واشنگٹن : آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، معیشت بہترہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا نے میڈیا سے گفتگو قرض پروگرام کی منظوری پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔
سربراہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں،معیشت بہترہوگئی، پاکستان نےقرض پروگرام کیلئے اپنااصلاحاتی پروگرام بنایا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے اور مہنگائی کےبڑھنےکی شرح کم آرہی ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی خوش آئند ہے کہ حکومت امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کو ریلیف دے رہی ہے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے ، پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی مدت سینتیس ماہ ہوگی۔
قرض کی پہلی قسط تیس ستمبر تک پاکستان کو ملے گی جبکہ قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی.
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانے کیلئے اصلاحات کرنا ہوں گی۔۔