Tag: کرتارپور راہداری

  • کرتارپور راہداری ، افتتاحی تقریب میں کون سا بالی ووڈ اداکار پاکستان آرہا؟

    کرتارپور راہداری ، افتتاحی تقریب میں کون سا بالی ووڈ اداکار پاکستان آرہا؟

    اسلام آباد : کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان کل کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر بھارت سے آنے والے وفد میں نامور بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل ہوں گے، گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد کی تصدیق کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول کے علاوہ بھارتی وفد میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے جبکہ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

    سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو 3 خط لکھے تھے، جس کے بعد انہیں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے حصہ لیا تھا۔

    خیال رہے بابا گورونانک کے پانچ سو پچاس ویں تاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری  کا افتتاح کریں گے۔

  • کرتارپور روشنیوں کے شہر میں تبدیل،  راہداری کے افتتاح  کی تیاریاں عروج پر

    کرتارپور روشنیوں کے شہر میں تبدیل، راہداری کے افتتاح کی تیاریاں عروج پر

    نارووال: کرتارپور روشنیوں کے شہر میں تبدیل ہوگیا ، دربارصاحب کرتارپور میں باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب اور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں عروج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گردوارہ کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل ہوتے ہی کرتارپور روشنیوں کے شہرمیں تبدیل ہوگیا ، کرتارپور کو سکھ یاتریوں کے لئے خوبصورت انداز میں سجا دیا گیا ہے اور دربارصاحب کرتارپور میں 550 ویں جنم دن کی تقریب اور راہداری کے افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

    کرتار پور راہداری کی تقریب سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دربار صاحب کرتارپور میں پنڈال سجایا جارہا ہے ، پنڈال میں 8 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی اور تقریب کے لیے 60 فٹ طویل اور 24فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ گردوارے میں مختلف مقامات پر اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی

    دوسری جانب بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن اور کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، سکھ یاتری کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہمیں سب جگہ پیار مل رہا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

    یاد رہے حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا تھا جبکہ بابا گرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا تھا۔

  • کرتار پورراہداری ، بھارتی سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

    کرتار پورراہداری ، بھارتی سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

    جالندھر : کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشی میں بھارتی سکھوں کے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا نے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے۔

    بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

    اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈزہٹوادئیے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی بھارت میں دھوم مچ گئی

    دوسری جانب سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپورراہداری سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورماڈل پاکستان اوربھارت کے تنازعات حل کرنے میں مدد کرے گا، خوشحال مستقبل کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے۔

    یاد رہے ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

  • کرتارپور راہداری  کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی

    کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی

    اسلام آباد : کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب نو نومبر کو ہوگی ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے،  افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب 9نومبر کو ہوگی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے ، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے براستہ واہگہ بارڈر سخت سیکورٹی حصار میں گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے پھولوں کے ہار پہنا کر کیا۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری ، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے’ چیئرمین سکھ کمیونٹی

    چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔

    یاد رہے حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا تھا جبکہ بابا گرو  نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

  • ‘کرتارپور راہداری ، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے’ چیئرمین سکھ کمیونٹی

    ‘کرتارپور راہداری ، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے’ چیئرمین سکھ کمیونٹی

    ننکانہ صاحب : چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے کہا کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرتارپور راہدای کھولنے پربہت خوش ہیں، پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی بہت خوش ہیں۔

    چیئرمین سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے اور سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، پاکستان کا احسان زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔

    رادیش سنگھ نے کہا کہ شیڈول طےہے ،5ہزار سکھ یاتری آئیں گے ، مذہبی رسومات کےسلسلے میں 10ہزار سکھ بھی آسکتے ہیں، ایک لاکھ سے زائد سکھ ہر سال یاترا کیلئے آسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدام سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ، بھارت سے آنیوالے سکھوں کو ویلکم کریں گے ، وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔

    چیئرمین سکھ کمیونٹی نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سب سے بڑا گوردوارہ پاکستان میں ہے ، گرونانک صاحب کےامن کا پیغام پاکستان کےذریعے دنیا بھر میں جائے گا۔

    خیال رہے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی 10 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ،  ان تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 1 ہزار سے زائد سکھ یاتری گورو دوارہ جنم استھان میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، بھارت اور دنیا بھر سے سکھوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • وزیراعظم کی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گرونانک کی 550ویں سالگرہ پرکرتارپور راہداری مکمل ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے یکم نومبر کو ہندوستان سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔

    اس سے قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔

    سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  • نومبر میں کرتارپور راہداری کے باقاعدہ کھلنے کے منتظر ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ

    نومبر میں کرتارپور راہداری کے باقاعدہ کھلنے کے منتظر ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبرمیں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظر ہیں، پڑوسیوں کے درمیان عوامی رابطوں کا بننا اچھی خبرہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ساؤتھ اورسینڑل ایشیا بیورو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری کھلنے سے سکھ یاتری گردوارہ کرتارپورصاحب کا دورہ کرسکیں گے، نومبر میں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظرہیں، پڑوسیوں کے درمیان عوامی رابطوں کا بننا اچھی خبر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق آج معاہدہ پر دستخط کردئیے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت نے راہداری معاہدے پر دستخط کردیے

    ان کا کہنا تھا بھارت سے معاہدہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن پاکستان کے تمام محکموں نے بھرپورمدد کی، معاہدہ دین اسلام کی دیگر مذاہب سے احترام کی تعلیمات پر مبنی خارجہ پالیسی کامظہر ہے، وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ معاہدے کے تحت روز5ہزارسکھ یاتری کرتارپورآسکیں گے اور بغیرویزاگوردوارہ کرتار پور جاسکیں گے ، صبح سے شام تک روزانہ زائرین کو سہولیات فراہم کریں گے 20 ڈالر سروس چارجز لیے جائیں گے۔

