Tag: کرس راک

  • آسکر ایوارڈز 2022: تھپڑ کھانے والے کرس راک کی والدہ نے کیا کہا؟

    آسکر ایوارڈز 2022: تھپڑ کھانے والے کرس راک کی والدہ نے کیا کہا؟

    آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی اداکار ول اسمتھ کا مکا کھانے والے کرس راک کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں ول اسمتھ کے معافی نہ مانگنے پر افسوس ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرس راک کی والدہ روز راک نے ول اسمتھ کے اپنے بیٹے کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کہ ول اسمتھ نے اپنی غیر اخلاقی حرکت پر معافی نہیں مانگی۔

    روز راک نے کہا کہ جب ول نے کرس کو تھپڑ مارا تو اس نے ہم سب کو تھپڑ مارا اور اس نے واقعی مجھے تھپڑ مارا، جب آپ نے میرے بچے کو نقصان پہنچایا تو آپ نے مجھے تکلیف دی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا کرس راک اچھا کام کر رہا ہے اور اس واقعے پر کارروائی کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئے تھے اور اس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پر مذاق اڑایا تھا۔

    کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دار مکا مارا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے اس عمل کی معافی بھی مانگی تھی جبکہ کرس راک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ کسی کی بیماری کو مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی تھی لیکن کرس راک نے انہیں کسی قسم کی کارروائی کرنے یا ول اسمتھ کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

  • آسکر ایوارڈز میں تھپڑ کی گونج: ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد

    آسکر ایوارڈز میں تھپڑ کی گونج: ول اسمتھ پر 10 سال کی پابندی عائد

    آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ پر آسکر تقاریب میں شرکت کرنے پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ ممبران کی 8 اپریل کو ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یہ طے کیا گیا کہ 27 مارچ کے آسکر کی تقریب میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں اداکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    اکیڈمی ایوارڈز کے حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کے لیے مثال قائم کرنے کا ایک موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ وِل اسمتھ کے رویے کے جواب میں ہم آج یہ کارروائی کر رہے ہیں جو ہمارے فنکاروں اور مہمانوں کی حفاظت کے ایک بڑے مقصد کی طرف ایک قدم ہے۔

    دوسری جانب وِل اسمتھ کا کہنا ہے کہ میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئے تھے اور اس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پر مذاق اڑایا تھا۔

    کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دار مکا مارا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے اس عمل کی معافی بھی مانگی تھی جبکہ کرس راک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ کسی کی بیماری کو مذاق کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی تھی لیکن کرس راک نے انہیں کسی قسم کی کارروائی کرنے یا ول اسمتھ کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

  • ول اسمتھ سے تھپڑ کھا کر کرس راک آبدیدہ ہوگئے

    ول اسمتھ سے تھپڑ کھا کر کرس راک آبدیدہ ہوگئے

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ول اسمتھ کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک ناخوشگوار واقعے سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی کامیڈین ول اسمتھ کے ہاتھوں آسکرز کی براہ راست نشریات کے دوران تھپڑ کھانے والے کامیڈین کرس راک واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

    کامیڈین کرس راک امریکی شہر بوسٹن میں تھپڑ والے واقعے کے بعد اپنا پہلا شو کرنے کے لیے پہنچے تو ان کا زبردست انداز میں استقبال کیا گیا۔

    تاہم معاملہ ابھی گرم ہے اس لیے کرس نے شو شروع ہوتے ہی کہہ دیا کہ وہ اس واقعے پر بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ ابھی اس واقعے سے پوری طرح باہر نہیں نکل سکے۔

    انہوں نے سامعین سے سوال کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسا تھا؟ انہوں نے سامعین سے کہا کہ میں اپنے اس شو کے دوران اس پر بات کروں گا، یہ سنجیدہ ہوگا، لیکن یہ بہت دلچسپ ہوگا، لیکن اس وقت تو میں آپ کو صرف لطیفے سناؤں گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس راک مذکورہ شو کے دوران اس معاملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔

  • آسکرز 2022: اہلیہ کے لیے نامناسب مذاق پر ول اسمتھ نے میزبان کو مکا جڑ دیا

    آسکرز 2022: اہلیہ کے لیے نامناسب مذاق پر ول اسمتھ نے میزبان کو مکا جڑ دیا

    آسکر ایوارڈز 2022 کی براہ راست تقریب کے دوران امریکی اداکار ول اسمتھ نے اہلیہ کے خلاف نامناسب مذاق پر میزبان کرس راک کو مکا جڑ دیا۔

    94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب گزشتہ شب ہر بار کی طرح اس بار بھی لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی جہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

    تقریب کی میزبانی کامیڈین کرس راک کر رہے تھے، ایک موقع پر انہوں نے بہترین اداکار نامزد ہونے والے ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے لیے نہایت حساس مذاق کر ڈالا۔

    انہوں نے جاڈا کے بالوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فلم جی آئی جین کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ اس کے سیکوئل میں جلد انہیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ جو خود بھی اداکارہ ہیں، گنج پن کی بیماری ایلوپیشیا کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے سنہ 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

    کرس کے اس بھونڈے مذاق پر لمحے بھر کو ڈولبی تھیٹرز میں خاموشی چھا گئی، جاڈا اور ول اسمتھ بھی اس پر خفا دکھائی دیے، اگلے ہی لمحے ول اسمتھ اپنی جگہ سے اٹھے، اسٹیج پر گئے اور میزبان کو زوردار مکا دے مارا۔

    مکا کھانے کے بعد کرس کھسیانے انداز میں وضاحت پیش کرتے دکھائی دیے تاہم ول اسمتھ نے چلا کر انہیں اپنی اہلیہ کے بارے میں بات کرنے سے باز رہنے کو کہا اور نازیبا زبان بھی استعمال کی۔

    ول اسمتھ کے جملے کے دوران امریکا بھر میں آسکرز کی نشریات کو مختصر وقفے کے لیے سنسر بھی کیا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اچھنبے میں ہیں کہ آیا یہ واقعہ سچ مچ ہوا تھا یا پہلے سے اسکرپٹڈ تھا۔