Tag: کرسمس

  • کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    لاہور: عدالت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

    لاہور ہائی کورٹ ( ایل ایچ سی) نے اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بند روڈ سے ملحق سروس روڑ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل کی  تاریخ 22 دسمبر ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ اسموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔

    عدالے نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پراجیکٹس کے لیے باہر سے کنسلٹنٹ لیے جائیں تو بہتر ہے۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے اچھی خبر

    سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے اچھی خبر

    اسلام آباد : حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرسمس پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

    مسیحی برادری کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اورپنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جاری مراسلے میں کہا کہ مسیح برادری کےوفاقی ملازمین کو20دسمبر کو تنخواہ اورپنشن ادا کی جائے گی۔

    خیال رہے مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائے گی ، اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دوعائیہ تقاریب منعقد کی جاتی ہے اور ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

  • لندن میں نئی وبا، شہریوں کو پھر سے ماسک پہننے کی ہدایت

    لندن میں نئی وبا، شہریوں کو پھر سے ماسک پہننے کی ہدایت

    لندن میں نئی وبا پھوٹ پڑی، کھانسی پیرٹوسس نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں کھانسی کی وبا میں 250 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی حکام کی جانب سے شہریوں کو کرسمس پرماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    لندن میں 100 روز تک جاری رہنے والی کھانسی کی وبا پھیل گئی ہے جو پسلیوں کو متاثرکرسکتی ہے۔ شہری بداحتیاطی کے باعث تیزی سے اس میں مبتلا ہورہے ہیں۔

    برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 100 روزہ کھانسی سے دورے پڑنے کا بھی خطرہ ہے۔ ڈاکٹرز نے شہریوں کو ویکسین لگوانے اور کرسمس پر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس سال برطانیہ میں 100 روزہ کھانسی کے 1141 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ویکسین کی دریافت سے پہلے بیماری سے ہزاروں بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    اس کھانسی کا دورہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ یہ کھانسی مسلسل تین یا چار منٹ تک رہ سکتی ہے یہاں تک کہ مریض کو الٹی ہوسکتی ہے جبکہ کھانسی پسلیاں ٹوٹنے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

    برطانیہ کی ہیلتھ اینڈ سیکیورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انھیں کھانسی سے بچانے کے لیے ویکسین لگوائیں۔

    واضح رہے کہ جولائی اور نومبر کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں اس سے 716 افراد متاثر ہوئے ہیں جو2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

  • اقتدار کی بھوک میں لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں: کرسمس پر پوپ فرانسس کا خطاب

    ویٹیکن سٹی: دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔

    روئٹرز کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انھوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا۔

    پوپ فرانسس نے یوکرین کا نام لیے بغیر جنگ کے حوالے سے کہا کہ اقتدار کی لالچ اور بھوک کی سطح ایسی ہے کہ کچھ لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں،

    کئی ماہ سے گھٹنے کی بیماری کی وجہ سے پوپ فرانسس زیادہ دیر کھڑے نہیں‌ ہو پاتے، اس لیے ان کی جگہ ایک اور کارڈینل نے کرسمس کے مرکزی جشن کی رسم ادا کی۔

    پوپ نے خطاب میں لالچ اور کھپت کے موضوع پر زور دیا، اور لوگوں سے کہا کہ وہ صارفیت کے حصار سے باہر نکلیں جس نے تہوار کو بھی ایک ’پیکج‘ بنا دیا ہے، اور اس کے اصل معنی کو سمجھیں، اور ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو جنگ اور غربت کا شکار ہیں۔

    انھوں نے کہا ’’ہماری دنیا میں مرد اور عورتیں، دولت اور طاقت کی بھوک میں اپنے پڑوسیوں، اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی کھا جاتے ہیں، کتنی جنگیں ہم نے دیکھی ہیں، اور کتنی جگہوں پر، آج بھی انسانی وقار اور آزادی کی توہین کی جاتی ہے۔‘‘

    روئٹرز کے مطابق جب سے فروری میں روس نے اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، فرانسس نے تقریباً ہر عوامی تقریب میں ہفتے میں کم از کم دو بار جنگ کے خلاف بات کی ہے، اور مظالم اور بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کی، تاہم انھوں نے ہفتہ کی رات یوکرین کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا۔

    پوپ فرانسس نے پیسے، طاقت اور عیش و عشرت کی متمنی خطرناک دنیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس انسانی لالچ کا سب سے بڑا شکار کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

    اس ماہ کے شروع میں پوپ نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ کرسمس کی تقریبات اور تحائف پر کم خرچ کریں اور یوکرین کے باشندوں کو موسم سرما سے نمٹنے کے لیے امداد بھیجیں۔

  • کرسمس تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی

    کرسمس تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی

    اٹلی: یورپ میں کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کرسمس تہوار پر اضافی لائٹنگ نہیں کی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے رواں برس کرسمس تہوار کی خوشیاں مدھم پڑنے کا خدشہ ہے۔

    الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ کے کئی شہروں میں کرسمس پر اضافی لائٹنگ نہیں ہوگی، لائٹنگ کے اوقات کار بھی محدود کیے جائیں گے، اس وقت بھی کئی شہروں میں ریسٹورنٹس میں موم بتیوں سے کام چلایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے بجلی کے بلوں میں ہوش رُبا اضافہ یورپی صارفین کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پیرس سے لندن تک، پورے یورپ کے شہروں میں حکام چھٹیوں کی روشنی کے اوقات کو محدود کر رہے ہیں۔

    بہت سے لوگوں نے توانائی کی بچت والی LED لائٹس یا قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف رخ کر لیا ہے، کرسمس کی تعطیلات کے موقع پر حکام کو اس مخمصے کا سامنا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے دبے شہریوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر توانائی کی بچت کیسے کی جائے۔

