیع اللہ، ساجد، خاتم، عصمت اور شفیق کے ناموں سے ہوئی۔

    دوسری جانب درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ،ملزم خورشید درخشان اور گزری کے علاقے میں 20 سے زائد چوری کی وارداتیں کرچکا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہیں جن کی تلاش جارہی ہے تاہم ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور چوری شدہ زیورات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  • کراچی: مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی: مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں مسلح ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں ملزمان ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات تین بجے 8 ڈاکو ریٹائرڈ افسرکے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکو 35 لاکھ روپے، امریکی اور کینڈین ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سونے چاندی کے سیٹ، انگھوٹیاں و دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو خیابان مومن کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان چھپن لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

    ڈکیتی کی واردات گزری تھانے کی حدود میں ہوئی، 5 ملزمان دیوار پر لگی خاردار تار کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

  • موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

    موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

    کراچی : شاہ فیصل کالونی سے تیرہ سالہ بچی کے اغوا کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ حبیبہ لوڈ وگیم کھلیتی تھی مبینہ طور پور اس کے زریعے کسی نے بلایا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا، کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تیرہ سالہ بچی اغوا، واقعے کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق 13 سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ حبیبہ لوڈ وگیم کھلیتی تھی مبینہ طور پور اس کے زریعے کسی نے بلایا۔

    مدعی والد حبیبہ نے کہا کہ 13 سالہ حبیبہ کا لوڈو گیم کے زریعے عبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا،عبداللہ نے کراچی میں مقیم رشتے داروں کی مدد سے واردات کی۔

  • عباسی شہید اسپتال کے تمام شعبے بند، مشینیں خراب

    عباسی شہید اسپتال کے تمام شعبے بند، مشینیں خراب

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے دوسرے بڑے اسپتال عباسی شہید کے حالات بدترین ہوگئے، تمام شعبے بند اور غیر فعال ہیں، وہاں آنے والے مریض دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے دوسرے بڑے اسپتال عباسی شہید کا حال برا ہے، اسپتال کے تمام شعبے بند پڑے ہیں۔

    اسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی ایکسرے مشین اور سی ٹی اسکین سے لے کر تمام مشینری خراب پڑی ہے، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو جناح اسپتال اور سول اسپتال بھیج دیا جاتا ہے۔

    اسپتال کے باہر پریشان حال کھڑے مریضوں کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اسپتال میں مفت علاج کروانے آئے ہیں لیکن یہاں ادویات ہی نہیں، ہزاروں روپے کی ادویات باہر سے خریدنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں لیبارٹریز بھی غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے مہنگے ٹیسٹ کہیں اور سے کروانے کے لیے کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا تاہم مریضوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے وعدے پہلے بھی صاحبان اقتدار کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اسپتال کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی۔

  • مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں 2 افراد کی ہلاکت: علاقے میں پولیس سروس 15 موجود نہیں

    مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں 2 افراد کی ہلاکت: علاقے میں پولیس سروس 15 موجود نہیں

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پولیس سروس 15 کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ انسانی حقوق کی تشکیل کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پولیس سروس 15 کی سہولت دستیاب نہیں، مچھر کالونی کرائم منشیات اور ڈرگ مافیا کا گڑھ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہجوم کی ہینڈلنگ کے بارے میں پولیس کو تربیت دی جانی چاہیئے، جھوٹی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات اور ایکشن لیا جائے، ادارے عوام میں افواہوں کی تصدیق کرنے کے متعلق آگاہی پھیلائیں۔

    رپورٹ میں دی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ تمام ملزمان کی گرفتاری، شفاف ٹرائل اور سخت سزاؤں کو یقینی بنایا جائے، ملازمین حفاظتی تدابیر کےحوالے سے تربیت یافتہ ہونے چاہئیں۔