Tag: کرسمس ٹری

  • بچے کے حلق میں پھنسنے والی چیز کیا ہے؟ نرس بھی حیران و پریشان

    بچے کے حلق میں پھنسنے والی چیز کیا ہے؟ نرس بھی حیران و پریشان

    چھوٹا بچہ غلطی سے کرسمس ٹری میں موجود ڈیکورشن کی گیند نگل گیا جسے دیکھ کر نرس بھی پریشان ہوگئیں۔

    آسٹریلیا کی ایک نرس نے کرسمس تہوار سے پہلے بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مہم چلتے ہوئے والدین کو خبر دار کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک خوفناک ایکسرے شیئر کیے جو بچے کے گلے کی ہے۔

    روپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ایک معصوم بچہ غلطی سے کرسمس ڈیکوریشن ٹری میں موجود  گیند کا ایک حصہ نگل گیا جو اس کی غذائی نالی میں پھنس گئی۔

    آسٹریلوی نرس نے کہا کہ’ شکر ہے، آپریشن سے قبل بچے کو سانس لینے کے لیے کافی جگہ تھی، اگر جگہ نہیں ہوتی تو بچے کا دم گھٹ سکتا تھا‘۔

    نرس نے اس بچے کا ایکسرے شیئر کرتے ہوئے والدین بالخصوص ماؤں کو خبردار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تہوار یا عام دنوں میں بھی ایسی چھوٹی چیزیں اپنے معصوم بچے کے اردگرد نہ رکھیں۔

    نرس نے کہا کہ یہ بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، نرس کی اس پوسٹ پر کچھ والدین نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ میں ایکسرے کی تصویر دیکھ کر حیران ہوں، یہ ویسا ہی ہے جس کا مجھے ڈر ہے‘۔

    ایک اور ماں نے کہا جی ہاں، میں نے اپنی کمسن بیٹی کو منہ میں چیزیں ڈالتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بعد میں نے اپنے کرسمس ٹری سے تمام گیند اتار دی ہیں۔

    جب کہ ماں نے انکشاف کیا کہ کاش زیادہ سے زیادہ لوگ اس بات سے واقف ہوتے کہ شاپنگ مالز میں ‘ذاتی طور پر بنائے گئے باؤبلز’ کتنے خطرناک ہیں!۔

  • امریکا میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب، خاتون کو فلسطین سے اظہار یکجہتی پر باہر نکالا گیا

    امریکا میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب، خاتون کو فلسطین سے اظہار یکجہتی پر باہر نکالا گیا

    واشنگٹن: امریکا میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب سے ایک خاتون کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کے ’جرم‘ پر باہر نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرنے والی خاتون کو پولیس نے باہر نکال دیا۔

    اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک خاتون کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اسے حراست میں بھی لے رہے ہیں۔

    دنیا بھر میں کرسمس کی آمد ہے، امریکا میں بھی کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اور کیپیٹل ہل کے مرکز میں نصب کرسمس ٹری برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا، یہاں یہ روایت 50 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے واشنگٹن میں خصوصی تقریب میں برقی قمقموں سے مزین کرسمس ٹری روشن کرتے ہوئے امریکی عوام کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔

    کیپیٹل ہل پر ایستادہ ’پیپلز ٹری‘ کے لیے اس سال ناروے کے 63 فٹ طویل سفیدے کے درخت کا انتخاب کیا گیا، جسے مغربی ورجینیا کے مونونگھیلا نیشنل فارسٹ لایا گیا، اور اسے سجانے کے لیے 5 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی بلبوں اور 5 ہزار سے زائد زرق برق اشیا سے کام لیا گیا۔

  • کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش

    کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش

    کراچی: شہر قائد میں مذہبی رواداری کے لیے پہلی بار 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے قیام کے بعد مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ کرسمس کے رنگ بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، پہلی مرتبہ کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں پچاس فٹ لمبی کرسمس ٹری کی نمایش کی گئی۔

    پہاڑ گنج چورنگی پر منعقد ہونے والی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی غربی، ایس ایس پی وسطی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، مسیحی برادری سے رواداری کے اظہار کے لیے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

