Tag: کرتارپور بارڈر

  • بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

    بابا نانک دربار کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے: نوجوت سدھو کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کرتارپور راہ داری نے دو قوموں کو قریب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے کرتارپور راہ داری کھولے جانے سے متعلق بات کی۔

    [bs-quote quote=”بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نوجوت سنگھ سدھو”][/bs-quote]

    نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ مثبت اقدام دونوں ممالک کو امن کی طرف لے جائے گا۔

    انھوں نے خط میں لکھا ’بابا نانک کی 550 ویں سال گرہ کے انتظامات کا منصوبہ مکمل ہے، گوردواروں کا ماضی، مستقبل محفوظ بنانے کے لیے خدمات پیش کرنا ہوں گی۔‘

    نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتارپور، گرو نانک دربار عقیدت مندوں کی حاضری کا منتظر ہے، برسوں بعد کرتارپور گوردوارہ حاضری دے کر دل کو سکون ہوگا۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے، کرتار پور، بابا نانک گوردوارہ کی تاریخی عمارتوں کو تبدیل نہ کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان

    یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر گزشتہ سال نومبر کے آخری دنوں میں کرتار پور راہ داری تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    جس پر ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو یووا نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کر دیا تھا۔

  • پاکستان کا افغان امن عمل میں کردار جاری رکھنے کا عندیہ، وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل کا اعلان

    پاکستان کا افغان امن عمل میں کردار جاری رکھنے کا عندیہ، وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل کا اعلان

    ملتان: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے مدد کی گزارش کی ہے، ڈو مور کہنے والوں نے آج مدد مانگی ہے۔

    تفصیلا ت کے مطابق ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وہ 15 دسمبر کو کابل کا دورہ کریں گے، دیرپا امن کے لیے افغان قیادت سے بات چیت ہوگی۔

    [bs-quote quote=”سیاسی اختلافات کے با وجود مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں، کسی کو مایوس نہیں کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیرِ خارجہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان سے گزارش کی افغانستان میں امن کے لیے ہماری مدد کریں، کچھ دنوں بعد کابل جا کر افغان حکام سے ملاقات کروں گا، ہم افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جب میں افغانستان گیا تو وہاں دیکھا گندم کا قحط ہے، ہمارے پاس گندم بہت زیادہ ہے اس لیے افغانستان کو تحفے میں دے دی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، سیاسی اختلافات کے با وجود مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں، کسی کو مایوس نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مل بیٹھ کر مذاکرات کریں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈومور کا مطالبہ کرنے والے آج افغانستان میں‌ ہماری مدد مانگ رہے ہیں: وزیر اعظم


    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم وزارتِ خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ایک فیصلے نے کروڑوں سکھوں کے دل بدل دیے، بھارتی ریاست امرتسر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے، پاکستان کے خیر سگالی کے پیغام کو پوری دنیا نے سراہا۔

    شاہ محمود نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے سلسلے میں کہا کہ ابھی تو حکومت کو جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں، اس کی نہ ضرورت ہے نہ نوبت آئی ہے۔ فواد چوہدری کے بارے میں کہا کہ وہ فعال طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے، جب کہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم ترین شہر ہے۔

    شاہ محمود نے کہا ’ماضی کی حکومتوں نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کیا، بجلی کی قیمت بڑھی ہے لیکن ہم نے کسانوں کے لیے قیمت آدھی کر دی، پچھلے 50 سال سے کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، تجارتی خسارہ بھی ورثے میں ملا، ڈاکٹر کوئی نسخہ دے گا تو مریض کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، پاکستانی معیشت کو بھی ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔‘

  • سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی: وزیرِ خارجہ

    سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی: وزیرِ خارجہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیرِ خارجہ کے شر انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

    وزیرِ خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ میں نے جو کہا تھا وہ صرف بھارت سے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تھا۔ سکھوں کے جذبات ابھارنے کی دانستہ کوشش گم راہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سکھوں کے جذبات کی بے حد عزت کرتے ہیں، اور کوئی سازش، کسی قسم کے تنازع یا حقائق مسخ کرنے سے اس کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

    وفاقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سکھوں کی خواہش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کرتارپور بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا، ہم نے تاریخی قدم اٹھایا ہے اور اس کو نیک نیتی سے آگے بڑھائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار


    واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سشما سوراج نے اندرونی سیاسی مجبوری کی وجہ سے نیویارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات سے انکار کیا جب کہ عمران خان نے کرتارپور کی گگلی پھینکی تو بھارت کو اپنے وزیر بھیجنے پڑے۔

    اس بیان کو بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے روایتی شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ برادری کے جذبات کی طرف موڑ دیا تھا۔

  • ہمیں مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہیے: شاہ محمود قریشی

    ہمیں مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہیے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے دو اہم ملک ہیں، مذاکرات سے دونوں ملک اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہ داری کھولے جانے کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں دفترِ خارجہ میں عشائیے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    [bs-quote quote=”ہمیں مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہیے، بھارت کے ساتھ دوست ہمسائے جیسے تعلقات چاہتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وفاقی وزیر خارجہ”][/bs-quote]

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بھول کر مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، مذاکرات کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں مغربی اور مشرقی سرحد پر امن چاہیے، بھارت کے ساتھ دوست ہمسائے جیسے تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو پائیدار امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہوئی ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

    انھوں نے کہا ’سارک ممالک کا خطے میں کردار اہم ہے، پاکستان 70 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار لوگوں کی قربانی دی۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، 70 سال سے تقسیم کے زخم بھی نہیں بھرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 123 ارب ڈٖالر کا نقصان ہوا، اس جنگ میں ہمارے 75 ہزار شہری شہید ہوئے۔

