Tag: کرسمس کا تہوار

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔

    اس کے علاوہ کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے  بڑی تعدادمیں شرکت  کی، تقریب میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

    کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی وخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

    کراچی میں قائداعظم ڈے اور کرسمس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کاجائزہ لینےکیلئے ڈی جی رینجرز سندھ نے رات گئے اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے مزار قائد کا دورہ کیا، جہاں رینجرز افسران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

    ڈی جی رینجرز نے مسیحی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کیا، منتظمین نے ڈی جی رینجرز کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈی جی رینجرز نے اطمینان کا اظہارکیا۔

  • وزیراعظم کی کرسمس پرلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی کرسمس پرلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی کو کرسمس کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں، فیصلہ مسیحی برادری کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت کے لیے کیا گیا۔

    مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے


    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسے میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے۔

    واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

  • مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے، ملکی ترقی کیلیے دعائیں

    مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے، ملکی ترقی کیلیے دعائیں

    اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے، ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

    کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ مرد وخواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

    کرسمس کے موقع پرصدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    صدرمملکت اور وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکرسمس کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پرصدرممنون حسین نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کوبرابرکے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔


    وزیراعظم کا کرسمس پر پیغام


    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی اقتصادی ومعاشرتی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے، مسیحی برادری کی مثبت کاوشیں ملکی ترقی کیلئےکارآمدہوں گی۔


    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے


    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہب، عقیدے سے بالاترآزادی پریقین رکھتی ہے، مسیحی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کردارادا کیا۔

    ‌واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