Tag: کرتارپور راہداری

  • پاک بھارت کشیدگی ،  کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند

    پاک بھارت کشیدگی ، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند

    شکرگڑھ : بھارت نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا، شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سےآنےوالےقافلےکوبھی روک دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔، ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    یاد رہے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے تصدیق کی کہ پاکستان میں چھ مختلف مقامات پر 24 بھارتی حملوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 دیگر زخمی ہوئے۔

    جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں کوٹلی بھی شامل ہے، جہاں دو شہری، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 18 سالہ لڑکا شامل ہے، مسجدِ عباس پر حملے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حملے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی بھی زخمی ہوئیں۔

  • پاکستان کی طرف سے بھارت کیساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید

    پاکستان کی طرف سے بھارت کیساتھ کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید

    ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دفتر خارجہ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے راہداری معاہدے میں 5 برس کی توسیع کردی گئی ہے، کرتارپور راہداری معاہدہ 24 اکتوبر 2019 سے 5 سال کی مدت کیلئے کیا گیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرتارپور راہداری معاہدہ 24 اکتوبر2024 کو اپنی مدت مکمل کررہا تھا، معاہدے کی تجدید سے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے پاکستان کےعزم کا اظہار ہوتا ہے۔

    کرتارپور راہداری معاہدہ بھارت سے آنے والے یاتریوں کو ویزا فری سہولت فراہم کرتا رہےگا، کرتارپور راہداری ہزاروں یاتریوں کو مقدس مقام تک سہولت فراہم کرچکی ہے۔

    پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ راہداری سکھ برادری کی مذہبی مقام تک رسائی کےحصول کی تمناؤں کو پورا کرنے کا ذریعہ بنی، راہداری پاکستان کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کو دنیا بھر سے سراہا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی شامل ہیں، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور راہداری کو امید کی راہداری قرار دیا۔

  • پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے کھولے جانے والے کرتارپور کوریڈور سے متعلق پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کرتارپور کو کاروباری ملاقاتوں کے لیے استعمال کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا بد نیتی ہے، یہ بھارت کی جانب سے من گھڑت اور دانستہ منفی مہم کا حصہ ہے۔

    ترجمان نے بتایا اس پروپیگنڈے کا مقصد کرتارپور راہداری کے تاریخی اقدام کو نقصان پہنچانا ہے، امن کی راہداری بدنام کرنے کے لیے بھارت کی دانستہ کوششیں نئی بات نہیں ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اوّلین ترجیح دیتا ہے، پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی، مقدس مقامات کا تقدس یقینی بنایا گیا، پاکستان نے ابھی بیساکھی میلے میں 2 ہزار سے زائد یاتریوں کی میزبانی کی۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان میں زائرین کو مقدس مذہبی مقامات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی سہولت دی گئی، دنیا بھر کی سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہتی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت غلط بیانی کی بجائے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات پر توجہ دے۔

  • کرتارپور راہداری  نے  74 سال بعد بھائی کو بھائی سے ملادیا

    کرتارپور راہداری نے 74 سال بعد بھائی کو بھائی سے ملادیا

    ظفر وال : کرتارپور راہداری نے چوہترسال بعد بھائی کو بھائی سے ملادیا ، صدیق اور حبیب قیام پاکستان کے وقت بچھڑگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری اپنوں کو ملانے لگی، چوہتر سال بعد بھائی کی بھائی سے ملاقات ہوئی ، فیصل آباد میں مقیم شہری محمد صدیق کو پتا چلا کہ اس کا بھائی حبیب عرف شیلا جو بھارتی پنجاب کے شہر پھلے والا سے کرتار پورآرہا ہے تو ملنے پہنچ گیا۔

    محمد صدیق نے دور سے ہی اپنے بھائی کو پہچان لیا، دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور بغل گیر ہوتے رہے، بچھڑے بھائیوں کی ملاقات کے جذباتی مناظر سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

    ایک بھائی نے دوسرے کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ زندہ ہیں تو مل بھی گئے ہیں۔

    خیال رہے قیام پاکستان کے وقت دونوں بھائی محمد صدیق اور حبیب ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سرحدی راہداری، جو پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہوں ڈیرہ بابا نانک صاحب اور گوردوارہ دربار صاحب کو جوڑتی ہے۔

    ہندوستانی زائرین کو گرودوارہ تک بغیر ویزہ کے سفر کی اجازت ہے، جس کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ یہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی آرام گاہ ہے۔

  • بھارت کا بڑ ا اعلان ، سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

    بھارت کا بڑ ا اعلان ، سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

    نارووال: بھارت نے ایک سال 10ماہ بعد کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پوری سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے 19 نومبر سےکرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال 10ماہ بعدبھارت نےراہداری کھولنےکااعلان کیا ہے، اس خبرسےپوری سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑآئی ہے۔

    اندر جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پربندھنک کمیٹی کی طرف سے حکومت پاکستان کےمشکورہیں ، بابا گورونانک کے 552جنم کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی ، یہ تقریبات 10روزجاری رہیں گی۔

    خیال رہے کورونا کےباعث بھارت نے کوریڈور راستہ 16مارچ 2020سےبندکیاتھا اور بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے باباگرونانک کےیوم پیدائش کی تقریبات17 سے26نومبرتک ہوں گی ، دنیا بھرسےسکھ یاتریوں کوتقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے

