کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپر راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی ہم آہنگی کی علامت ہے اور پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔‘
مہوش حیات نے مزید کہا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔
The opening of the #KartarpurCorridorForPeace in time for Guru Nanak’s 550th Gurpurab is a real milestone. It’s a sign of true religious harmony & how open hearted Pakistanis are. All too often men build walls & not enough bridges .. 🇵🇰 #Kartarpur #Kartarpur2Khalistan2020
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 8, 2019
اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں قومی پرچم اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔
مزید پڑھیں: یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، امید ہے یہ شروعات ہے، انشا اللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لئے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