Tag: کرش

  • شائستہ لودھی کا کرش کون؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    شائستہ لودھی کا کرش کون؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے کرش کے حوالے سے انکشاف کرکے ناظرین و حاظرین کو حیران کردیا۔

    ایک شو کے دوران ان سے میزبان نے سوال پوچھا کہ ویسے وے آپ نے بہت سے بالی ووڈ اداکاروں کے انٹرویوز کیے ہیں مگر سب سے مشکل انٹرویو کرنا کس کا لگا، جس پر شائستہ نے خوبرو ہیرو شاہد کپور کا نام لیا۔

    شائستہ لودھی نے انکشاف کیا کہ شاہد کپور ایک زمانے میں میرا کرش تھے اس لیے، تاہم جب سے وہ میرا کو پیارے ہوئے ہیں تب سے ایسا نہیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ مارننگ شو نے پرسنیلٹی تبدیل کردی، وہاں ایک وقت میں چھ کام ہورہے ہوتے ہیں، پیچھے سے ہدایت بھی مل رہی ہوتی ہیں۔

    مارننگ شو کی میزبان نے کہا کہ مہمان اچھا ہو تو وہ شو کو چار چاند لگا دیتا ہے، تاہم منیب بٹ میرے فیوریٹ مہمان ہیں، ان کے آنے پر آپ کو بولنے کی ضرورت ہی نہیں ہے آپ چپ کرکے سائیڈ میں بیٹھ جائیں۔

    انھوں نے ایک سیگمینٹ کے دوران نعمان اعجاز کے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان کیوں چھوڑا اور کینیڈا کیوں گئے جبکہ شائستہ نے کہ صنم جھنگ کے بارے میں بارے میں بھی ازراہِ مذاق کہا کہ وہ امریکا کیوں گئی ہیں واپس آجائیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ یہیں رہنا چاہیے جبکہ ساھر لودھی سے انھوں نے سوال کیا کہ آپ اتنے پیارے کیوں ہیں۔

  • انڈسٹری میں آنے سے قبل کونسا نوجوان خووبرو اداکار حریم کا کرش تھا؟

    انڈسٹری میں آنے سے قبل کونسا نوجوان خووبرو اداکار حریم کا کرش تھا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ حریم سہیل انڈسٹری میں آنے سے قبل کس خوبرو نوجوان اداکار پر مرمٹی تھیں انھوں نے خود بتا دیا۔

    نجی چینل کے شو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو ویسے کوئی اداکار وغیرہ پسند ہیں یا گڈ لکنگ اداکار کیسا ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ حریم سہیل کا کہنا تھا کہ بلال عباس خان جیسا ہوتا ہے۔

    حریم سہیل کا مزید کہنا تھا کہ میری اب تک بلال عباس سے ملاقات نہیں ہوسکی، تاہم ایک وقت تھا کہ مجھے بلال عباس خان پر بہت کرش تھا،

    اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد پھر میں نے بھی ایکٹنگ کے شبعے میں قدم رکھ دیا تو پھر ایک اسٹار پر جو کرش ہوتا ہے وہ ختم ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا تھا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انھیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پٹی محبت’ کی اداکارہ حریم سہیل نے شرکت کی تھی۔

    اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے سے نکلنا ہے‘۔

    میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

    انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

    خیال رہے کہ معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پٹی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