Tag: کرتاپور راستہ

  • کرتارپور راہداری: پاک فوج کی بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت

    کرتارپور راہداری: پاک فوج کی بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت

    راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شرکا سے بلاتفریق مصافحہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ امن کے لئے اٹھائے گئے مثبت قدم کو منفی پروپیگنڈے کی نذرنہیں ہونا چاہیے۔

    انھوں نے بھارتی میڈیا کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف گوپال چاؤلا کا آرمی چیف سے مصافحہ دکھانا بھارتی میڈیا کی تنگ نظری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی  میڈیا نے کرتار  پور  راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دے دیا۔

    تعصب کی آگ میں بھارت نے اپنے ہی ملک میں آباد سکھوں کو بھی دہشت گرد کہنا شروع کردیا۔

    اسی تناظر میں آرمی چیف کے مصافحہ کو  پروپیگنڈے کا نشانے بنانے کی افسوس ناک کوشش کی گئی، جس کی ڈی جی آئی ایس پی  آر کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تقریر میں کرتار پور راہ داری کو امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا اس سے پہلے بھی نوجوت سنگھ سدھو کو وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ 

  • گرونانک کے جنم دن پرپاکستان کرتاپور کا راستہ کھولنے کو تیار ہے،  بھارت خیرسگالی کاجواب دے، سدھو

    گرونانک کے جنم دن پرپاکستان کرتاپور کا راستہ کھولنے کو تیار ہے، بھارت خیرسگالی کاجواب دے، سدھو

    ممبئی : بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا ہے پاکستان کرتارپورصاحب کا راستہ کھولنے کو تیارہے، وزیراعظم پاکستان کا شکریہ اداکرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں، بھارت پاکستان کی خیرسگالی کاجواب دے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت سنگھ نے  بھارتی میڈیا سے گفتگو  میں  پاکستان کی جانب سے کرتارپور راستہ کھولنے کے بیان پر  کہا کہ گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کو تیارہے، پنجاب والوں کے لئے اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

    سدھو کا کہنا تھا کہ اپنے دوست اور پاکستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لئےالفاظ نہیں ہیں، یہ پہل اتنی جلدی ہوئی کہ اس کا اندازہ بھی نہیں تھا، بھارت پاکستان کی خیرسگالی کاجواب دے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے لئے مذہب کوسیاست میں نہ لائیں۔

    یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو نے  واپسی کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا تھا دورہ پاکستان سے یقین پختہ ہوا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، میں پاکستان محبت اور امن کا پیغام لے کر گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : جنرل قمرجاوید باوجوہ کی کرتار پور صاحب کا راستہ کھولنے کی بات جذباتی لمحہ تھا، سدھو

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا  تھاکہ جنرل قمرجاوید باوجوہ کی کرتار پور صاحب کا راستہ کھولنے کی بات جذباتی لمحہ تھا، کوئی آپ کے خوابوں کو حقیقت کردے تو کیا آپ جذباتی نہیں ہوں گے، جنرل باجوہ کو جھپی ڈالنا فطری عمل تھا۔

    خیال رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کے لئے جلد کرتار سنگھ بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گردوارہ دربار صاحب کے درشن کرسکیں گے۔

    واضح رہے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔

    جس کے بعد بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے، مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