Tag: کرسٹیانو رونالڈو

  • رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    دنیا کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا یوٹیوب پر چینل لانچ کیا جس نے لانچ کے بعد اب تک کئی ریکارڈز توڑ دیے۔

    تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گینیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں جگہ بنا لی ہے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسٹار فٹبالر کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے جبکہ 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رونالڈو کو فیس بک پر 17 کروڑ صارفین، انسٹاگرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ افراد اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 کروڑ 26 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں، ان کے نام سے مختلف میڈیا اداروں نے واٹس ایپ پر بھی چینل بنائے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں افراد موجود ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو جنوبی یورپ کے ملک پرتگال سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے اسٹار ہیں، وہ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ ہیں جسے انہوں نے دسمبر 2022 میں جوائن کیا تھا۔

    النصر فٹ بال کلب نے پرتگال کے کپتان اور پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی سے ڈھائی سال کے لیے معاہدہ کیا تھا جس کی مد میں رونالڈو کو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 17 کروڑ 50 لاکھ یوروز ادا کیے جائیں گے جو کسی بھی اسپورٹس میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل پر بھی عالمی ریکارڈ بنا لیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل پر بھی عالمی ریکارڈ بنا لیا

    دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت دنیا کو دکھا دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے نامور فٹ بالر رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کیا تو ڈیڑھ گھنٹے میں ان کے سبسکرائبرز دس لاکھ سے تجاوز کر گئے، اتنے کم وقت میں سبسکرائبر کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

     رونالڈو نے 21 اگست کو اپنا چینل یو آر کرسٹیانو لانچ کیا، رونالڈو نے چینل لانچ کرنے کے چودہ گھنٹوں کے دوران اس پر 19 ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی اور ہر ویڈیو پر کئی ملین ویوز آ چکے ہیں۔

    رونالڈو کے چینل پر دن کے اختتام تک سبسکرائبرز کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس نئے ریکارڈ نے ہیمسٹر کومبیٹ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے اسی کارنامے کو حاصل کرنے میں سات دن لگے۔

    اب تک رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 14 ملین  سے تجاوز کرچکی ہے جس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا کی ملکیت سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اسے دنیا کا سب سے مقبول ہوتا یوٹیوب چینل بناسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فٹبالر کی ہاتھوں میں گولڈن پلے بٹن دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’ میرے خاندان کے لیے ایک تحفہ۔۔۔تمام SIUUUsubscribers کا شکریہ!۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے چینل پر اپنی دیگر دلچسپیوں جیسے خاندان، صحت، غذائیت، تعلیم اور کاروبار کے بارے میں گفتگو کریں گے جبکہ رونالڈو مختلف مہمانوں کے ساتھ چیٹ بھی کرتے نظر آئیں گے۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے کہا تھا کہ میں اس پروجیکٹ کو شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک طویل عرصے سے میرے ذہن میں ہے لیکن آخر کار ہمیں اس پروجیکٹ کو حقیقی بنانے کا موقع مل ہی گیا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا

    معروف سپراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈو، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخصیت ہیں، مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے فالورز کی تعداد 917 ملین کے قریب ہے، بہت سے لوگوں کی جانب سے پرتگالی اسٹار کو اب تک کے سب سے بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک بھی مانا جاتا ہے

    رونالڈ کے یوٹیوب چینل لانچ کو ’’یو آر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے، میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق، 39 سالہ پلیئر چینل پر اپنے ’سب سے بڑے شوق‘ ساکر پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    سعودی عرب کے النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے چینل پر اپنی دیگر دلچسپیوں جیسے خاندان، صحت، غذائیت، تعلیم اور کاروبار کے بارے میں گفتگو کریں گے جبکہ رونالڈو مختلف مہمانوں کے ساتھ چیٹ بھی کرتے نظر آئیں گے۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کو شروع کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ ایک طویل عرصے سے میرے ذہن میں ہے لیکن آخر کار ہمیں اس پروجیکٹ کو حقیقی بنانے کا موقع مل ہی گیا۔

    سپراسٹار سوکر پلیئر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس طرح کے مضبوط تعلقات کا لطف اٹھایا ہے اور میرا یوٹیوب چینل مجھے ایسا کرنے کے لیے ایک اور بھی بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

  • رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر معروف فٹبالر کرسٹیانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک اسٹوڈیو میں بار بار اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک وائس اوور آرٹسٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ایسا تب کیا جاتا ہے جب آپ رونالڈو کو نئے پروجیکٹ کی معلومات شیئر کرنے سے روکیں‘۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں (مداحوں) نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

    کچھ مداحوں ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرسٹیانو کا کوئی نیا ہدف ہوسکتا ہے۔

    بعض کا خیال ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اگلے ہدف کے بارے میں ہوتا تو وہ اتنا مسکرا نہیں رہے ہوتے۔

    ارشد ندیم کے لئے ایک اور بڑا انعام؟

    کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں یا پھر یہ ویڈیو کسی برانڈ کے میڈیا سے جُڑے کسی پروجیکٹ کا حصّہ ہے۔

  • ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ویڈیو: رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ریاض میں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    رونالڈو کے چاہنے والے تو دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو ان کے ساتھ صرف ایک تصویر بنوانے کا خواب لیے بیٹھے ہیں لیکن ریاض کے شہری اب کسی بھی وقت رونالڈو کے ساتھ تصاویر بنواسکتے ہیں۔

    ترکیے سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان رونالڈو کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے ان دنوں مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھ کو شائقین انہیں اصلی رونالڈو سمجھ بیٹھے اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو جو سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کرنے کے بعد لگ بھگ ڈیڑھ سال سے فیملی سمیت مملکت میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سعودی کلب کے تحت کئی ریکارڈ بنائے وہیں۔

  • النصر کی شکست پر رونالڈو کی زارو قطار رونے کی ویڈیو وائرل

    النصر کی شکست پر رونالڈو کی زارو قطار رونے کی ویڈیو وائرل

    دنیا کے معروف ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فائنل میں اپنے کلب النصر کی شکست پر زارو قطار روپڑے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کنگز کپ کے فائنل سعود عرب کے الہلال النصر کلب کے درمیان کھیلا گیا، مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد بات پنلٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچی۔ اعصاب کے اس امتحان میں کرسٹینا رونالڈو کی ٹیم ہمت ہار گئی۔

    الہلال نے پینلٹیز پر النصر کلب کو شکست دے کر فائنل کی ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا لیکن اس شکست کے بعد رونالڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان کنگز کپ کا فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر تھا جس کے بعد فیصلہ پینلٹیز پر ہوا۔

    الہلال نے النصر کو انتہائی سنسنی خیز پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل معرکہ اپنے نام کیا۔

  • رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں کون سا کاروبار شروع کیا ہے؟

    رونالڈو نے متحدہ عرب امارات میں کون سا کاروبار شروع کیا ہے؟

    دنیا میں کروڑوں مداح رکھنے والے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں نئے کاروبار کا آغاز کردیا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سوکر پلیئر نے کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ریستوران کھول لیا ہے جہاں اب لوگ اطالوی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو کے ریستوران کا نام ’ٹوٹو‘ رکھا گیا ہے۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رونالڈو کے ریستوران کا ماحول جدید طرز پر کافی آرام دہ، نفیس اور رومانوی بنایا گیا ہے تاکہ انھیں ایک الگ سا احساس ہوسکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریستوران اطالوی کھانے فراہم کریگا جس کے مینیو میں پیزا، مچھلی ہاتھ سے بنا پاستا اور مزیدار گوشت شامل ہے.

    ذرائع نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریستوران میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ فراہم کردہ کھانوں کا ذائقہ ایسا عمدہ ہو کہ کھانے والوں کو ابوظہبی میں بیٹھے بیٹھے ہی اٹلی پہنچا دے۔

    عوام کے لیے یکم اپریل سے اس ریستوران کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، آنے والوں کو یہاں پیانو کی دھنوں اور براہِ راست موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔

  • رونالڈو کے النصر کے ہاتھوں میسی کے میامی کلب کو عبرتناک شکست

    رونالڈو کے النصر کے ہاتھوں میسی کے میامی کلب کو عبرتناک شکست

    سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے فٹبال کلب النصر نے فیفا پلیئر آف دی ایئر میسی کے کلب انٹر میامی کو عبرتناک شکست دیدی۔

