Tag: کرسٹیانو رونالڈو

  • رونالڈو نے سعودی گیت پر رقص کی ویڈیو شیئر کر دی

    رونالڈو نے سعودی گیت پر رقص کی ویڈیو شیئر کر دی

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی رنگ میں ڈھل گئے، یوم تاسین پر روایتی رقص کی ویڈیو شیئر کردی۔

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی کے  یوم تاسیس کے موقعے پر النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جشن مناتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتگالی اسٹار اور پانچ بار دنیا کے بہتر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے  ہمراہ سعودی لباس میں جشن منایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    کرسٹیانو رونالڈو نے تلواروں کے روایتی سعودی رقص ’العرضہ‘ میں حصہ لیا، ویڈیو میں  پرتگالی اسٹار کو سعودی قہوہ پیتے ہوئے، عوامی گیتوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رونالڈو نے انسٹا گرام پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سعودی عرب کا یوم تاسیس مبارک‘،تاسیں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا۔

    یاد رہے کہ مملکت میں 22 فروری کو یوم تاسیس منایا جا تاہے جو دراصل 300 سال پہلے قائم ہونے والی سعودی ریاست کی یاد دلانے والا دن ہے جس کے باقاعدہ قیام کا اعلان امام محمد بن سعود نے 1727 میں کیا تھا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو  رونالڈو اپنی فیملی کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے استقبال کیلئے موجود بچوں کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی النصرکلب آج مارسول پارک میں رونالڈو کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرےگا جہاں رونالڈو تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    تقریب کے بعد کرسٹیانو رونالڈو پریس کانفرنس میں مداحوں اور میڈیا سے خطاب بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی النصرکلب نے رونالڈو کی شمولیت کو ’’تاریخ ساز‘‘ قرار دیا ہے

  • رونالڈو انسٹا گرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

    رونالڈو انسٹا گرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے

    دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

    پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

    انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔

    قطر میں فیفا ورلڈ کپ جاری ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔

    یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے جو بنیادی طور پر ایک اشتہار کا حصہ ہے، اس تصویر کو لیونل میسی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔

  • اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کی تعریف میں کیا کہا؟

    اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کی تعریف میں کیا کہا؟

    فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی اور انہیں جادو گر کھلاڑی قرار دیا۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی دونوں ہی فٹبالرز نے عالمی سطح پر فٹبال کے نئے اسٹینڈرڈ سیٹ کیے ہوئے ہیں اور دونوں نے اپنی ٹیموں کے لیے کئی ٹرافیاں جیتیں ہیں۔

    حال ہی میں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور مینیجر ایرک ٹین ہیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

     اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں گیری نیویل اور وین رونی کو بھی خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

    انٹرویو میں انہوں نے طویل عرصے سے اپنے مخالف کھیلنے والے لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک جادوگر کھلاڑی قرار دیا۔

    رونالڈو کا کہنا تھا کہ ہم 16 سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، اس لیے ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے، ہم آپس میں اس طرح دوست نہیں کہ ایک دوسرے کے گھر پر رہتے ہوں یا فون پر بات کرتے ہوں لیکن یہ تعلق ٹیم کے ایک ساتھی کی طرح کا ہے۔

    رونالڈو نے مزید کہا کہ میسی ایک ایسی شخصیت ہے جس کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، یہاں تک کہ اس کی اہلیہ اور میری گرل فرینڈو جو ارجنٹائن سے ہیں ان کی بھی عزت کرتا ہوں۔

     فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرویو میں کہا کہ میسی سے متعلق کہنا چاہتا ہوں کہ ایک عظیم شخص جس نے فٹبال کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

  • اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی، اب انہیں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 9 گولز درکار ہیں۔

    پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 100 گولز مکمل کرلیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔

    رونالڈو نے یہ گولز سوئیڈن کے خلاف میچ میں کیے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 گول سے ہرا دیا، دونوں ہی گول رونالڈو نے اسکور کیے۔

    پرتگال کے کپتان نے 45 ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی اور 72 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔

    رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے رونالڈو کو مزید 9 گولز درکار ہیں۔

  • عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    بغداد: مقبول ترین فٹ بالر رونالڈو کا دو نمبر میدان میں آ گیا، عراق کا نوجوان رونالڈو کا ہم شکل نکل آیا، لوگ حیران کن مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر آفاق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہم شکل عراق میں نکل آیا ہے جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اس کی شکل، اسٹائل، اور چلنا رونالڈو سے ملتے ہیں لیکن اس کا بینک بیلنس رونالڈو جیسا نہیں ہے۔

    عراقی شہری 25 سالہ عبد اللہ اور رونالڈو میں اتنی مشابہت ہے کہ اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  پاکستانی ویٹر گیمز آف تھرونز اسٹار ٹیرون لینسٹر کا ہم شکل نکلا

    دل چسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹار سے مشابہت نے عراقی نوجوان کو اسٹار بنا دیا ہے، عبد اللہ نامی نوجوان جب بھی گھر سے نکلتا ہے تو سیلفیوں کے لیے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔

    عبد اللہ نے بتایا کہ وہ پرتگالی اسٹار رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے، تاہم وہ کسی فٹ بال کلب میں نہیں کھیلتا بلکہ شعبہ تعمیرات میں کام کرتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    نوجوان بیوار عبد اللہ شمالی عراق کے علاقے اربل سے 110 کلومیٹر دور واقع شہر سُرن کا رہائشی ہے، تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ ہزاروں کلو میٹر دور اطالوی کلب کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کے ساتھ اس کی ملاقات ہوگی۔

  • کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    میڈرڈ: کروشیا کے کپتان لوکا موڈرچ نے ایک اور  اہم  اعزاز  اپنے نام کر  کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لوکا موڈرچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے.ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے کروشیا کے معروف کھلاڑی سن 2018 کا "بیلون ڈی اور” ایوارڈ کے حق دار قرار پائے.

    یہ ایوارڈ حاصل کر کے لوکا موڈرچ نے کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کی برتری ختم کر کے نئی تاریخ‌ رقم کر دی.

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں یہ اہم ترین ایوارڈ یا تو پرتگالی اسٹار کرسٹیانو  رونالڈو نے اپنے نام کیا، یا پھر ارجنٹینا کے جادوگر لائنل میسی اس کے حق دار ٹھہرے، مگر اس بار کروشین اسٹار نے "بیلون ڈی اور” پر قبضہ جما لیا.

    یاد رہے کہ کروشیا کو رواں برس فٹ بال ورلڈ‌کپ کے فائنل میں‌ پہنچانے کا اصل سہرا لوکا موڈرچ کے سر تھا، جنھوں‌ نے بہ طور کھلاڑی اور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    اس اہم ترین ایوارڈ کی دوڑ میں یووینٹیس کے فارورڈ اور نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا، جب کہ میسی کا پانچواں نمبر رہا۔

    پہلی بارمتعارف کرایا جانے والا ویمنز بیلون ڈی اوور ایوارڈ ناروے کی کھلاڑی کے نام رہا۔

    واضح رہے کہ  ستمبر 2018 میں اسٹار کھلاڑی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کیا تھا، گذشتہ ماہ انھیں‌ یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

  • رونالڈو اطالوی شائقین کی آنکھ کا تارہ بن گئے

    رونالڈو اطالوی شائقین کی آنکھ کا تارہ بن گئے

    روم: پرتگالی سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو ہسپانوی شائقین کا دل جیتنے کے بعد اب اطالوی شائقین کی آنکھ کا تارہ بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے یووینٹس کو شان دار کامیابی دلا کر مداحوں کا دل جیت لیا.

    یاد رہے کہ پرتگالی اسٹار ورلڈ کپ میں‌ ناکامی کے بعد ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے الگ ہوگئے تھے.

    کرسٹیانو اطالوی کلب یوونٹس کا حصہ بنے، جو اس وقت اٹالین فٹبال لیگ سیری اے کھیل رہی ہے.

    کرسٹیانو اب تک پانچ میچز میں تین ہی گول کرسکے، مگر فریسنون کے خلاف ان کے گول نے مداحوں‌ کو ان کا دیوانہ بنا دیا.

