Tag: کرسٹین فیئر

  • امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

    امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا اور کہا بھارت نہ پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے، امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا جبکہ غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔

    امریکی پروفیسر نے کہا کہ بھارت پاکستان کو خوفزدہ نہیں کرسکا، ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے، جسے روکنےکی کوشش کی جارہی ہو، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔

    مزید پڑھیں : امریکی سیکیورٹی ماہر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ ‘بکواس’ قرار دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کر کے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے ، بھارت کے اندر فسادی میڈیا نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں،پروفیسرکرسٹین فیئر

    امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کوکسی ناکامی سےدوچارکرسکااورنہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اورنہ ہی وہ بھاگا ہے بلکہ یہ تنازع بھارت کی توقع سےکہیں زیادہ تیزی سےشدت اختیارکرگیا، بھارت خود بھی چاہتا تھا تنازع کوکم کرنے کیلئے محفوظ راستہ نکالاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایسی توقعات پیدا کرتاہے، جو بعد میں عسکری تقاضوں کوجنم دیتی ہیں، بھارت اوراس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں۔

  • امریکی سیکیورٹی ماہر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ  ‘بکواس’ قرار دے دیا

    امریکی سیکیورٹی ماہر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ ‘بکواس’ قرار دے دیا

    امریکی سیکیورٹی ماہرکرسٹین فیئر نے پاکستان کے کئی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعویٰ کو ‘بکواس’ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پروفیسرکرسٹین فیئر نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی۔

    ایک پروگرام میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے کئی فائٹر جیٹس مار گرائے ہیں جس کی تفصیل اس کے پاس ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے؟

    امریکی سیکیورٹی ماہر نے جواب میں کہا کہ انڈین ائیر مارشل اے کا دعویٰ بکواس ہے، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اسی طرح 2019 میں بھی ایف 16 گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    پروفیسر کرسٹین فیئر نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے بھارتی بھارتی میڈیا کے دعوے بھی جھوٹ ہیں۔

    خیال رہے سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں ماہر سیاسیات فیئر پاکستان کی کھلے عام تنقید کرتی رہی ہیں، جن کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے بھارت کے دعووں کو مسترد کرنا خاصا اہم ہے۔