Tag: کرایوں

  • پی آئی اے کا مالی بحران، نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

    پی آئی اے کا مالی بحران، نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا مالی بحران شدت اختیار کرنے بعد نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور پی ایس او تنازعہ شدت اختیارکر گیا، جس کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بری طرح متاثر ہے تاہم اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    کراچی تا لاہور نجی ایئر لائنوں نے 35 ہزار سے 49 ہزار تک کرائے وصول کئے گئے، کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایا 55 ہزار سے 61 ہزار روپے تک بھی وصول کئے گئے۔

    نجی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پی آئی اے کا ڈومیسٹک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر تھا، اضافی رش کی وجہ سے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق پڑا ہے۔

    دوسری جانب اچانک کرایوں  میں اضافے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، مسافروں نے مسابقتی کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

  • پاکستان ریلوے کی مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی

    پاکستان ریلوے کی مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی

    لاہور: پاکستان ریلوے نے متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر متعدد مال گاڑیوں کےکرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

    ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ایم بی ایف آر کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 70ہزار سےکم کر کے ایک لاکھ60 ہزار کر دیا گیا، اس کے علاوہ پورٹ ایریاز سے لاہور تک تمام کنٹینر اسٹاک کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

    کرائے میں کمی کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بڑھےگا۔

  • برلن : مکانات کی کمی اور کرایوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    برلن : مکانات کی کمی اور کرایوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    برلن : جرمنی کی عوام مکانات کی کمی اور مسلسل کرائے میں اضافے پر آپے سے باہر ہوگئی، شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مکانات کی کمی اور کرائے میں مسلس اضافے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرین کی جانب سے مکانات تعمیر کرنے والی نجی کمپنیوں کے خلاف شدید غصے کا اظہار بھی کیا گیا۔

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کرائے میں اضافہ کی وجہ سے ان کے گھروں سے باہر نکالا جا رہا ہے جبکہ سر چھپانے کی جگہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمنی سمیت یورپ کے دیگر شہروں میں بھی ایسے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس فرانس کی یلو ویسٹ تحریک نے دیگر یورپی مماک کی طرح جرمنی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جرمنی کے شہر میونخ میں بھی زرد جیکٹ پہنے سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا تھا

    فرانس کی ’یلو ویسٹ تحریک‘ جرمنی پہنچ گئی، احتجاجی مظاہرے شروع

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جرمن اور فرانسیسی پرچم اٹھا رکھے تھے جببکہ اس ریلی کا مقصد جرمنی میں بڑھی ہوئی سماجی تفریق کے معاملے کو اجاگر کرنا تھا۔

    گزشتہ برس احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جرمنی میں گھروں کے کرایوں میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے جس کم آمدنی والے افراد کےلیے ادا ناگزیر ہوچکا ہے لہذا لوگوں کو اپنے حقوق کےلیے سڑکوں پر آنا چاہیے۔