Tag: کرسٹیانو

  • کنگز کپ کے فائنل میں النصر کو شکست، رونالڈو بے اختیار رو پڑے

    کنگز کپ کے فائنل میں النصر کو شکست، رونالڈو بے اختیار رو پڑے

    الہلال نے النصر کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں شکست دیکر کنگز کپ جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

    النصر کے پرتگالی سٹار کرسٹینا رونالڈو سے ہار برداشت نہ ہوئی اور سیزن روتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنگز کپ کا فائنل 1-1 سے برابری پر ختم ہوا تاہم الہلال نے النصر کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 شکست دے کر لیگ اور کپ ڈبل مکمل کیا۔

    الہلال کے گول کیپر یاسین بونو نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے دو یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو جو سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے تحت جہاں دیگر کئی ریکارڈ بنائے وہیں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    الاتحاد سے مقابلے میں کرسٹیانو نے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم النصر کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘

    اس فتح کے علاوہ یہ میچ اسٹار فٹبالر کو ایک اور اعزاز کا حامل بنا گیا اور رونالڈو سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔رونالڈو نے 31 میچوں میں 35 گول داغ کر مراکش کے حمد اللہ کا ریکارڈ توڑا۔

  • اسٹار فٹبالر رونالڈو کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چلنے لگا

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چلنے لگا

    عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا کرسٹیانو جے آر اپنے باپ کی طرح سیر وتفریح کا شوقین نکلا، قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے دونوں جزیرے پر پہنچ گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور جے آر ان دنوں ’میڈیرا‘ نامی جزیرے پر سیرتفریح کررہے ہیں، اس دوران وہ قدرت کے چھپنے حسین شاہکاروں سے روشناس ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جونٹس کلب نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو اٹلی طلب کرلیا ہے، جس کے باعث رونالڈو آئندہ ہفتوں میں روانہ ہوجائیں گے، اس سے قبل وہ 14 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

    میچز نہ ہونے کے باعث معروف کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ مصروف نظر آرہے ہیں، حالیہ دنوں انہوں نے ورزش سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دیگر مصروفیات سے بھی اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ رونالڈو لاک ڈاؤن کے باعث اپنی فراغت سیرسپاٹوں پر وقف کررہے ہیں۔

  • کرسٹیانو، موڈرچ یا صلاح: کون ہوگا فیفا پلیئر آف دی ایئر؟

    کرسٹیانو، موڈرچ یا صلاح: کون ہوگا فیفا پلیئر آف دی ایئر؟

    فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے شاٹ لسٹ کیے جانے والے تین ناموں کا اعلان کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق فیفا پلیئر آف دی ایئر کے لیے اس بار پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو ، کروشیا کے لوکا موڈرچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان سخت مقابلہ ہے.

    فیفا ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ 24 ستمبر کو لندن میں‌ سجے گا، جہاں دنیا کے سب سے معروف کھیل سے جڑے سپر اسٹارز کو اعزازات سے نوازا جائے گا.

    فیفا ایوارڈ ز میں بہترین کوچ ،بہترین گول کیپر اور دیگر ایوارڈز بھی دئے جائیں گے۔

    یوں‌ تو فیفا ایوارڈز میں ہر اعزاز اہم ہوتا ہے، مگر سب کی نظریں فیفا پلیئر آف دی ایئر پر مرکوز ہوں گی، جہاں تین سپراسٹارز کے درمیان مقابلہ ہے. 

    فیفا کی جانب سے ایوارڈزکے لئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد جہاں ایک جانب جشن کا سماں ہے، وہیں میسی کے مداحوں سخت غصے میں‌ ہیں.

    مزید پڑھیں: یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ فیصلہ ہوگیا

    واضح رہے کہ پانچ مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے لائنل میسی اس بار ٹاپ تھری میں بھی جگہ نہ بنا سکے.

    میسی کےمداحوں نے اس ضمن میں‌ٹویٹر کو احتجاج کا ذریعہ بنایا اور اس لسٹ کے اعلان کے بعد میسی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں یوئیفا بیسٹ پلیئر کے ایوارڈ کا اعلان ہوا تھا، جو لوکا موڈرچ نے اپنے نام رہا، فیفا ایوارڈ کے لئے بھی موڈرچ فیورٹ ہیں۔