Tag: کرتارپور راہداری

  • پاکستان پرکرتارپور راہداری بنانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا،وزیرخارجہ

    پاکستان پرکرتارپور راہداری بنانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا،وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرکرتارپور راہداری بنانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، کرتارپورراہداری کافیصلہ ذہن اورسوچ کی تبدیلی ہے،پہلے دن سے وزیرعظم کی خواہش تھی کہ خطے میں امن ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور راہداری فاصلہ مٹانے کی ایک زبردست کاوش ہے، راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتیں ہیں،لڑائی کرنا تو خودکشی کے مترادف ہوگا، جنگ تو مسائل کا حل نہیں ہے، پہلے دن سے وزیراعظم کی خواہش تھی کہ خطے میں امن ہو، وزیراعظم کی سوچ ہے،ہمارے بھارت سے مسائل ہیں تو ان کا حل کیا ہے؟

    [bs-quote quote=”راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا راستہ ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی   نے کہا کہ  پاکستان پرکرتارپور راہداری بنانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا ، راہداری دوریاں اور فاصلہ کم کرنےکادونوں ممالک کے درمیان راستہ ہے، لوگ واہگہ کے راستے آتے تھے، جو 400 کلومیٹرکا راستہ 4 کلومیٹر پر لے آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  لندن میں ایک ہی محلے میں بھارتی اور پاکستانی اکھٹے رہتے ہیں، کرتارپور راہداری کا فیصلہ ذہن اورسوچ کی تبدیلی ہے، وزیراعظم بھارت اورپاکستان میں پہلی ویزافری راہداری کاسنگ بنیادرکھ رہے ہیں۔

    ، وزیرخارجہ نے کہا کرتارپورراہداری سےایک خوش آئند تبدیلی آئےگی، لوگوں کے رابطے بڑھتے ہیں توتاثرات تبدیل ہوتےہیں، سوچ کی تبدیلی دوریوں کوکم کرتی ہے، سکھ برادری کاردعمل بتاتا ہے فیصلہ کتنا مقبول ہے، سرحد کے دونوں طرف سمجھ دار لوگ رہتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم، گورننس اور کرپشن کے مسائل حل کریں گے، یہ سب امن کی صورت میں ممکن ہوگا، ہماری مشرقی اورمغربی سرحدیں محفوظ ہوں گی توامن بھی قائم ہوگا، کابل اورنئی دہلی سے کہہ رہے ہیں آؤ بیٹھو، ملو اور مل کر مسائل کو حل کرتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”کرتارپور راہداری کا فیصلہ ذہن اورسوچ کی تبدیلی ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا سشماسوراج کی نیت پرشبہ نہیں کروں گا، ان کی مصروفیات ہوں گی، جملےبازی کرنا بہت آسان ہے، معاملے کوسیاست کی نظرنہیں کرنا چاہتے، سیکیورٹی اور احتیاط کے لیے راہداری کے دونوں طرف باڑ لگائی جائے گی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  چاہیں گے جو آئیں خیرو خیریت سے آئیں اورخیریت سےواپس جائیں، خطےمیں بےپناہ مواقع ہیں بدقسمتی سےاستعمال نہیں کرسکے، حالات بہترہوں تویہاں سےبھی بہت سےلوگ اجمیرشریف جاناچاہیں گے، سیاسی قیادت کی سوچ میں وسعت ہے اور ارادہ پختہ ہے تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کرتار پور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے چارکلو میٹرسڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    سنگ بنیاد کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کرتار پور کوریڈور منصوبے میں دریائے راوی پر 800 میٹر پل، پارکنگ ایریا اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے فلڈ پروٹیکشن بند بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگوردوارے کی توسیع بھی کی جائے گی۔

    کرتارپور راہداری کی سڑک کی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری مکمل کرلی گئی، 20 فٹ چوڑا 60 فٹ طویل اسٹیج بنایا گیا ہے اور راہداری منصوبے کی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیر کا کام باضابطہ طور پرشروع ہو جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور کوریڈور کھولنے کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے،سدھو

    خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز اپنی جانب سے بابا ناننک گردوارے سے بارڈر تک کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    نارووال : وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کرتار پور بارڈر سے لے کر گردوارے تک ساڑھے چار کلو میٹر طویل کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر کے وقت کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    کرتارپور راہداری کی سڑک کی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہیں ، 20 فٹ چوڑا 60 فٹ طویل اسٹیج بنایا جا رہا ہے اور راہداری منصوبے کی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کے سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیر کاکام باضابطہ شروع ہو جائے۔

    بدھ کے روز پاکستان کی جانب سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کسی بھی اعلی بھارتی شخصیت کی شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے تاہم کرتارپور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی وفد اور 40صحافی کوریج کے لئے پاکستان آئیں گے۔

    مزید پڑھیں :  کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب، ،بھارتی وفد اور 40 بھارتی صحافی پاکستان آئیں گے

    خیال رہے بھارت نے گزشتہ روز اپنی جانب بابا ناننک گردوارے سے بارڈر تک کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر نوجوت سنگھ سدھوکو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جسے نوجوت سنگھ سدھونے دعو ت قبول کرتے ہوئے کہا تھا مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

  • کرتارپور راہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے‘ عثمان بزدار

    کرتارپور راہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے، اقدام پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

    کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 نومبر کو سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے۔