Tag: کرایہ دار

  • مالک مکان نے کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا، راز کیسے کُھلا؟

    مالک مکان نے کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا، راز کیسے کُھلا؟

    ایک مالک مکان نے اپنے کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا جس کی لاش تین ماہ بعد نکالی گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت کے شہر ہریانہ میں پیش آیا جہاں ایک مالک مکان نے اپنی بیوی نے مبینہ نائجز تعلقات کے شبہ میں کرایہ دار کو زندہ دفن کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے روہتک کے رہائشی ہردیپ نے اپنے گھر کا ایک پورشن جگدیپ نامی شخص کو کرایہ پر دے رکھا تھا جو ایک مقامی یونیورسٹی میں یوگا ٹیچر تھا۔ جو اچانک گزشتہ سال 24 دسمبر کو لاپتہ ہوگیا۔

    جگدیپ کے لاپتہ ہونے کے بعد 10 دن بعد 3 جنوری کو شیوا جی پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔

    بعد ازاں جب پولیس نے جگدیپ کا فون ریکارڈ نکالا تو جرم کی کڑیاں آہستہ آہستہ کھلتی گئیں جس کے بعد پولیس نے مالک مکان ملزم ہردیت اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جب ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد تفتیش کی تو انہوں نے جگدیپ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کی تمام تفصیلات بتا دیں۔ جس کے بعد پولیس نے گڑھا کھود کر جگدیپ کی لاش نکالی۔

    پولیس کے مطابق ہردیپ کو اپنی بیوی کے ساتھ کرایہ دار (جگدیپ) کے مبینہ ناجائز تعلقات کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد اس نے جگدیپ سے نجات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس میں اپنے دوستوں کو شامل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہردیپ نے کچھ مزدوروں کو پیسے دے کر کھیت میں سات فٹ گہرا گڑھا کھدوایا اور ان کے سامنے کنویں کے لیے گڑھا کھدوانے کا بہانہ کیا۔

    بعد ازاں 24 دسمبر کو ہردیپ نے اپنے کچھ دوستوں کی مدد سے جگدیپ کو کام سے واپس آتے ہوئے راستے میں اغوا کیا۔ ملزمان نے پہلے جگدیپ پر تشدد کیا اور پھر ہاتھ پاؤں اور منہ پر پٹی باندھ کر گہرے گڑھے میں پھینک کر اس گڑھے کو کیچڑ سے بھر دیا۔

    پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے انچارچ کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید ملزمان بھی ہیں جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑا ریلیف

    سعودی عرب: کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑا ریلیف

    ریاض: سعودی عرب میں مکانات کے کرائے میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مختلف عوامل ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد سے بعض فلیٹوں کے کرائے کم ہوئے ہیں۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ثامر القرشی نے بتایا کہ کرونا وائرس وبا کے باعث مقیم غیر ملکیوں کے مملکت چھوڑ دینے کے باعث مکانات کی طلب کم ہوئی ہے جبکہ 3 اور 4 کمروں والے فلیٹس کی رسد بڑھ گئی ہے لہٰذا چھوٹے فلیٹس کے کرائے خود بخود کم ہوگئے۔

    ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل میں غیر منقولہ جائیدادوں کی کمیٹی کے رکن حسین بن راجحہ نے کرایوں میں کمی کا ایک اور سبب بتایا۔

    ان کا کہنا ہے کہ کرونا بحران اپنی جگہ پر ہے تاہم حکومت کی جانب سے مکانات کی فراہمی کے باعث کرایہ دار مقامی شہری مکانات کے مالکان میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مقامی شہریوں کی وجہ سے بھی مکانات خالی ہونے لگے ہیں۔

    غیر منقولہ جائیدادوں کے مور کے کنسلٹنٹ عمر السلیمان کے مطابق ان دنوں مکانات کے خریدار بڑھ گئے ہیں جبکہ پلاٹس خریدنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے، اس لیے کرایہ دار کم ہوتے جارہے ہیں۔ یہی کرائے کم ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

