Tag: کرتار پور بارڈر

  • وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    نارووال : وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کرتار پور بارڈر سے لے کر گردوارے تک ساڑھے چار کلو میٹر طویل کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل دوپہر کے وقت کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

    کرتارپور راہداری کی سڑک کی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہیں ، 20 فٹ چوڑا 60 فٹ طویل اسٹیج بنایا جا رہا ہے اور راہداری منصوبے کی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کے سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیر کاکام باضابطہ شروع ہو جائے۔

    بدھ کے روز پاکستان کی جانب سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کسی بھی اعلی بھارتی شخصیت کی شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے تاہم کرتارپور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی وفد اور 40صحافی کوریج کے لئے پاکستان آئیں گے۔

    مزید پڑھیں :  کرتارپورراہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب، ،بھارتی وفد اور 40 بھارتی صحافی پاکستان آئیں گے

    خیال رہے بھارت نے گزشتہ روز اپنی جانب بابا ناننک گردوارے سے بارڈر تک کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر نوجوت سنگھ سدھوکو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جسے نوجوت سنگھ سدھونے دعو ت قبول کرتے ہوئے کہا تھا مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی، یہ درست سمت میں قدم ہے، توقع ہے ایسے اقدامات سے سرحد کی دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو باباگرونانک کے 550 جنم دن پر کرتارپور کھولنے کا مطلع کرچکے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سدھو نے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے کرتارپوربورڈرکھولنے کی درخواست کی تھی۔

    جس پر انٹرویو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان جلد سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔

  • کرتار پور بارڈر کھلنے سے تاریخ رقم ہوگی، پاکستان امن کا خواہش مند ہے، فواد چوہدری

    کرتار پور بارڈر کھلنے سے تاریخ رقم ہوگی، پاکستان امن کا خواہش مند ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر کھلنے سے تاریخ رقم ہوگی، پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ظاہر کیا وہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواہش مند ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواہش مند ہے اور کون سی قوت ہے جو اس اقدام سے مخلص نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور بارڈر کھلنے کا فیصلہ اور  اعلان کر کے واضح کر دیا پاکستان امن کا حامی ہے، پاکستان راہداری کھول کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام کے بعد تاریخ ان کے بارے میں فیصلہ دے گی جو غلط جانب کھڑے تھے، کس کے اقدامات صحیح تھے اور کن غلط تھا اس بات کا فیصلہ جلد ہونے والا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے کرتار پور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارت بھی اس اقدام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا تھا، نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کو جوڑے گا اور ہم بہتر مستقبل کی طرف جائیں گے‘۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی البتہ انہوں نے آنے سے معذرت کرلی۔

    یہ بھی پڑھیں: کرتارپوربارڈر پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا، بھارتی وزیراعظم

    حکومت نے بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سدھو کو دعوت نامہ ارسال کیا تھا جو انہیں موصول ہوگیا البتہ سدھو کا کہنا تھا کہ ’اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو تب ہی شرکت کرسکوں گا، میری ذاتی خواہش ہے کہ اس میں شرکت ضرور کروں‘۔

  • امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    امریکا میں مقیم سکھ برادری کی وزیرخارجہ سے مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست

    نیویارک : امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کرتار پور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا اور مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنےکی درخواست کردی۔

    تفصیلا ت کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا ، خط میں کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔

    خط میں مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست بھی کردی۔

    سکھ فار جسٹس کے گُرپَتوَنت سنگھ پنوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی آزادی سے مذہبی رسومات اداکرتی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی مظالم کیخلاف ہفتے کو اقوام متحدہ کے سامنے سکھ برادری احتجاج کرے گی۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے بیان پر سکھ برادری خوشی سےنہال

    واضح رہے کہ کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہناتھا  وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔

    خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز، بحرینی ہم منصب اور بل گیٹس فاونڈیش کے صدر نے ملاقات کی۔

    بحرینی ہم منصب شیخ خالدبن احمد الخلیفہ سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےپراتفاق کیا گیا، شاہ محمود قریشی نےبحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےمسائل سےمتعلق آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ سے بل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس نے بھی ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے فاونڈیشن کی پاکستان میں انسداد پولیو کی کاوشوں کو سراہا۔