    سکھ یاتری صرف گوردوارہ تک جائیں گے اورواپس آئیں گے، بھارت یاتریوں کی فہرست 10دن پہلے پاکستان کو دے گا، کرتار پور کاریڈور سے متعلق انتظامات مکمل ہیں، دستخط کے ساتھ ہی معاہدہ بھی سب کے سامنے لایا جائے گا۔

  • کرتارپور راہداری،  بھارتی مطالبات تسلیم، یاتریوں کیلئے فیس مقرر

    کرتارپور راہداری، بھارتی مطالبات تسلیم، یاتریوں کیلئے فیس مقرر

    اسلام آباد :کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدے کے حتمی مسودے میں ہر یاتری کیلئے 20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے اور   بھارتی مطالبات بھی تسلیم کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پر پاکستان نے معاہدےکا حتمی مسودہ بھارت بھجوادیا، دوطرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ جمعہ کی شام بھارتی ہائی کمیشن پہنچا۔

    ذرائع کا کہنا یے کہ پاکستان نے ہر یاتری کیلئے20 ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے اور حتمی معاہدے میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں، کرتارپور کوریڈور کے ذریعے کوئی نانک نام لیوک آسکتا ہے۔

    معاہدے کے مسودے کے مطابق 5ہزار یاتری روزانہ کرتارپور آسکتےہیں، گنجائش ہو تو تعداد پر کوئی پابندی نہیں، بھارت10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان  کےحوالےکرے گا اور پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔

    مسودے میں کہا گیا یاتریوں کی آمد سے 4 روز  پہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کےبعد معاہدے پر دستخط لازم ہے ، معاہدے پردوطرفہ اتفاق سے معاہدےکی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، معاہدے پر واہگہ بارڈر یا کرتارپورکے مقام پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کرتارپورراہداری پر بھارت نے معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوایا تھا ، جس میں پاکستان نے تقریباً تمام شرائط مان لیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرتارپورراہداری ، پاکستان نے بھارت کی تقریباً تمام شرائط مان لیں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا 20ڈالر سروس فیس کا مطالبہ شامل نہیں، پاکستان کی جانب سے بھارتی مسودے کا جواب دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بھارت کوبھیجےجانےوالےجوابی مسودے میں کرتارپورراہداری سروس فیس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل کرتار پور راہداری سے متعلق بھارتی مطالبات کی مکمل فہرست سامنے آئی تھی، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک دن میں 5 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد اور ویزہ فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کیا تھا ۔

    بھارت نے خصوصی مواقع پر 10 ہزار یاتریوں اور بھارت کے دیگر عقائد کے لوگوں کو بھی کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا، پاکستان نے یاتریوں کو گروپس یا انفرادی طور پر پیدل کرتار پور آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا تھا۔

    یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

    بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

  • کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    کرتارپور راہداری کی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے کرتارپور راہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پرکھولی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری کی تقریب میں پاکستان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے، کرتارپورراہداری باباگرونانک کے550ویں جنم دن پر کھولی جائے گی اور سکھ یاتریوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا، 9نومبر سے بھارت سے یاتری آنا شروع ہو جائیں گے ، 5 ہزار یاتریوں کے داخلے اور اخراج کے لیے 76 امیگریشن کاؤنٹرز ہوں گے جبکہ دس ہزار یاتریوں کی آمدورفت کے لئے کل 152 کاؤنٹر بنائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ

    بھارت سے یاتریوں کا کرتارپورراہداری بغیر ویزہ مفت داخلہ ہو گا جبکہ امیگریشن ٹرمینل پرآمد کیساتھ مخصوص شناختی کارڈ کا اجراہو گا، یاتری بذریعہ بس گوردوارہ تک پہنچ کرآزادانہ مذہبی رسومات اداکر سکیں گے۔

    خیال رہے گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے،کوئی بیرونی امداد نہیں لی ۔

  • کرتارپور دربار میں بابا گرونانک کی 480 ویں برسی کی رسومات کا اختتام

    کرتارپور دربار میں بابا گرونانک کی 480 ویں برسی کی رسومات کا اختتام

    شکر گڑھ: کرتارپور دربار میں بابا گرونانک کی 480 ویں برسی کی رسومات کا اختتام ہو گیا ہے، رسومات میں بیرون ملک سے آئے 184 سکھ یاتری شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 480 ویں برسی کی رسومات کے سلسلے میں بیرون ملک سے ایک سو چوارسی یاتری آئے، کینیڈا، برطانیہ اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتارپور منصوبے کو سراہا۔

    سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند والی جدائی کو راہ داری منصوبے نے ختم کر دیا ہے، 550 ویں جنم دن پر دنیا بھر کے سکھ کرتار پور بارڈر کھلنے کے لیے تاب ہیں۔

    یاترا پر آئے سکھ رہنما رانا رنجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہ داری کھولنے پر ہم پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان نے دہشت گردی سمیت مذہبی انتہا پسندی کو شکست دی، کرتارپور بین المذاہب ہم آہنگی کا منصوبہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ

    دریں اثنا، تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں پان اور تحایف تقسیم کیے گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہ داری کھولنے جا رہا ہے، یہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے لیے اٹھایا گیا اہم قدم ہے۔

    پاکستان نے راہ داری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کا 69 فی صد کام مکمل کیا جا چکا ہے، منصوبہ مکمل ہونے پر یہ پاکستان کا سب سے بڑا گوردوارہ بن جائے گا۔