Tag: کرسٹیانو رونالڈو

  • کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

    کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

    پرتگال : معروف فٹبالر اور فیفا پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے ہیں یہ انُ کی چوتھی اولاد ہے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے یہ سال خوشخبریوں سے بھر پور ہے جہاں وہ رواں سال سب سے زیادہ پیسے کمانے امیرترین کھلاڑی بنے وہیں ان کے آنگن میں ایک اور بیٹی کی صورت میں ایک نعمت آئی ہے.

    پرتگال ٹیم کے کپتان کرسٹینا رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی نو مولد بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی سب سے بڑی بیٹی بھی وہاں موجود ہے.

    رونالڈو جو اب چار بچوں کے باپ بن چکے ہیں نے اپنے مداحوں سے نومولود بیٹی کے لیے دعاؤں، نیک تمناؤں اور خواہشات کے اظہار کی درخواست کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کا نام آلانا مارٹینا رکھا ہے.

     

    مسلسل دوسری بار فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے بتیس سالہ کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں اور دنیائے فُٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں معروف فٹبالر میرا ڈونا نے کہا تھا کہ کرسٹینا رونالڈو اس سیارے پر سب سے بہترین کھلاڑی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کرسٹیانورونالڈونےدوسری بارفیفا فٹبالرآف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانورونالڈونےدوسری بارفیفا فٹبالرآف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا

    لندن : پرتگال کےاسٹارفٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل دوسری بار فیفا پلیئرآف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فیفا ایوارڈز کی رنگین شام سجی، دنیائے فٹبال کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    فیفا ایوارڈ کے لیے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹینا کے لیونل میسی اور برازیل کے نیمار کے درمیان مقابلہ تھا۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فیفا فٹبالرآف دی ایئرکا یہ ایوارڈ پانچویں بارجیتا ہے۔ رونالڈو نےایوارڈ ملنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب سال کے بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی ریال میڈرڈ کے فرنچ کوچ زین الدین زیڈان کے نام رہا جبکہ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ اٹلی کے بوفون نے جیتا۔

    ادھرنیدرلینڈز کی لایکا مارٹنز بہترین خاتون کھلاڑی اورنیدرلینڈز کی خواتین ٹیم کی کوچ سارینا ویگ مین بہترین کوچ قرار پائیں۔


    کرسٹیانورونالڈو نےیوئیفا پلیئرآف دی ایئرکا ایوارڈ اپنےنام کرلیا


    واضح رہے کہ رواں سال 25 اگست کو پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانورونالڈو نے تیسری مرتبہ یوئیفا پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • "ریال میڈرڈ” نے یورپین فٹبال چیمپین لیگ  کا ٹائٹل گیارہویں مرتبہ اپنے نام کرلیا

    "ریال میڈرڈ” نے یورپین فٹبال چیمپین لیگ کا ٹائٹل گیارہویں مرتبہ اپنے نام کرلیا

    میلان: "ریال میڈرڈ” نے سنسنی خیز میچ کے بعد ’’ایٹلیٹکو میڈرڈ‘‘کو پانچ گول سے شکست دے کر گیارہویں مرتبہ’’یورپین چیمپین لیگ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپین چیمپئنز لیگ کا فائنل اپنے آغاز سے ہی سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے پہلے برتری کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے،تاہم پہلی کامیابی ریال میڈرڈ کے حصے میں آئی،انیسویں منٹ ’’سر گیوراموس‘‘ نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ’’ریال میڈرڈ‘‘ کو نفسیاتی برتری دلوا دی۔

    "ایلیٹکو میڈرڈ کے فارورڈز نے کئی بار گیند کو ریال میڈرڈ کے گول پوسٹ تک پہنچانے کی کوشش کی، تاہم ریال میڈرڈ کی دفاعی کھلاڑیوں نے ہر کوشش ناکام بناتے ہوئے اپنی برتری کو میچ کے آخری لمحات تک لے گئی.

