Tag: کرسچن بیزمن

  • کرسچن بیزمن نے منگنی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    کرسچن بیزمن نے منگنی سے متعلق خاموشی توڑ دی

    پاکستانی ٹی وی اداکارہ زویا ناصر کے سابقہ منگیتر نو مسلم جرمن ولاگر کرسچن بیزمن نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خود زویا کو چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کرسچن بیزمن نے یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو پر ایک مداح کی جانب سے کیے گئے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے خود زویا کو چھوڑا، اور اس کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے۔

    مداح نے لکھا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دکھی ہیں کیوں کہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے، جب کہ ہزاروں لوگ بھی آپ پر شدید تنقید کر رہے ہیں، پریشان نہیں ہوں، وقت بڑا مرہم ہوتا ہے۔

    دوسری طرف شدید تنقید کے بعد کرسچن بیزمن نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں اب سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہا ہوں لیکن اگر میرے ناقدین مزید نفرت پھیلانا چاہتے ہیں تو وہ مجھے اَن فالو کر سکتے ہیں۔

    زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    جرمن ولاگر نے منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان میں جاری کیا، انھوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ لوگ کس طرح چیزوں کو توڑ مروڑ دیتے ہیں، پاکستان نے کُھلے دل سے میرا استقبال کیا ہے، میں اس کے لیے ہمیشہ شکرگزار رہوں گا، میں ان سب سے پیار کرتا ہوں جو گزشتہ ایک سال سے میری کامیابی میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

    میں نے خود زویا کو چھوڑا ہے: کرسچین بیٹزمین

    انھوں نے کہا کہ مجھے اس ملک کی ثقافت کو اپنانا پڑا اور آپ نے مجھے قبول بھی کیا، جب کہ انفرا اسٹرکچر کے لحاظ سے یہ تیسری دنیا کا ملک ہے اور اسے آلودگی کی وجہ سے بھی بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

    کرسچن نے مزید کہا یہ اس ملک کے حقائق ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ملک سے یا اس کے عوام سے نفرت کرتا ہوں، یہ جھوٹ ہے، میں نے جو بیان دیے وہ صرف اس لیے کہا کہ میں پاکستان کی پروا کرتا ہوں اور واقعی میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ٹی وی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے انسٹاگرام پر اپنے جرمن منگیتر کرسچن بیزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے لکھا تھا کہ میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیزمن اور میرے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے۔

    انھوں نے لکھا تھا کہ میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام کے بارے میں اس کے مؤقف میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں اس کی بے حسی نے مجھے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    انھون نے مزید لکھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے کسی بھی طور تجاوز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواداری، ایک دوسرے کا احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسچن بیزمن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کر لی تھی، ان کی شادی کی تیاریاں بھی مکمل تھیں۔

  • زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    زویا ناصر نے منگنی توڑ دی

    کراچی: ٹی وی اداکارہ اور بیوٹیشن زویا ناصر نے اپنے جرمن منگیتر سے منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فلم نویس، نغمہ نگار اور فلم ساز ناصر ادیب کی بیٹی زویا ناصر نے منگیتر کرسچن بیزمن سے منگنی توڑ دی ہے۔

    سفری ویڈیو بنانے والے جرمن ولاگر اور انفلوئنسر کرسچن بیزمن نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے سے انکار کیا تھا، انھوں نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک بھی کہا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    زویا ناصر کا منگنی توڑنے کا فیصلہ کرسچن بیزمن کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر مؤقف سامنے آنے کے بعد آیا ہے، بیزمن نے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ دعاؤں سے کچھ نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

    انسٹاگرام پوسٹ میں زویا ناصر نے لکھا میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیزمن اور میرے درمیان رشتہ ختم ہو گیا ہے، میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام کے بارے میں اس کے مؤقف میں اچانک تبدیلی اور میرے مذہب کے بارے میں اس کی بے حسی نے مجھے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

    انھون نے مزید لکھا کہ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے کسی بھی طور تجاوز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواداری، ایک دوسرے کا احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔

    زویا نے لکھا کہ میں اپنے اللہ سے دعا مانگتی ہوں کہ وہ مجھے دنیاوی جذباتی ٹوٹ پھوٹ سے بچنے کے لیے قوت دے، میں کرس کے روشن اور پُرمسرت مستقبل کے لیے دعاگو ہوں، اور میں درخواست کرتی ہوں کہ اس جذباتی دور سے گزرنے کے لیے میری اور میرے خاندان کے لیے پردہ پوشی کا رویہ اختیار کریں۔