Tag: کراچی3

  • کراچی : شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب جعلی پولیس افسر اور جعلی اہلکار  گرفتار

    کراچی : شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب جعلی پولیس افسر اور جعلی اہلکار گرفتار

    کراچی : شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب جعلی پولیس افسر اور جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا، ملزمان اہم سرکاری ادارے کے ملازمین سمیت کئی شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس نے گلشن بلاک 4 میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث انتہائی مطلوب جعلی پولیس افسر اور جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ ملزمان میں جعلی پولیس افسر بلاول خلجی اورجعلی اہلکار وقاص شامل ہیں ، جو پولیس اہلکار صحافی جج کے بھائی سول ایوی ایشن کے ملازم اور اہم سرکاری ادارے کے ملازمین سمیت کئی شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ملزمان غیر اخلاقی ویب سائٹ پر پہلے اپنے شکار سے دوستی کرتے تھے پھر ان سے ملنے کے لیے جاتے تو شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرتے تھے۔

    فرخ رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کے موبائل فون سے مغویوں کی ہتھکڑی لگی متعدد ویڈیوز بھی ملی ہیں، ملزمان مغویوں کو کئی گھنٹے کار میں گھماتے بدترین تشدد کرتے اور اے ٹی ایم کارڈ بھی خالی کردیتے تھے اور مغوی کے گھر کا قیمتی سامان تک گاڑی میں ڈال کر لے جاتے تھے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول 20 بیگ، پولیس یونیفارم ، متعدد پولیس کے بیجز، جدید ہتھکڑی 8 موبائل فونز جعلی بلٹ پروف جیکٹ، گاڑی، متعدد گھڑیاں مختلف موبائلز کے پاوچ اور جدید ترین بڑی ایل سی ڈی برآمد ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ گروہ سرغنہ بلاول خلجی کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جو کراچی میں گلشن کا رہائشی بھی ہے، گرفتار ملزم بلاول خلجی کے خلاف رحیم یار خان اور کراچی میں 5 مقدمات درج ہیں تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن ،  50سے زائد افراد زیر حراست

    کراچی میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن ، 50سے زائد افراد زیر حراست

    کراچی : پولیس نے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد یثرب گوٹھ میں آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد کراچی میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے، صبح سویرے پولیس نے سپرہائی وے یثرب گوٹھ کا محاصرہ کیا ، خواتین پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل تھیں۔

    پولیس کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے اور کوائف چیک کئے جارہے ہیں، ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ ایسٹ پولیس کی جانب سے یثرب گوٹھ میں شروع کیا گیا سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 50 پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    عرفان بہادرکے مطابق زیر حراست افراد کا ڈیٹا مزید تصدیق کیا جائے گا اور ڈیٹا ویریفیکیشن کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو بورڈنگ کیمپ منتقل کیا جائے گا ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مزید علاقوں میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف اپریشن شروع کیا جارہا ہے۔

    رات گئےغیرقانونی تارکین وطن کومنتقل کرنےکیلئے بسیں کیماڑی میں ہولڈنگ کیمپ پہنچا دی گئیں، تصدیق کے بعد پہلے مرحلے میں سو سے زائد تارکین وطن کو کچھ دیربعد روانہ کیا جائے گا اور غیر قانونی مقیم افراد کو بسوں کے ذریعے چمن بارڈر سے افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز کراچی میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کےخلاف کارروائیوں میں تین سوسےزائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، سرجانی، کٹی پہاڑی، پاکستان بازار، سہراب گوٹھ الاصف، سچل اوراطراف کےعلاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ضلع غربی سے 133 ، شرقی سے 54 ، جنوبی سے 40، ملیرسے 25 ، کورنگی سے 11 اور اولڈ سٹی ایریا سے 27 غیرملکی گرفتارکیےگئے۔ تمام غیرقانونی غیرملکیوں کوسلطان آباد ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