    قریب تھا کہ وہ فائنل اپنا نام کر لیتی کہ میچ کے اختتامی منٹ ایلیٹ کو میڈرڈ کے ’’لوکاس‘‘ نے شاندار گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ سے میچ میں لے آئے۔

    میچ میں 1-1 سے اختتام کے بعد اضافی وقت دیا گیا،جس میں دونوں ٹیموں نے جان لڑادی تاہم کوئی بھی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد مرحلہ آیا ’’پیلنٹی ککس‘‘ پر میچ کا فیصلہ کرنے کا، جس میں ریال میڈرڈ کے رونالڈو نے آخری کک لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔

    ریال میڈرڈ کے کھلاڑی اور مداح جشن منانے لگے اور ایلٹ کو میڈرڈ کے کھلاڑی اور مداحوں کے آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے، تاہم فٹ بال کے شائقین ایک سنسنی خیز اور کانٹے کا مقابلے دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے۔

    ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ کا فائنل گیارہویں بار اپنے نام کیا جس پر ٹیم کے مینیجر زین الدین زیڈان خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

  • چیمپئنز لیگ فٹبال،کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ میں سیمی فائنل پہنچ گئی

    چیمپئنز لیگ فٹبال،کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک، ریال میڈرڈ میں سیمی فائنل پہنچ گئی

    اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    چیمپئنز لیگ کے کوارٹرفائنل میں ریال میڈرڈ کا ایک کھلاڑی پوری وولفزبرگ کی ٹیم پر بھاری ثابت ہوگیا، اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک نے حریف ٹیم کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔

    رونالڈو نے بہترین موو بناتے ہوئے ٹیم کے لئے پہلا گول اسکور کیا۔ ہیڈر کے زریعے رونالڈو نے ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

    ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی نے فری کک کی مدد سے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پرتگالی کھلاڑی چیمپیئنز لیگ کے روان سیزن میں اب تک سولہ گول کر چکے ہیں۔

    اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    لندن: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، وہ پہلی دستاویزی فلم کی پروموشن کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    مشہور و معروف اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے نکل کر اداکاری کے میدان میں اتر آئے، رونالڈو اب بڑی اسکرین پر اداکاری کے جلوے بکھیرتے دکھائی دینگے۔

    رونالڈ و فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے لندن جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا، فلم پرئمیر پر سیلفی فیور بھی رہا عروج پر جہاں پرستار رونالڈو کیساتھ سیلفی لینے کیلئے بے تاب نظر آئے ۔

    فلم کی کہانی رونالڈو کی زندگی میں آنیوالے اُتار چڑھاؤ کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں اُنہیں غربت سے لڑتے ہوئے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

    میڈرڈ : ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوریپئین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔

    میڈرڈ میں ہونے والے شاندار تقریب میں رونالڈو کو گولڈن بوٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انتیس سالہ رونالڈو اس سے قبل دوہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ کے سیزن میں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

    رونالڈو کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ بہت خوش ہیں، آج کا دن ان کے لئے انتہائی اہم ہے۔

  • کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    کرسٹیانورونالڈوسال کے بہترین یورپئین فٹبالرقرار

    موناکو: اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال کے بہترین یورپئین فٹبالر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 4251کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ مونٹی کارلو میں یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے رونالڈو کو یورپ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ پیش کیا۔

    اس ایوارڈ کے لئے بائرن میونخ کے آرجن روبن اور مینول نیور بھی امیدواروں میں شامل تھے۔ ریال کو چیمپئینز بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر رونالڈو یورپ کے بہترین فٹبالر قرار پائے۔ رونالڈو نے سیزن میں سترہ گول بنائے،ریال کی ٹیم دسویں مرتبہ چیمپئینز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔

    ایوارڈ ملنے پر رونالڈو نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے سپورٹ کے بغیر وہ کبھی یہ ایوارڈ نہیں جیت سکتے تھے۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

    پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ رونالڈو نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی تقریب میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال دوہزار تیرہ کے بہترین فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے رونالڈو کو ٹرافی پیش کی۔ جنرل ساؤنڈ ارجنٹائن کے لائنل میسی مسلسل پانچویں مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے سے محروم رہے۔ رونالڈو ایک ہزار تین سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ فیفا فٹبال آف دی ائیر قرار دیئے گئے۔ ایوارڈ ملنے پر رونالڈو بہت خوش دکھائی دیئے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک سب کا ساتھ نہ ہوتا وہ یہ ایوارڈ کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اٹھائیس سالہ رونالڈو نے کیرئیر میں دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ رونالڈو نے سیزن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے اٹھائیس گول اسکور کئے۔

    ورلڈٖ کپ پلے آف ٹائی میں رونالڈو نے سوئیڈن کے خلاف ناقابل فراموش ہیٹرک بھی بنائی تھی۔ جرمنی کی گول کیپر نیدین اینگرر ویمنز پلئیر آف ائیر قرار پائیں۔ برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