Tag: کرایوں میں کمی کا اعلان

  • پاکستان سے  سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، مسافر رعایتی ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر 30 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا، جس سے ریاض، دمام، القسیم جانےوالے اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے نے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کردی

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔

    دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی تھی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک تھا۔

  • کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرادیئے گئے، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی گئی، پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے رعائتی ٹکٹس متعارف کروا دیئے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک دس فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں کمی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ بزرگوں کو سرہرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی، اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی دس فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    نئے سال کی آمد ، پی آئی اے کا مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے نے نئے سال کی آمد پر مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر پی آئی اے نے پاکستان سے چین، یورپ اور افغانستان سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، یہ سہولت پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں پر ہوگی۔

    پی آئی اے کے یہ رعایتی کرایے 28 دسمبر تک موثر رہیں گے، یورپ کے لیے مسافر 14 سے 28 دسمبر تک ان رعائتی کرایوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی آئی اے نے نئی رعائتی کرایوں سے متعلق آگاہ کیا، بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپےکی کمی اور مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے جبکہ کابل کے لیےکرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق پیرس،میلان،اوسلو،کوپن ہیگن اوربارسلوناکےکرایوں میں5سے6ہزارکی کمی کی گئی ہے، پاکستان سے پیرس ،میلان کا یکطرفہ کرایہ 33 ہزار 600 جبکہ دو طرفہ کرایہ 48 ہزار روپے ہوگا ۔

    اوسلو، کوپن ہیگن کا یکطرفہ کرایہ 38 ہزار پانچ سو روپے جبکہ ریٹرن کرایہ 55 ہزار روپے ہوگا جبکہ بار سلونا کا یکطرفہ کرایہ 37 ہزار ایک سو جبکہ ریٹرن 52 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

    ایئر لائن حکام کے مطابق پی آئی اے کے رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے لیکن رعایتی کرایوں میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