    کہتے ہیں کرسمس ٹری میں موجود تحائف انسانیت سے محبت کی علامت ہیں، مسیحی برادری کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے بعد کرسمس کی ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا ہے، تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے سب کو ایک دوسرے کی مذہبی رسومات کا احترام کرنا ہوگا اور آپس میں محبت بانٹنی ہوگی، سارے مذاہب یکساں طور پر انسانیت کا درس دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کرسمس کرسچن کمیونٹی کا اہم ترین تہوار ہے، اس دن مسیح کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے، اس دن تحائف کی لین دین کی جاتی ہے، سانتا کلاز کا مشہور کردار بھی اسی سے جڑا ہوا ہے۔ اس دن مسیحی ایک مصنوعی درخت سجاتے ہیں، اس درخت کو گھروں میں نمایاں مقام پر نصب کرتے ہیں اور اس کو رنگین کاغذوں، گھنٹیوں، چھوٹے کھلونوں، کھانے پینے کی چیزوں اور موم بتیوں سے سجایا جاتا ہے۔

  • مشل اوباما وائٹ ہاؤس میں آخری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف

    مشل اوباما وائٹ ہاؤس میں آخری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف

    واشنگٹن: امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وائٹ ہاؤس میں آخری بار کرسمس ٹری کی سجاوٹ کی۔ یہ صدر اوباما اور مشعل اوباما کی وائٹ ہاؤس میں آٹھویں اور آخری کرسمس ہوگی۔

    امریکی خاتون اول مشعل اوباما جاتے جاتے بھی وائٹ ہاؤس سجانا نہیں بھولیں۔ کرسمس کی تیاریاں کرتے ہوئے مشعل اوباما نے قمقموں سے سجے کرسمس ٹری سے صدارتی محل کو جگمگا دیا۔

    4

    5

    6

    7

    8

    اس سے قبل روایتی طور پر 19 فٹ طویل کرسمس ٹری کو گھوڑوں کی بگھی میں وائٹ ہاؤس لایا گیا۔

    مشل اوباما نے نہ صرف کرسمس کے لیے ٹری کو سجایا بلکہ وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ پر مامور عملے کے ساتھ مشاورت کی اور وائٹ ہاؤس کو سجانے میں ان کی مدد بھی کی۔

    Deck the Halls! We’re getting ready for the holiday season one ☃️ at a time. #WHHolidays

    A photo posted by The White House (@whitehouse) on

    1

    2

    9

    10

    11

    12

    رواں برس مشعل اوباما کے بھائی کے بچے بھی وائٹ ہاؤس میں کرسمس منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اپنے ساتھ اپنے محبوب کتوں کو بھی وائٹ ہاؤس لے آئے ہیں۔

    3

  • لندن: کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت

    لندن: کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت


        لندن کے چڑیا گھر میں بولیویا کے سیاہ سر والے گلہری نما بندروں کی کرسمس ٹری سے تواضع کی گئی اس دوران بارہ سنگھا میڈیا کو پوز دیتے رہے۔

       جب چڑیا گھر میں گلہری بندروں کی خاطر تواضع کیلئے کرسمس ٹری لگائی گئی اور ان کی تواضع بھی کی جائے تو بھلا گلہری بندر کیوں نہ لطف اندوز ہونگے، یہ سیاحوں کیلئے ایسی دلچسپ تفریح ہے، جس میں سیاہ سر والے گلہری بندر درخت پر دھاوا بول کر چڑیا گھر میں جنگل کا منگل کر دیتے ہیں۔

    اسی کھیل کود کے درمیان کرسمس ٹری کو اپنے ارد گرد پاکر جہاں بندر اچھل کود میں مصروف تھے تو وہیں بندروں کی کوریج پر آنے والی میڈیا ٹیم کی موجودگی پرقطبی بارہ سنگھا بھی حیرت میں نظر آئے اور وقتا فوقتا کیمرے کے سامنے پوز دیتے رہے، ایک بارہ سنگھا تو کیمرے کو چارہ سمجھ بیٹھا اور اس پر ناک رکھ کر منہ مارتا رہا۔