Tag: کرایہ

  • کرایوں میں اضافہ اور پولیس کو رشوت، بس اڈوں پر سب ہی پریشان، ویڈیو رپورٹ

    کرایوں میں اضافہ اور پولیس کو رشوت، بس اڈوں پر سب ہی پریشان، ویڈیو رپورٹ

    پہلے ہر مہینے جاتے تھے اب تین تین ماہ گھر نہیں جاتے، پٹرول مہنگا ہونے پر ٹرانسپورٹ کے کرائے مزید بڑھ گئے، پردیسی گھر والوں سے ملنے کے لی ےٹکٹ کی رقم نہیں نکال پاتے، بس ڈرائیور کہتے ہیں ڈیزل تو مہنگا ہوا ہی پولیس کو رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔

    سہراب گوٹھ سے چلنے والی یہ بسیں کہیں طیاروں کا نام اختیار کرتی ہیں، تو کہیں عاجزانہ پیش کش کے نام سے مسافروں کا دل لبھاتی ہیں، کہیں کوئی پہلوان بس سروس شہریوں کو دعوت سفر دیتی ہے، مگر ان سب میں مشترک بات کرایوں میں اضافہ اور پولیس کو رشوت کی باقاعدہ ادائیگی ہے۔


    تلاشی لینے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو پہچانیے، اہم ویڈیو رپورٹ


    مسافر کہتے ہیں کہ اضافی کرائے کی وصولی نے ان کی کمر توڑ دی ہے، غیر معیاری سروس اور غیر قانونی بس اڈے آج بھی نہ صرف سہراب گوٹھ پر قائم ہیں، بلکہ مسافروں سے من مانے کرایے بھی وصول کر رہے ہیں۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    لاہور: عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا گیا، رعایت عید کے تینوں دن جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے 3 روز مسافروں کے لیے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

    کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام میں کیا گیا ہے، راولپنڈی تا کراچی سرسید ایکسپریس نے عید کے دن کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

  • دفتر کے کم تنخواہ دینے پر ملازم کا انوکھا احتجاج

    دفتر کے کم تنخواہ دینے پر ملازم کا انوکھا احتجاج

    امریکا میں کم تنخواہ پر ملازم رکھے گئے ایک شخص نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے دفتر کو ہی گھر بنالیا اور اپنا سارا سامان وہاں منتقل کردیا۔

    امریکی شہری سائمن کی گھر سے دفتر منتقلی کی ویڈیو شروع میں ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی اور بعد ازاں اس ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

    ویڈیو میں سائمن کو ارد گرد بکھرے اپنے سامان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، سوٹ کیس سے سلیپنگ بیگ تک سائمن نے سارا سامان دفتر میں منتقل کردیا، یہاں تک کہ سائمن نے اپنا کھانا بھی دفتر کے فریج میں ہی محفوظ کر لیا۔

    ویڈیو میں سائمن نے بتایا کہ دفتر اسے کم تنخواہ دے رہا ہے جس میں وہ اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا، چنانچہ وہ بطور احتجاج دفتر میں ہی رہ رہا ہے۔

    سائمن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف تبصرے شروع کردیے۔

    تاہم 4 دن بعد ہی سائمن کو اس کے نئے گھر یعنی دفتر سے بے دخل کر دیا گیا، سائمن نے اس کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں اسے اپنی چیزیں پیک کرتے ہوئے اور عمارت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یہ علم نہیں ہوسکا کہ سائمن کی ملازمت برقرار رہی یا گھر کے ساتھ اسے نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔

  • سعودی عرب: کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑا ریلیف

    سعودی عرب: کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑا ریلیف

    ریاض: سعودی عرب میں مکانات کے کرائے میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مختلف عوامل ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے بعض فلیٹوں کے کرائے کم ہوئے ہیں۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ثامر القرشی نے بتایا کہ کرونا وائرس وبا کے باعث مقیم غیر ملکیوں کے مملکت چھوڑ دینے کے باعث مکانات کی طلب کم ہوئی ہے جبکہ 3 اور 4 کمروں والے فلیٹس کی رسد بڑھ گئی ہے لہٰذا چھوٹے فلیٹس کے کرائے خود بخود کم ہوگئے۔

    ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل میں غیر منقولہ جائیدادوں کی کمیٹی کے رکن حسین بن راجحہ نے کرایوں میں کمی کا ایک اور سبب بتایا۔

    ان کا کہنا ہے کہ کرونا بحران اپنی جگہ پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے مکانات کی فراہمی کے باعث کرایہ دار مقامی شہری مکانات کے مالکان میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کی وجہ سے بھی مکانات خالی ہونے لگے ہیں۔

    غیر منقولہ جائیدادوں کے مور کے کنسلٹنٹ عمر السلیمان کے مطابق ان دنوں مکانات کے خریدار بڑھ گئے ہیں جبکہ پلاٹس خریدنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے، اس لیے کرایہ دار کم ہوتے جارہے ہیں۔ یہی کرائے کم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

  • ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے شہریوں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مکانوں اور دکانوں کے کرایے کم کر دیے ہیں۔

    ابو ظہبی میں کرایہ داروں کا کہنا ہے کہ مکانوں اور دکانوں کے متعدد مالکان نے کرایے کم کر کے بڑی سہولت دی ہے، متعدد مالکان نے کرایے کے سالانہ معاہدوں کو ماہانہ معاہدوں میں تبدیل کر دیا جبکہ کرایے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بعض انسانیت نواز مالکان نے لچکدار رویے کا مظاہرہ کیا ہے البتہ کئی مالکان ایسے بھی ہیں جو کرایوں میں کمی یا ادائیگی میں سہولت کے حوالے سے کرایہ داروں کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔

    مکانوں اور دکانوں کے مالکان نے اپنا مؤقف یہ کہہ کر پیش کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ کرایہ داروں نے کرایوں میں کمی اور ادائیگی میں سہولت کی درخواست کی تھی، ہماری مشکل یہ ہے کہ ہماری بہت ساری مالیاتی ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کرنا ہے۔ اس وجہ سے کرایے کم نہیں کیے جا سکتے۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے چیئرمین عبد الرحمٰن الشیبانی نے بتایا کہ کئی مالکان نے کرونا وبا کے پیش نظر کرایہ داروں کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کی ہیں، انہیں احساس ہے کہ کئی کمپنیاں بند ہوگئیں، بہت سارے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوگئیں اور دسیوں ایسے ہیں جنہیں تنخواہ نہیں ملی۔

    ان کے مطابق متعدد مالکان نے کرایہ داروں کو قسطوں میں کرایہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ کئی مالکان نے 5 فیصد سے زیادہ کرایے کم کردیے جبکہ بعض نے 10 فیصد تک کرایے کم کیے ہیں۔

  • کرونا وائرس: امریکی کمپنی نے ریستورانوں کو کرائے سے مستثنیٰ کردیا

    کرونا وائرس: امریکی کمپنی نے ریستورانوں کو کرائے سے مستثنیٰ کردیا

    امریکا میں ایک کمپنی نے اپنے زیر اتنظام چلنے والے ریستورانوں کی انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ وہ جگہ کا کرایہ دینے کے بجائے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کریں۔

    کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے خصوصاً چھوٹے کاروباری افراد اس سے بے حد متاثر ہوئے ہیں، مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے اس نقصان سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔

    امریکی ریاست آرکنساس میں ینگ انویسٹمنٹ نامی کمپنی نے بھی اپنے زیر انتظام چلنے والے ریستورانوں کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنے حصے کی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپریل کے مہینے کا کرایہ نہیں لیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس رقم سے ریستوران چلانے والے افراد اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں، ہم اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔

    ریاست آرکنساس کے شہر جونسبورو میں کئی ریستوران مذکورہ کمپنی کی ملکیت ہیں۔

    کمپنی کے اس اعلان کے بعد ایک ریستوران کے شیف نے کہا کہ یہ ان کے لیے نہایت غیر متوقع ہے، وہ اس انڈسٹری سے گزشتہ 27 سال سے وابستہ ہیں اور وہ ایسا پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ریستوران میں کام کرنے والے ملازمین کو اپنے خاندان کا ہی حصہ سمجھتے ہیں۔

    ایک اور شیف کا کہنا تھا کہ ان کے ریستوران کی کمائی میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، اس بار ان کی جو بھی آمدنی ہوئی ہے وہ سیدھا ملازمین کو تنخواہ دینے میں صرف ہوجائے گی۔

  • قومی ایئر لائن کی باکمال انتظامیہ کا لاجواب کارنامہ، کرایوں میں تبد یلی کر دی گئی

    قومی ایئر لائن کی باکمال انتظامیہ کا لاجواب کارنامہ، کرایوں میں تبد یلی کر دی گئی

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن نے اپنے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں نمایاں تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں ردو بدل کر دیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایہ 9ہزار سے لے کر 36ہزار تک وصول کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کی جانب سے مکمل تفصیلات تیار کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جاری کر دیں گئیں، نئے کرایوں اور قوانین کو یکم اپریل 2019 سے نافذ کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے نے اندرون ملک مسافروں کے لئے 20 کلو کے زائد بیگج کا کرایہ 5000 روپے کر دیا، پرواز کی روانگی سے قبلٹکٹ ریفنڈ پر 2500 اور پرواز کے جانے کے بعد ریفنڈ میں 4000 روپے رائج کر دیئے گئے۔

    پی آئی اے نے نئے قوانین کے ساتھ ساتھ اندرون ملک کے لیے اکانومی میں 10 درجات ایگذہکٹو میکانومی میں 3اور بزنس کے 4 درجات متعارف کروا دیئے، 5 سال سے زئد عمر والے بچوں کا پورا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

    اضافی سامان پر مہنگے چارجز اور نئے قوانین کے باعث قومی ائر لائن کے ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے، اندرون ملک کے مسافروں کی سفری سہولیات میں نئے قوانین کے اندارج کے بعد مسافروں کو زائد کرایوں کا سامان رہے گا۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیو ل کی قیمت میں اتار چڑھاو کے باعث چارجز فکس کئے گئے ہیں، کرایوں کے ساتھ مسافروں کے لئے نئے قوانین بھی ایئر لائن کے مفاد میں مرتب کر کے سول ایوی ایشن کو ارسال کیا گیا ہے۔

  • لاہور سے کراچی چلنے والی جناح ایکسپریس کے کرائے میں کمی

    لاہور سے کراچی چلنے والی جناح ایکسپریس کے کرائے میں کمی

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے سے کم کر کے 4 ہزار 900 روپے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار کے بجائے 4 ہزار 900 روپے ہوگا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق جناح ایکسپریس کے کرایوں میں کمی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چند روز قبل جناح ایکسپریس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جناح ایکسپریس لاہور سے 30 مارچ کو چلے گی، وزیر اعظم عمران خان ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ ہم ایک نیا شہر آباد کریں گے، وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔ 7 کروڑ سے حیدر آباد میں اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں، ایسے حکمران برسر اقتدار آئے جنہوں نے شہر کے ساتھ ظلم کیا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو ٹریک ٹھیک نہیں وہ پہلے ٹھیک کریں گے، ہم اسٹینڈرڈ ٹریک ڈالنے جا رہے ہیں، ریلوے میں جو بھی نیا ٹریک بچھائیں گے وہ اسٹینڈرڈ ٹریک ہوگا۔

  • معمول سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر جعلی ٹیکسی ڈرائیور کو 8 ماہ قید