    سعودی کلب نے دوستانہ میچ میں امریکی حریف کو 0-6 سے مات دی، النصر کی جانب سے برازیلین فٹبالر ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک کی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی انجری کے سبب النصر کی جانب سے میچ میں حصہ لینے سے قاصر رہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں لیونل مسی بھی موجود تھے جو صرف 7 منٹ کیلئے میدان میں اُترے تاہم کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے۔

    دوستانہ میچ میں ریاض میں کھیلا گیا، ہوم گراؤنڈ پر سعودی کلب النصر کے پلیئرز بھرپور فارم میں نظر آئے اور انٹرمیامی کو ایک بھی گول نہ کرنے دیا۔

    کھیل شروع ہونے کے محض 12 منٹ میں النصر کی جانب سے 3 گول داغے گئے۔ اس دوران ایمرک لیپورٹے نے شاندار گول کیا، انھوں نے اپنے ہاف سے لگائی جانے والی فری کک پر گول کیا۔ بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انھیں داد دی۔

    اسی دوران کوچ کی جانب سے لیونل میسی کو بھی صرف سات منٹ کے لیے میدان میں اتارا گیا مگر وہ کوئی جادو جگانے میں ناکام رہے۔

    النصر نے دوسرے ہاف میں بھی تین گول اسکور کرتے ہوئے 6 گولز کی برتری حاصل کرلی جبکہ اتنے بڑے خسارے میں جانے کے بعد میامی کے فٹبالرز کوئی گول نہ کرسکے اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

  • پنالٹی کک سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو کی بسمہ اللّٰہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    پنالٹی کک سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو کی بسمہ اللّٰہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    سپراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو ان دنوں سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہیں، ان کی ویڈیو سوچل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بظاہر بسمہ اللہ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر نے یورو 2024 کوالیفائرز کے دوران سلواکیہ کے خلاف اپنی ٹیم کے قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔ گروپ جے کے سنسنی خیز میچ میں جب معاملہ پنالٹی کیک تک پہنچا تو وہ بظاہر ’بسم اللّٰہ‘ کے کلمات پڑھتے ہوئے نظر آئے

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ منہ سے جو الفاظ ادا کررہے ہیں وہ بسمہ اللہ کے مشابہ ہیں اور اکثر شائقین کا ماننا ہے کہ انھوں نے یہی بابرکت کلمات ادا کیے ہیں۔

    کرسٹیانو رونالڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر گول کرنے کے بعد پرتگال کو اس میچ میں دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح نصیب ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے معروف فٹبال پلیئر کی سجدہ اور سلام کرتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • رونالڈو نے سعودی لیگ اور امریکی میجر لیگ میں کسے بہتر قرار دیا؟

    رونالڈو نے سعودی لیگ اور امریکی میجر لیگ میں کسے بہتر قرار دیا؟

    دنیا کے معروف ترین فٹبالر اور النصر کلب کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال لیگ کو امریکا کی میجرلیگ سے بہتر قرار دے دیا۔

    پرتگالی اسٹار کے مطابق امریکا کی میجر لیگ سوکر کے مقابلے میں سعودی پرو لیگ کو سبقت حاصل ہے، ساتھ ہی کرسٹیانو نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ سعودی فٹبال لیگ کا مستقبل روشن ہے اور ایک سال میں یہ لیگ ترکش اور ڈچ لیگ کو مات دیتے ہوئے ان سے آگے نکل جائے گی۔

    رونالڈو سمجھتے ہیں کہ اسٹار کھلاڑیوں پر سعودی لیگ کے دروازے انھوں نے ہی کھولے ہیں کیوں کہ پہلے انھوں نے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی یہاں آنا پسند کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پچھلے سال سعودی کلب النصر سے رونالڈو نے بھاری معاوضے پر معاہدہ کیا ہے، ان کی دیکھا دیکھی کریم بنزیما، رابرٹو فرمینو اور نگلولو کانتے جیسے فٹبال کی دنیا کے بڑے نام سعودی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں جب کہ مزید اسٹارز کی آمد بھی متوقع ہے۔

    یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ فٹبال کا ایک اور بڑا نام لیونل میسی جو کہ رونالڈو کے حریف سمجھے جاتے ہیں انھوں نے میجر سوکر لیگ کے کلب انٹر میامی میں سے معاہدہ کیا ہے۔