    روس کی طرف سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل بند کرنے سے بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والا بحران لوگوں کو اختراعات کی طرف بھی لے جا رہا ہے، لومبارڈی کے علاقے میں ایک اطالوی پہاڑی قصبے بورنو میں، نوجوان قصبے میں صرف ایک کرسمس ٹری کو بیٹریوں کے ذریعے حرکی توانائی فراہم کرنے کے لیے سائیکلوں پر پیڈل مارنے کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس پر شہر میں کہیں اور لائٹنگ نہیں کی جائے گی۔

    اٹلی میں بھی، شمالی شہر ویرونا میں حکام اس بار پر غور کر رہے ہیں کہ لائٹنگ کو صرف چند اہم شاپنگ اسٹریٹس تک محدود کیا جائے، تاکہ بچت ہو سکے اور بجلی ضرورت مند خاندانوں کے کام آ سکے۔

    اسپین میں بھی کئی شہروں میں توانائی کی بچت کے لیے کرسمس لائٹنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔ ویگو شہر کے میئر ہابیل کبالیرو نے اس حوالے سے کہا کہ ’’اگر ہم کرسمس نہیں مناتے تو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جیت جائیں گے۔

  • مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی، غلام سرور خان

    مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی، غلام سرور خان

    راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی، دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا کرسچن اسپتال میں کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم آپ کی خوشیوں میں شامل ہیں۔

    غلام سرور خان نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے، بحیثیت پاکستانی بھی ایک بڑا دن ہے، آج قائداعظم کی بھی یوم پیدائش ہے،قائد اعظم نے بھی اقلیتوں کے حقوق پر زور دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی پیار اور امن کا درس دیا،
    مسیحی برادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی۔

    وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے جو حقوق بیان کیے ان پر عمل کیا جائے۔

    قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 144 واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش مِلّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی کرسمس کی مبارکباد

    وزیر اعظم عمران خان کی کرسمس کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کرسمس کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد، کرسمس امن، محبت، رواداری اور انسانیت کا پیغام عام کرنے کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

    کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ مرد و خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

    کرسمس کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

  • تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا: فردوس عاشق اعوان

    تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

    انہو نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کے وژن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

  • کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش

    کراچی میں پہلی مرتبہ 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش

    کراچی: شہر قائد میں مذہبی رواداری کے لیے پہلی بار 50 فٹ طویل کرسمس ٹری کی نمایش کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے قیام کے بعد مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ کرسمس کے رنگ بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، پہلی مرتبہ کراچی کے علاقے پہاڑ گنج میں پچاس فٹ لمبی کرسمس ٹری کی نمایش کی گئی۔

    پہاڑ گنج چورنگی پر منعقد ہونے والی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی غربی، ایس ایس پی وسطی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، مسیحی برادری سے رواداری کے اظہار کے لیے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

    کہتے ہیں کرسمس ٹری میں موجود تحائف انسانیت سے محبت کی علامت ہیں، مسیحی برادری کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کے بعد کرسمس کی ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا ہے، تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے سب کو ایک دوسرے کی مذہبی رسومات کا احترام کرنا ہوگا اور آپس میں محبت بانٹنی ہوگی، سارے مذاہب یکساں طور پر انسانیت کا درس دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کرسمس کرسچن کمیونٹی کا اہم ترین تہوار ہے، اس دن مسیح کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے، اس دن تحائف کی لین دین کی جاتی ہے، سانتا کلاز کا مشہور کردار بھی اسی سے جڑا ہوا ہے۔ اس دن مسیحی ایک مصنوعی درخت سجاتے ہیں، اس درخت کو گھروں میں نمایاں مقام پر نصب کرتے ہیں اور اس کو رنگین کاغذوں، گھنٹیوں، چھوٹے کھلونوں، کھانے پینے کی چیزوں اور موم بتیوں سے سجایا جاتا ہے۔

  • کرسمس کی خریداری میں  مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

    کرسمس کی خریداری میں مصروف خاتون کو ڈاکو نے گاڑی تلے کچل دیا

    واشنگٹن: امریکا میں خاتون کی کرسمس کی خوشیاں مانگ پڑگئیں، اسٹریٹ کرمنل نے گاڑی تلے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈاکو نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسمس کی خریداری کرنے والی خاتون کو دوران واردات موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مینیسوٹا کے علاقے پاؤل میں خاتون کرسمس کی خریداری کرکے اپنا سامان گاڑی میں منتقل کررہی تھی کہ اچانک ڈاکو آ لپکا، گاڑی سے اتر کر بیگ چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کے باوجود اسٹریٹ کرمنل نے بیگ نہ چھوڑا اور گاڑی چلا دی۔

    اس دوران خاتون کا بیگ گاڑی کی کھڑکی سے اٹکا اور ان کا ہاتھ بیگ کے ہینڈل میں پھنس گیا، ڈاکو نے اس صورت حال کی پرواہ کیے بغیر گاڑی چلا دی جس کے باعث خاتون گاڑی کی سیدھی ٹائروں کے نیچے آگئیں، دریں اثنا ملزم نے امریکی خاتون کو 225 فٹ تک سٹرک پر گھسیٹا جو موت کی وجہ بنی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران خاتون کے جسم پر گہری چوٹیں آئیں اور ہڈیاں بھی ٹوٹیں، انتہائی تشویشناک حالت کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکیں، امریکی شہری کے بیگ میں بھاری رقم اور موبائل فون تھا، خاتون کو کرسمس کی مزید خریداری کرنی تھی۔

    پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا گروہ کرسمس کے موقع پر سرگرم ہوچکا ہے جو 40 یا پھر اس سے زائد عمر کی خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، البتہ علاقے میں اہلکاروں نے سیکیورٹی اور گشت بھی بڑھا دی ہے۔