Tag: کرایوں میں اضافہ

  • کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پرآئل ٹینکرزمالکان کی دھرنے کی دھمکی

    کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پرآئل ٹینکرزمالکان کی دھرنے کی دھمکی

    کراچی: پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسلم نیازی نے اوگرا کے خاتمے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ کرایوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان نہ کیا گیا تو احتاجاً دھرنا دینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں اسلم خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کا کرایہ بہت قلیل دیا جاتا ہے اور معیار نمبر ون مانگتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل ٹینکروں کے کرایوں میں اضافہ اور اربوں روپے کی کٹوتی واپس کی جائے، حکومت نے کرایوں میں 50 فیصد اضافے کا اعلان نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے ہزاروں آئل ٹینکرز کے ساتھ دھرنا دیا جائیگا۔

    اسلم خان نیازی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور آئل ٹینکرز کے کرایوں میں کمی کی وجہ سے15ہزار آئل ٹینکرز مالکان کاروبار بند کر کے بے روز گار ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے لگائی گئیں پابندیاں سیکورٹی رسک ہیں، مسائل کے حل کےلیے اوگرا کو ختم کرکے اس کی ذمہ داریاں منسٹری آف پیٹرولیم کے حوالے جائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جامعہ کراچی پوائنٹ بسوں کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

    جامعہ کراچی پوائنٹ بسوں کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

    کراچی : جامعہ کراچی کی پوائنٹ بسوں کے کرایوں میں اضافے کیخلاف طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن بلاک کاگھیراؤ کرلیا۔

    جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران دوسری مرتبہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں پانچ روپے کا اضافہ کرایا ہے ،اور اس طرح اضافے کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 15 روپے مقرر کیے جانے کے خلاف سینکڑوں طلبہ وطالبات نے جامعہ کراچی کے انتظامی بلاک اور وائس چانسلر کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

    طالب علموں کاموقف ہے کہ چند ماہ قبل کرایہ پانچ روپے سے دس روپے اور اب نئے تعلیمی سال پر دس روپے سے پندرہ روپے تک کرائے میں اضافہ کیا گیا ، طالب علموں کے مطابق سال اول میں داخلے کے موقع پر داخلہ فیس کے ساتھ ٹرانسپورٹ فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔

    اس کے باوجود طالب علم یومیہ بنیاد آنے اور جانے کا کرایہ بھی ادا کرتے ہیں، تاہم اب یہ اضافہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

    جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کو یقین دھانی کرائی کہ جس کے بعد طلبہ و طالبات نے دھرنا ختم کردیا۔

  • عمرہ کرایوں میں من مانا اضافہ، زائرین مشکلات کا شکار

    عمرہ کرایوں میں من مانا اضافہ، زائرین مشکلات کا شکار

    کراچی : پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز عمرہ کےٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک زائد وصول کر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی فریضہ سرانجام دینا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    ربیع اُلاول میں شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیرلائنز نے عمرہ کے کرایوں میں تیس ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بکُنگ دفاتر پر ٹکٹ موجود نہیں ہیں، دوسری طرف ایجنٹ ٹکٹوں پر تیس ہزار روپے تک اضافی وصول کر رہے ہیں ۔

    پی آئی اے کے علاوہ ائیر بلو اور شاہین بھی عمرہ کے ٹکٹوں پر اضافی رقم وصول کر رہے ہیں۔ائیرلائنز ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اورسعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے ۔

    پی آئی اے کی طرف سے بین اُلاقوامی پروازوں کے ساتھ اندرون ملُک پروازوں پر بھی وقتاً فوقتاً کرائے بڑھائے جانا عام سی بات ہے۔