Tag: کرتارپورکوریڈور

  • باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں ، کم عقل لوگوں کواندازہ نہیں کہ کرتارپور کوریڈور کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرتارپور خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے، خارجہ سطح پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کیلئے بڑی کامیابی حاصل کی، بعض عقل کے اندھے اور کم عقل لوگوں کواندازہ نہیں کہ کرتارپور کوریڈور کا کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باباگرونانک کا جنم دن اقبال کے جنم دن سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں، عقل کے اندھوں کی سوچ پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، کرتارپور کی وجہ سے مودی کے سینے پر مونگ دلنے کا کسی کو اندازہ نہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ عدلیہ کو متنازع بنا کر کس کی خدمت کر رہے ہیں ، ان کے انتشار اور خلفشار سے ملک کو کیا نقصان پہنچے گا، بالآخر یہ اپنے ہی جال میں پھنس کر ناکامی کا منہ دیکھیں گے، کامیابی کشمیریوں کی آزادی کا مقدر بنے گی۔

    یاد رہے ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

  • کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    نئی دہلی :پاکستان کے خیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خیرسگالی سے منہ موڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پربھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم کیا کہ کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے اور انتباہ کیا نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں اور عمران خان کو نوازشریف کی عینک سے دیکھتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ مودی نےمذاکرات کی دعوت نہ مان کرنئی پاکستانی قیادت سےفاصلہ پیداکیا اور مودی سرکار کومشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرارکے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔

    یاد رہے 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    بعد ازاں پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا اور شاہ محمود قریشی کی دعوت کے باوجود پاکستان نہ آنے والی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔

    سشما سوراج کی جانب سے دعویٰ کیا تھاکہ بھارت ایک عرصے سے یہ راہداری کھولنے کی پیش کش کر رہا تھا، پاکستان نے اب مثبت جواب دیا ہے۔

    واضح رہے پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار پور راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دیا تھا۔