Tag: کردئیے

  • عازمین حج کیلئے متعدد لیبارٹریز اور بلڈ بنک قائم

    عازمین حج کیلئے متعدد لیبارٹریز اور بلڈ بنک قائم

    ریاض : سعودی وزارت صحت نے نے واضح کیا ہے کہ تعینات کیے گئے ماہر ڈاکٹرز پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ بالخصوص منیٰ اور عرفات میں بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ تمام نوعیت کے ٹیسٹوں کی سہولت کے لیے 16 لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں پر دن رات طبی عملہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور ہوگا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی خدمت کے لیے سعودی وزارت صحت کی طرف سے قائم کردہ 8تجربہ گاہوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔

    اس کے علاوہ سعودی شہریوں کے تعاون سے 8 بلڈ بنک قائم کیے گئے ہیں۔ ان تجربہ گاہوں پر سعودی عرب کے ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جو پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدت کے جذبے سے بھی سرشارہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی گئی لیبارٹریزمیں کم سے کم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، طبی نوعیت کے ٹیسٹوں اور معائنہ کاری کے عمل میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرقی عرفات میں بیمار ہونے والے حجاج کرام کی جزوی معائنہ کیا جاتا ہے جہاں پر کورونا، انفلوئنزا اور دیگر متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

    سعوی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عازمین حج کی ہنگامی ضرورت کے لیے قائم کی گئی لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں موجود افراد عازمین حج کے طبی ٹیسٹوں کی تیاری اور ان کے نتائج کے بعد ان کی رپورٹس مرتب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

  • سعودی حکام نے 70 ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردئیے

    سعودی حکام نے 70 ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردئیے

    ریاض : سعودی حکام کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی آزادی دینے کے بعد سے ابتک 70 ہزار سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو مختلف ڈرائیونگ سمیت مختلف شعبوں میں محمد بن سلمان کے وژن 2030 تحت دی گئی آزادی کے بعد سے سعودی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت خواتین پر عائد ڈرائیونگ کی پانبدی 24 جون 2018 کو ختم کرنے کے بعد سے اب تک تقریباً ستر ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرچکی ہے۔

    عرب میڈیا کہنا ہے کہ سعودی خواتین نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین ڈرائیور ہیں اور ان کی طرف سے کی گئی خلاف ورزیوں ابھی تک عوام کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

    محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے القاسم یونیورسٹی میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سعودی مرد و خواتین مملکت کی تعمیر و ترقی کےلیے صبح و شام محنت کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : عدوا الدخیل سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ اسکول میں 40 خواتین انسٹرکٹر کو رکھا گیا ہے جو 55 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے اسکول میں سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھائیں گی۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ القاسم یونیورسٹی میں بنایا گیا اسکول خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا اور سعودی عرب میں 17 واں اسکول ہے۔