  • کرایہ دار نے جنگجو قبیلے کی تلوار سے مالک مکان کا سر قلم کردیا

    کرایہ دار نے جنگجو قبیلے کی تلوار سے مالک مکان کا سر قلم کردیا

    امریکا میں ایک شخص نے مالک مکان کی جانب سے کرایہ مانگے جانے پر سمورائی تلوار سے اس کا سر قلم کردیا، قاتل خود کو ایک خود مختار شہری قرار دیتا رہا تھا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں پیش آیا جہاں 42 سالہ جیری ڈیوڈ نے اپنے 64 سالہ مالک مکان اور روم میٹ کا سر سمورائی (ایک قدیم جنگجو قبیلہ) تلوار سے قلم کردیا۔

    پولیس کے مطابق چند روز قبل مقتول وکٹر، اپنے ایک دوست اور پڑوسی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچا اور کہا کہ اسے اپنے کرایے دار سے خطرہ ہے۔

    اس کے مطابق ڈیوڈ نے کافی عرصے سے کرایہ نہیں ادا کیا تھا اور وکٹر کی جانب سے کرایے کے مطالبے پر وہ اسے سمورائی تلوار سے دھمکا رہا تھا۔

    قتل کے روز وکٹر کے پڑوسی نے پولیس کو کال کی اور بتایا کہ وکٹر اس کی کال کا جواب نہیں دے رہا لہٰذا پولیس اس کے گھر میں داخل ہو۔

    پولیس دروازہ توڑ کر وکٹر کے گھر میں داخل ہوئی تو وکٹر سر بریدہ حالت میں، زخموں سے چور کچن کے فرش پر پڑا تھا، کچن کے فرش پر خون بہہ رہا تھا جبکہ دیواروں پر بھی خون کے چھینٹے تھے۔

    پولیس نے قاتل کو ایک قریبی پارک سے گرفتار کرلیا جبکہ درختوں میں چھپائی گئی اس کی سمورائی تلوار اور چاقو بھی برآمد کرلیا گیا۔

    قاتل کی گاڑی سے ایک کاغذ بھی ملا جس کے مطابق اس نے خود کو خود مختار شہری قرار دے رکھا تھا اور کسی حکومت اور کسی قانون کا تابع نہیں تھا، ڈیوڈ پولیس کی حراست میں ہے اور اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: مکان مالکان نے کرایوں میں کمی کردی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے شہریوں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مکانوں اور دکانوں کے کرایے کم کر دیے ہیں۔

    ابو ظہبی میں کرایہ داروں کا کہنا ہے کہ مکانوں اور دکانوں کے متعدد مالکان نے کرایے کم کر کے بڑی سہولت دی ہے، متعدد مالکان نے کرایے کے سالانہ معاہدوں کو ماہانہ معاہدوں میں تبدیل کر دیا جبکہ کرایے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسیوں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بعض انسانیت نواز مالکان نے لچکدار رویے کا مظاہرہ کیا ہے البتہ کئی مالکان ایسے بھی ہیں جو کرایوں میں کمی یا ادائیگی میں سہولت کے حوالے سے کرایہ داروں کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔

    مکانوں اور دکانوں کے مالکان نے اپنا مؤقف یہ کہہ کر پیش کیا ہے کہ یہ درست ہے کہ کرایہ داروں نے کرایوں میں کمی اور ادائیگی میں سہولت کی درخواست کی تھی، ہماری مشکل یہ ہے کہ ہماری بہت ساری مالیاتی ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کرنا ہے۔ اس وجہ سے کرایے کم نہیں کیے جا سکتے۔

    ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے چیئرمین عبد الرحمٰن الشیبانی نے بتایا کہ کئی مالکان نے کرونا وبا کے پیش نظر کرایہ داروں کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کی ہیں، انہیں احساس ہے کہ کئی کمپنیاں بند ہوگئیں، بہت سارے ملازمین کی تنخواہیں کم ہوگئیں اور دسیوں ایسے ہیں جنہیں تنخواہ نہیں ملی۔

    ان کے مطابق متعدد مالکان نے کرایہ داروں کو قسطوں میں کرایہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ کئی مالکان نے 5 فیصد سے زیادہ کرایے کم کردیے جبکہ بعض نے 10 فیصد تک کرایے کم کیے ہیں۔