    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کر دی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔

  • اپوزیشن نے بھی وزیرِ اعظم کے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اقدام خوش آئند قرار دے دیا

    اپوزیشن نے بھی وزیرِ اعظم کے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اقدام خوش آئند قرار دے دیا

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف اپوزیشن بھی کرنے لگی، اپوزیشن نے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کرتارپور راہ داری کھولے جانے کی کھل کر تعریف کی۔

    [bs-quote quote=”کرتارپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خواجہ آصف” author_job=”پاکستان مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بڑا قدم اٹھایا ہے، ن لیگ بھی چاہتی ہے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں، کرتارپور راہ داری کھولنا اچھا اقدام ہے۔

    مسلم لیگ ن کے راہنما نے مزید کہا کہ کرتارپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، ن لیگ اپنے عمل کے ذریعے دکھا چکی ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں اپریل میں انتخابات ہیں، وہاں مذہبی کارڈ کھیلا جا رہا ہے، بھارتی وزیرِ اعظم مودی مذہبی کارڈ شدت سے کھیل رہے ہیں، لیکن مذہبی کارڈ کے نتائج خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمرا ن خان کا کرتارپور بارڈر کھولنا اچھا اقدام ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کا رویّہ بہت افسوس ناک ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شازیہ مری” author_job=”پاکستان پیپلز پارٹی”][/bs-quote]

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارت کا رویّہ بہت افسوس ناک ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سراہتی ہوں، کرتارپور بارڈر کھولنے کا خواب سیاسی قیادت پہلے سے دیکھتی آ رہی ہے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جو خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے 1988 میں کرتارپور بارڈر کھولنے کی بات کی تھی، انھوں نے ہمیشہ سافٹ بارڈرز کی بات کی، اسی طرح شملہ معاہدے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو ملتا ہے۔

  • کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، نوجوت سنگھ سدھو

    کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، نوجوت سنگھ سدھو

    کراچی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، پاکستان ضرور آؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 12 کروڑ لوگوں کی جھولی کو بھر دیا گیا ہے، محبت کے پیغام کو ساری طرف پھیلانا ہوگا، محبت لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کی شروعات بہت اچھی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں مجھے دعوت دی گئی ہے، پاکستان ضرور آؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خون خرابہ بند ہونا چاہئے، یہی چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک میں امن اور محبت ہو۔

    یہ پڑھیں: کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

    واضح رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدھو نے کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، وہاں کے لوگوں اور میڈیا نے بہت زیادہ پیار دیا جسے ابھی تک نہیں بھول سکا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کا افتتاح 28 نومبر کو کریں گے۔

  • کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سکھ کمیٹی

    کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سکھ کمیٹی

    ننکانہ صاحب: چیئرمین سکھ کمیٹی تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سکھ کمیٹی تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھولنے کے اعلان پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، دنیا بھر کے سکھ کرتارپور بارڈر کھلنے کے اعلان پر خوش ہیں۔

    سردار تارا سنگھ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت بھی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دے، نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ پاکستان سے واپسی پر بھارتی حکومت کا رویہ قابل مذمت تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کرتارپورسے متعلق پاکستان کا موقف خوش آئند ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کوریڈور گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے بین الاقوامی بارڈرتک بنائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، اس پرمسرت موقع پر ہم پاکستان میں سکھ برادری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور انہیں کرتارپور کوریڈور کھولنے کی خبر سنائی تھی۔

  • سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا خوش آئند ہے، بلاول بھٹو

    سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنا خوش آئند ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرتارپور بارڈر کھولنے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے یہ راہداری کھولنا خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے کرتارپور بارڈر کھولے جانے کو خوش آئند قرار دیا، انھوں نے گوردوارہ دربار صاحب کی یاترا پر آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید بھی کہا۔

    [bs-quote quote=”25 سال پہلے بے نظیر بھٹو نے بغیر ویزہ آنے کی اجازت کی تجویز دی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا یہ فیصلہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے، 25 سال پہلے بے نظیر بھٹو نے بغیر ویزہ آنے کی اجازت کی تجویز دی تھی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی تجویز کے بعد سے سکھ یاتری بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں، پی پی نے ہمیشہ دونوں ممالک کی عوام میں براہ راست روابط کی حمایت کی ہے۔

    دریں اثنا بھارتی کابینہ نے بھی کرتارپور بارڈر کھولنے پر پاکستان کی تجویز کی توثیق کر دی ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان28نومبرکوکرتارپورسرحدکھولنےکاافتتاح کریں گے


    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے، اس پُر مسرّت موقع پر پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو بھی کرتارپور بارڈر کھولنے کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے 3800 سکھ یاتریوں کو لے کر تین خصوصی ٹرینیں پاکستان آئی ہیں۔

  • پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    نارووال : سکھ برادری نے حکومت پاکستان کی جانب سے دربار کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے بیان کو انتہائی خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے دربار کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہنا ہے وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے، سکھ برادری حکومت پاکستان کی شکرگزار ہے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے۔۔۔ پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتار سنگھ بارڈر کھول دے گا، وزیراطلاعات فواد چوہدری

    گذشتہ روز انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا پاکستان بھارت سے بات چیت کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے مثبت اشارے نہیں ملے، بھارت کو مذاکرات کی پیش کش میں فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اعلان پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا وہ اپنےدوست وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداہی نہیں کرسکتے، پاکستان دوستی میں دو قدم آگے بڑھا، بھارت سرکار ایک قدم ہی بڑھا دے، کسی نے بغیر مانگے یہ پیش کش کی تھی، آج سیاسی سطح سے بھی اس کا اعلان کردیا گیا۔