کرد جنگجوؤں نے اسلحہ جلاکر ترکیے کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 30 کرد جنگجوؤں نے ترکیے کے خلاف دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے پر علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی جانب سے اس اعلان کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایک خونریز ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔
ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنے ملک کے پاؤں پر پڑی خون آلود بیڑیاں اتار پھینکی ہیں‘، اس عمل سے نہ صرف ترکیے بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی نے باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال کر ترکیے کے ساتھ امن مذاکرات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، ”پی کے کے“ کے بیس سے تیس جنگجوؤں نے اپنے ہتھیار تلف کیے۔
واضح ہے کہ رواں برس بارہ مئی کو پی کے کے نے اپنی تنظیم تحلیل اور مسلح جدوجہد ختم کرکے جمہوری طریقے سے کردوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/kurdish-fighters-burn-weapons-end-armed-struggle-against-turkey/