    معمول سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر جعلی ٹیکسی ڈرائیور کو 8 ماہ قید

    پیرس : فرانسیسی عدالت نے غیر ملکی مسافروں سے معمول سے زیادہ پیسے وصول کرنے جعلی ٹیکسی ڈرائیور کو قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایئر پورٹ سے سینٹرل پیرس تک پہنچانے کے معمولاً 45 (6 ہزار 800) سے 55 (8 ہزار 300) یورو کرایہ لیا جاتا ہے لیکن مذکورہ ڈرائیور نے افراد کے غیر ملکی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بہت زیادہ رقم کا مطالبہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ سے پیرس آنے والے مسافروں نے موبائل فون سے جعلی ٹیکسی ڈرائیور کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونک سی نامی جعلی ٹیکسی ڈرائیور نے تھائی شہریوں سے ان کی منزل تک پہنچانے کے 247 یورو (37 ہزار 677 روپے پاکستانی) طلب کیے تو تھائی جوڑے نے 200 یورو دینے کی پیش کش کی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعلی ڈرائیور مسافروں سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ وہ فرانس ’وی ٹی سی‘ نامی نجی ٹیکسی سروس کا ڈرائیور ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور نے پوری رقم ادا نہ کرنے پر گاڑی کے دروازے بند دئیے تاکہ تھائی جوڑا گاڑی سے پولیس اسٹیشن نہ جاسکے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعلی ڈرائیور جو تھائی جوڑے نے 180 (27 ہزار) یورو کی پیش کش جس پر وہ طیش میں آگیا اور اونچی آواز میں 200 یورو کا مطالبہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مسافر نے بتایا کہ میں نے سفر کے دوران ڈرائیور کی تصویر لینا چاہی تو اس نے اتنی زور سے مجھ پر حملہ کیا میرا موبائل میرے منہ پر لگا۔

    مسافر نے بتایا کہ جب سفر کرتے بہت دیر ہوگئی تو ہم نے جعلی ڈرائیور کو 200 یورو ادا کیے تاکہ گاڑی سے آزادی حاصل کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانس کی نجی ٹیکسی سروس نے عدالت کو بتایا کہ اینوک سی نامی کوئی شخص ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے اور مذکورہ ڈرائیور نے بھی عدالت میں زائد رقم لینے کا اعتراف کیا اور بتایا میں ٹیکسی ڈرائیور نہیں ہوں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے جعلی ٹیکسی ڈرائیور کیس کی سماعت کرتے ہوئے اینوک سی نامی شخص کو دھوکا دہی کے کیس میں 8 ماہ کے لیے قید کی سنا دی۔

  • دبئی، اوبر اور کریم نے کرایے میں اضافہ کا اعلان کردیا

    دبئی، اوبر اور کریم نے کرایے میں اضافہ کا اعلان کردیا

    دبئی : سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے ٹیکسی کی سہولیات فراہم کرنے والی آن لائن کمپنیوں اوبر اور کریم نے نئے سال کے آغاز پر اپنے کرایہ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اوبر اور کریم اپنے ہزاروں صارفین کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں لائے ہیں۔

    بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنیوں نے کرایے میں اضافہ کا اعلان متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

    اوبر اور کریم کی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سستی مگر پُرتعیش اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاہم حکومت کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد کرایے میں اضافہ کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب حکومتی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نقل و حمل کے ذرائع ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں اسی لیے دیگر بسوں اور ٹیسکیوں کے کرایے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اوبر اور کریم انتظامیہ نے حکومتی موقف کے بعد وضاحت دی ہے کہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نقل و حمل پر نہیں ہے تاہم شاپنگ مالز اور دیگر تفریح مقامات پر یہ ٹیکس ضرور عائد ہوتے ہیں اس لیے ایسے مقامات پر جانے والوں کو معمول کے کرایے کے ساتھ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.