    مزید پڑھیں: ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    مقابلہ آخری لمحات تک صفر صفر سے برابر تھا. 81 ویں منٹ میں اسٹار کھلاڑی نے گول اسکور کرکے یووینٹس کو کامیابی دلائی. بعد ازاں اضافی ٹیم میں‌ یوونیٹس نے ایک اور گول داغ کر دو صفر سے مقابلہ جیت لیا.

    اس فتح کے ساتھ اٹالین فٹبال لیگ سیری اے میں یووینٹس پوائنٹس ٹیبل پہلے نمبر آگئی ہے.

    ناقدین کا خلاف ہے کہ کرسٹیانو رونالڈ اطالوی لیگ میں‌ جادو جگا سکتے ہیں، البتہ اس کے لیے ضروری ہے کہ دیگر کھلاڑی خود کو اسٹار کھلاڑی کے کھیل سے جلد از جلد ہم آہنگ کر لیں.

  • سپراسٹار رونالڈو ریال میڈرڈ سے کیوں‌ الگ ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

    سپراسٹار رونالڈو ریال میڈرڈ سے کیوں‌ الگ ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

    لزبن: ممتاز پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپیشن کلب ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ دیا.

    تفصیلات کے مطابق پرتگالی ٹیم کے کپتان نے ریال میڈرڈ سے اپنا دس سالہ تعلق توڑ لیا، اب وہ اطالوی کلب یووینٹس کی نمائندگی کریں گے.

    اطلاع کے مطابق اطالوی اور اسپیشن کلب کے درمیان 105 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پایا ہے، رونالڈو یووینٹس کی تاریخ مہنگے کھلاڑی ترین ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز ارجنٹینا کے گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا.

    واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کی گنتی دنیا کے بڑے کلبس میں‌ ہوتی ہے، اس کا موازنہ صرف بارسلونا ہی سے ممکن ہے۔

    رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چار چیمپیئنز لیگ جتوائی، کلب کے لیے 451 گول کیے اور پانچ بار دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب اس کلب کو 33 سالہ سپراسٹار کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے۔

    عام خیال ہے کہ ان کے کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے تعلقات کشیدہ تھے، کچھ عرصے قبل زین الدین زیدان بھی مینیجر کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق ریال میڈرڈ کی مینجمنٹ فرانسیسی کلب پی ایس جی سے کھیلنے والے برازیلی اسٹار نیمار کو سائن کرنے میں دل چسپی رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کا حصہ بننے سے قبل رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلتے تھے۔


    وہ واقعہ جس نے رونالڈو کی قسمت بدل دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسپینش لالیگا، میسی اور رونالڈو میں‌ ٹاکرا، سنسنی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر

    اسپینش لالیگا، میسی اور رونالڈو میں‌ ٹاکرا، سنسنی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر

    بارسلونا: دنیا کے دو بڑے فٹ بال کلب بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا کانٹے دار مقابلہ دو دو گولز سے برابر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ہزاروں تماشائیوں سے بھر کیمپ نو اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    دسویں منٹ میں بارسلونا کے اسٹرائیکر لوئس سواریز نے گول اسکور کرکے اپنے مداحوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا، مگر ریال میڈرڈ سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو چار منٹ بعد ہی خوب صورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

    پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں بارسلونا کی مشکلات بڑھ گئیں، جب ریفری نے سرگیو رابرٹو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا۔

    دوسرے ہاف میں بارسلونا پوری قوت سے واپس آئی، ریال کے ڈیفینڈرز لائنل میسی کو نہ روک پائے اور ارجنٹینی سپراسٹارنے گول داغ کو اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

    ریال میڈرڈ نے تیز کھیل کھیلا، 72 ویں منٹ میں گیرتھ بیل نے شاندا ہٹ لگائی اور گیند جال میں پہنچا دی، یوں مقابلہ برابر ہوگیا، میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

    یاد رہے کہ بارسلونا لالیگا کا موجودہ سیزن جیت چکی ہے، دوسری جانب ریال میڈرڈ نے چیمپینز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ انگلش کلب لیورپول سے ہے۔

    میچ کی اہم بات یہ تھی کہ بارسلونا اس سیزن میں تاحال ناقابل شکست ہے۔ اگر بارسلونا آخری تین میچز میں شکست سے دامن بچانے میں کامیاب رہی، تو یہ اسپیشن لالیگا میں ریکارڈ ہوگا۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