Tag: کرتار پور

  • کرتار پور راہداری: بھارت سے امن کا فروغ برداشت نہ ہوا

    کرتار پور راہداری: بھارت سے امن کا فروغ برداشت نہ ہوا

    پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار پور راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دے دیا۔

    دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کے لیے پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے سے بھارت بوکھلا گیا۔ بھارتی میڈیا نے اس بات کو قطعاً نظر انداز کرتے ہوئے کہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھارتی وزرا بھی شریک ہیں، پاکستان کے اس احسن اقدام کو سفارتی دہشت گردی قرار دے دیا۔

    گو کہ بھارت پاکستان کے اس امن دوست اقدام کی مخالفت کر کے بھارت میں آباد 12 کروڑ سکھوں کی مخالفت نہیں مول لے سکتا، تاہم اپنی فطری تنگ نظری کے باعث وہ اس اقدام کی تعریف بھی نہیں کر پا رہا اور حسب معمول بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر نفرت کا پرچار شروع کردیا ہے۔

    تعصب کی آگ میں بھارت نے اپنے ہی ملک میں آباد سکھوں کو بھی دہشت گرد کہنا شروع کردیا اور ان کی خوشی کا باعث بننے والے منصوبے کو سفارتی دہشت گردی قرار دے دیا۔

    بھارت اپنے تعصب اور نفرت کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت پہلے ہی ٹھکرا چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان میں سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

    تقریب میں بھارت سے آئے وفد نے بھی شرکت کی جس میں وزرا اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا اس سے پہلے بھی نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا چکا ہے جب وہ وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کرنے آئے تھے۔

  • حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

    حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کوٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرمذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں، ایک آپشن ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف جائیں جو بےوقوفی ہوگی جبکہ دوسرا طریقہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تمام ترمعاملات پربحث کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے گزشتہ 7 دہائیوں میں 3 جنگیں لڑیں تاہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اندرونی طور پرسیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سیٹ بیک ہے اس کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    واضح رہے کہ پاک بھارت وزارئے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی تاہم بھارت کی جانب سے یہ ملاقات چند گھنٹوں کے بعد ہی منسوخ کردی گئی تھی۔