Tag: کرسٹیانو رونالڈو

  • رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

    جارجینا نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔“

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

  • رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کیا تھا جس کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

    رونالڈو نے النصر کلب کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں خواہش ظاہر کی کہ وہ باقی زندگی سعودی عرب میں رہنا چاہتے ہیں۔

    سعودیہ کو امن کی جگہ قرار دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں وہ اور ان کی فیملی اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔

    رونالڈو کا کہنا تھا کہ میری فیملی ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، اور ہم یہاں بہترین زندگی بسر کررہے ہیں، لوگ ہم سے انتہائی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں، اسی لیے ہم اپنی زندگی یہاں گزارنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رونالڈو کا پہلی بار 2022 میں سعودی النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔ جس کے بعد اب انہوں نے دوبارہ 2 سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی رقم ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔

    دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونیل میسی نے آئندہ سیزن سے سعودی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے کے لیے پیشکش قبول کرلی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونیل میسی نے سعودی لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے، تاہم وہ اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ کس کلب کی نمائندگی کریں گے۔

    رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے تیز رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہیں۔

    یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی اور عالمی شائقین سٹار فٹبالر لیونیل میسی کے مستقبل کے بارے میں بے چینی سے منتظر ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی

    خاص طور پر ان کی انٹر میامی کے ساتھ حالیہ تجربے کے بعد جبکہ کئی بڑے سعودی کلبز انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔

  • رونالڈو کا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

    رونالڈو کا بیٹا پرتگال انڈر 15 ٹیم میں شامل

    پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

    رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کیلیے کھیلتے ہیں۔

    ماضی میں کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں۔

    کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ’ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ‘ میں ’دی سیلیکاؤ‘ انڈر 15 ٹیم جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کرلی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔

    دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بھی دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔

    معروف فٹبالر رونالڈو نے اب پرتگال میں ہائی رسک سیکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا ہے۔

    رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    واضح رہے کہ رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

  • رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی

    بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سے گردش کررہی ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

    انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔

    عربی میں کیپشن اس کے ساتھ ہی لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔

    واضح رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔

    یہ انسٹا اسٹوری ایک ایسے وقت میں شیئر کی گئی ہے جب چند دنوں قبل رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس شو کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا سے طویل عرصے سے رشتے میں ہونے اور بچوں کے ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ پر اظہار خیال کیا تھا۔

    فٹ بالر کا مذکورہ شو میں کہنا تھا کہ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، دیگر معاملات کی طرح جب مجھے کلک ہو گا کہ اب مجھے جارجینا سے شادی کر لینی چاہیے تو میں کر لوں گا، وہ وقت کبھی بھی آ سکتا ہے شاید چند دنوں میں، چند ہفتوں، مہینوں یا سال میں اور جارجینا یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔

    جارجینا کی جانب سے مذکورہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو پھر گرما دیا ہے۔

    رونالڈو کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔

  • رونالڈو کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

    رونالڈو کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی

    دنیا بھر میں اپنے شاندار کھیل کے باعث مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھمکی آمیز خطرناک پیغامات ملنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔

    دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔

    رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔

    معروف فٹبالر رونالڈو نے اب پرتگال میں ہائی رسک سیکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا ہے۔

    کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

    واضح رہے کہ 2023ء میں سعودی فٹبال فرینچائز النصر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

    کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

    فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔

    رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے انتھک محنت اور لگن سے اپنا نام بنایا، جس کے سبب دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں، رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے 2016 میں یورو کپ جیتا، جس کلب کے لیے کھیلے اہم اثاثہ ثابت ہوئے اس کے علاوہ پرتگال کو کئی اہم فتوحات دلوائیں۔

    انہوں نے اسپورٹنگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، یووینٹس اور النصر کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتوحات حاصل کیں، 5 چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کیے، 5 مرتبہ بیلن ڈور ایوارڈ بھی جیتا۔

    واضح رہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

    رونالڈو اور میسی برسوں سے اس بحث کا حصہ رہے ہیں کہ ان دنوں میں سے بہتر کون ہے؟ رونالڈو نے خود اعتراف کیا ہے کہ میرا خیال ہے لوگ میسی، پیلے اور میراڈونا جیسے عظیم فٹبالرز کو ترجیح دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب تک کا سب سے مکمل فٹبالر ہوں، لوگ میسی، میراڈونا یا پیلے کو پسند کرتے ہوں گے اور میں اس کا احترام کرتا ہوں مگر میں ایک مکمل کھلاڑی ہوں۔

    ہسپانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فٹبال کی تاریخ میں اپنے سے بہتر کسی کو نہیں دیکھا اور یہ میں سچے دل سے کہہ رہا ہوں۔

    رونالڈو سعودی عرب میں سب سے زیادہ کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    انٹرویو کے دوران رونالڈو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور میسی کے درمیان گزشتہ 15 سالوں میں کبھی بھی خراب تعلقات نہیں رہے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

    کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں کون بہتر؟ زیڈان نے اپنا انتخاب بتادیا

    فرانس کے سابق لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیڈان نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی میں سے کون بہتر ہے، اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    زیڈان کا ایک انٹرویو پھر سے وائرل ہورہا ہے، ایڈیڈاس کے لیے 2022 کی یوٹیوب ویڈیو میں زیڈان اور میسی نے ایک ساتھ اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے گفتگو کی تھی، رونالڈو کے ساتھ زیڈان کے قریبی تعلقات کے باوجود انھوں نے اس ویڈیو میں میسی کی تعریف کی۔

    فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ ان کے لیے صرف ایک لفظ ہے جادوگر، میسی اور میں ہر روز ساتھ نہیں ہوتے، اس لیے آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اسے بتا سکتا ہوں کہ میں اسے کتنا سراہتا ہوں۔

    زیڈان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو فٹ بال کے کھیل کو پسند کرتے ہیں، اور یہ تمام کھلاڑی جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان میں میسی جادوگر ہے۔

    سابق فٹبالر نے کہا کہ میسی کو میں اس لحاظ سے جادوگر کہوں گا کہ گیند حاصل کرنے سے پہلے ہی وہ اس بات کو جانتے ہیں کہ کھیل میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

    زیڈان نے کہا کہ جب میں اسے وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو وہ کرتا ہے تو میں کہتا ہوں اوہ کیا بات ہے،یہی ہے جو لوگ فٹ بال میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے بچوں نے عربی کے جملے بول کر ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹار فٹبالر رونالڈوکی فیملی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کے بچے عربی میں گنتی سنا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو اپنی فیملی کے ہمراہ ریاض کے ایک تفریحی مقام کی سیر کے دوران بچوں سے پرتگالی زبان میں کچھ پوچھتے پیں جس پر ان کی بیٹی نے عربی میں ایک سے دس تک گنتی سنائی۔

    وائرل ویڈیو میں ایک جملہ جو اسٹار فٹبالر نے عربی میں بولا اس کا تلفظ غلط تھا جس پر ان کی سات سالہ بیٹی آلانا مارٹینا نے اسے درست کرایا۔

    واضح رہے کہ پرتگال نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو کے اعزاز میں ان کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فٹبالر کی تصویر چسپاں ہو گی۔

    پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    39 سالہ رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی جیت چکے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا۔

  • پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں اس کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فٹبالر کی تصویر چسپاں ہو گی۔

    پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    39 سالہ رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی جیت چکے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا۔

    چار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے سپر اسٹار کے اعزاز میں 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا اور اس پر ایک طرف ان کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہو گا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کے بالکل قریب

    کرسٹیانو رونالڈو ایک اور نیا ریکارڈ بنانے کے بالکل قریب

    پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا حال ہی میں بنایا گیا یوٹیوب چینل ریکارڈ پر ریکارڈ مرتب کررہا ہے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی حیثیت کو تسلیم کرلیا۔

    سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گزشتہ ماہ کئی ریکارڈز توڑ دیے تھے اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فٹبال اسٹار کا یوٹیوب چینل تیز ترین سبسکرپشن کے بعد اب  یوٹیوب کے ٹاپ چینلز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرنے والا ہے جو اب یوٹیوب کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

    ۔ویڈیو آئی کیو کے مطابق اب رونالڈو یہ چینل پانچ کروڑ 20 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا میں 55ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رونالڈو کو فیس بک پر 17 کروڑ صارفین، انسٹاگرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ افراد اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 کروڑ 26 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں، ان کے نام سے مختلف میڈیا اداروں نے واٹس ایپ پر بھی چینل بنائے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں افراد موجود ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو جنوبی یورپ کے ملک پرتگال سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے اسٹار ہیں، وہ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ ہیں جسے انہوں نے دسمبر 2022 میں جوائن کیا تھا۔

    النصر فٹ بال کلب نے پرتگال کے کپتان اور پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی سے ڈھائی سال کے لیے معاہدہ کیا تھا جس کی مد میں رونالڈو کو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 17 کروڑ 50 لاکھ یوروز ادا کیے جائیں گے جو کسی بھی اسپورٹس میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