    بھارت،امریکا،برطانیہ ودیگرممالک سےسکھ تقریبات میں شرکت کرینگے جبکہ بھارتی سکھ یاتری 17نومبرکوواہگہ بارڈرکےراستےپاکستان پہنچیں گے اور تقریبات کےدوران سکھ یاتری دربارکرتارپورصاحب بھی جائیں گے۔

  • پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلیے کرتارپور راہداری کھول دی

    پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلیے کرتارپور راہداری کھول دی

    نارووال: پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھول دی ، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دربار صاحب کرتار پور سکھ یاتریوں کے لیےکھول دیا گیا ،کرتارپورگوردوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پردعائیہ تقریب ہوئی ۔

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے بھارت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کی کرتارپور راہداری کھولنے کی پیشکش مسترد کردی تھی اور اور بہانا بناتے ہوئے کہا کہ دو دن کے نوٹس پرراہداری کھولنا ممکن نہیں۔

    خیال رہے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اعلان کیا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پرانتیس جون سےکرتارپورراہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہدرای ، حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے 29 جون کوکرتار پور راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، انتظامات کی تیاری کے حوالے سے بھارتی حکومت کو باضابطہ آگاہ کر دیا ، دنیا بھر میں مذہبی مقامات کو بتدریج کھولا جا رہا ہے16 مارچ کو کورونا وبا کے باعث کرتار پور راہداری کو بند کیا گیا تھا۔

    معاون وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہندی، اردو، انگریزی اور پنجابی میں دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو خوش آمدید کہا ، کمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کرتارپورراہداری 29جون سے سکھ کمیونٹی کے لیے کھول رہے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کرتارپور صاحب میں پھرسے خوش آمدید کہتے ہیں ، کرتارپور راہداری کوسیاحتی ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے گا۔

  • ‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

    ‘کرتارپور راہداری امن، آشتی اور محبت کی راہداری ہے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے ، گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب کا بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گردوارہ کرتارپورمیں گروگوبندسنگھ کےجنم دن کی شاندار تقریب ہوئی، تقریب کاشاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن چہرے کی آئینہ دار ہے، یہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، تقریب میں مختلف مذاہب کےافرادنےشرکت کی، سکھوں سےاظہار یکجہتی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کاثبوت ہے۔

    خیال رہے گذشتہ سال9 نومبر کو  وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا  افتتاح  کیا تھا ،  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

  • کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، ایسا بھی نہیں کہ کرتارپورکوریڈور کے لیے فیس نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کرتار پورراہداری پرکوئی سبسڈی نہیں دی گئی، صرف 2 دن کے لیے فیس معاف کی گئی تھی۔

    نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے لیے سکھوں کو 4 کلومیٹرکا سفر طے کرنا پڑے گا، حج وعمرے کے لیے 4 ہزار میل کا سفر ہے، اگرسعودی حکومت حج عمرہ مفت کردے تو ہم بھی کر دیں گے۔

    یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ کرتارپور سرحد کھول کر سکھوں کے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دل میں اللہ بستا ہے، جب آپ کسی کو خوشی دیتے ہیں تو اللہ کو خوش کرتے ہیں، نبیﷺرحمت اللہ العالمین ہیں، حضورﷺ صرف2 پیغام لائے، ایک انسانیت، دوسرا انصاف کا، یہ دوچیزیں انسانی اور جانوروں کے معاشرے میں فرق کرتے ہیں۔

  • کلبھوشن کیس میں تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے: دفتر خارجہ

    کلبھوشن کیس میں تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جارہی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا پاکستانی قوانین کی روشنی میں احترام ہوگا۔ کلبھوشن کے معاملے پر تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر انسانی اقدامات کر رہا ہے۔

    دفتر خارجہ کی طرف سے عید میلاد النبی پر مقبوضہ کشمیر میں اجتماعات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ وادی میں مساجدوں کو عید میلاد النبی پر بند کیا گیا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کا معاملہ او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں عندلیب عباس نے نمائندگی کی۔ سیکریٹری خارجہ پارلیمانی امور نے سائیڈ لائنز پر مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ بابری مسجد فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، مسجد کو ساڑھے 400 برس مسلمان استعمال کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد مساجد کو خطرات لاحق ہوگئے، ہم ہر فورم پر بابری مسجد کے معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے اقلیتیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری میں عام پاکستانی شہری جا سکتے ہیں تاہم میڈیا کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیشگی اجازت کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں تسلسل کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ ایل او سی پر ہماری افواج چوکس ہیں، ہر قسم کے دفاع کو تیار ہیں۔ ایل او سی پر جب بھی خلاف ورزی ہوئی اس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جارہی، آئی ایس پی آر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کی کمر دیوار کے ساتھ لگ چکی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا پاکستانی قوانین کی روشنی میں احترام ہوگا۔ کلبھوشن معاملے پر تمام فیصلے پاکستانی قوانین کے مطابق ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا ہے۔ حالیہ صورتحال پر افغان حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے فلسطین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

  • کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، باباگرونانک بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ برادری کو گرونانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لیے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، اندازہ نہیں تھا کرتارپورکی سکھ کمیونٹی میں کیا اہمیت تھی، کرتارپور سے متعلق ایک سال پہلے پتہ چلا اس کی کیا اہمیت ہے۔