Tag: کرشمہ کپور

  • کپور خاندان کی پہلی باغی لڑکی کرشمہ نے اپنی خواتین کے فلم میں کام پر پابندی سے متعلق کیا کہا؟

    کپور خاندان کی پہلی باغی لڑکی کرشمہ نے اپنی خواتین کے فلم میں کام پر پابندی سے متعلق کیا کہا؟

    کپور فیملی کی اسٹار اداکارہ کرشمہ کپور نے خاندان کی خواتین پر شادی کے بعد کام پر پابندی سے متعلق دعوؤں کو مسترد کردیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں ذاکر خان کے شو ’آپکا اپنا ذاکر ‘میں شرکت کی، اس موقع پر ذاکر خان نے کرشمہ سے ان کے خاندان کے بارے میں ایک مشہور دعوے پر بات کی جس میں کہا گیا کہ کپور خاندان کی خواتین شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں۔

    کرشمہ کپور نے کہا کہ ’یہ سب باتیں ہیں کہ جب میری والدہ اور نیتو آنٹی کی شادی ہوئی، تو یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں اور بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے کیریئر پہلے ہی بہت اچھے تھے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا‘۔

    کرشمہ کپور نے مزید کہا کہ شمی انکل کی بیوی گیتا بالی جی اور ششی انکل کی بیوی جینیفر آنٹی نے شادی کے بعد بھی کام کیا کیوں کہ انہیں کام کرنا تھا، دونوں کا کام کرنے کا فیصلہ اپنا تھا، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ کپور خاندان میں شادی کے بعد خواتین کام نہیں کر سکتیں ایسی کوئی بات نہیں تھی‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ جینیفر کینڈل کی شادی ششی کپور سے ہوئی تھی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا، جینیفر کا انتقال 1984 میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث ہوا تھا۔

    دوسری جانب امرتسر کی گیتا بالی کا شمار اُس وقت کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا ان کا دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر تھا، انہوں نے 75 سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔

    کرشمہ کپور  اپنے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جس نے 1991 میں صرف 17 برس کی عمر میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی پہلی ہی فلم ’’پریم قیدی‘‘ میں  اپنی اداؤں اور شاندار پرفارمنس سے فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔

  • بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی کون سی اداکارہ ہے؟

    بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی یہ بچی کون سی اداکارہ ہے؟

    بچپن زندگی کا وہ سنہرا اور یادگار حصہ ہوتا ہے جو انسان کو بھلائے نہیں بھولتا، بچپن میں کی گئی شرارتوں کے قصے انسان کو تاعمر یاد رہتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز انڈسٹری سے منسلک فنکار بھی اپنے بچپن کو نہیں بھولتے۔

    کوئی نا کوئی اداکار اپنے بڑوں کے ساتھ گزارے خوبصورت دور کی یاد شیئر کرتا رہتا ہے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالی وڈ کی نامور اداکارہ ہیں, کیا آپ نے پہچانا کہ یہ تصویر کس کے بچپن کی ہے؟

    زیر نظر تصویر بالی وڈ پر برسوں راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور کی ہے، انہوں نے یہ تصویر اپنے دادا راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے۔

    بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں کرشمہ کپور کو اپنے ’دادا جی‘ کے ہاتھ پکڑے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے کیپشن میں لکھا ’وہ جس نے راستہ دکھایا، آج ہم جو کچھ بھی ہیں، اس عظیم انسان کی کامیابیوں کی بدولت ہیں‘۔

    بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور اور ببیتا کی بیٹی ہیں، بالی وڈ کی مشہو فلم ’میرا نام جوکر‘ کی ہدایت کاری راج کپور نے کی تھی اس فلم میں راج کپور، رشی کپور، سیمی گریوال نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    کرشمہ کپور  دل تو پاگل ہے، جڑواں،  بیوی نمبر 1 جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، کرشمہ کپور 2012 کی فلم ’ڈینجرس عشق‘ میں بھی نظر آئیں۔

  • کرشمہ کپور کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرشمہ کی 90 کی دہائی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرشمہ کپور نے ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کرشمہ کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 90’s baby 🤎 What’s ur 90’s jam ? اداکارہ میوزک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرشمہ کپور متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    ان کی کامیابی فلموں میں ’قُلی نمبر ون، راجا بابو، راجا ہندوستانی، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہیرو نمبر ون، جیت، دلہن ہم لے جائیں گے، گوپی کشن، آتش، انداز اپنا اپنا، انداز ودیگر شامل ہیں۔

    کرشمہ کپور کو فلم ’راجا ہندوستانی‘ میں شاندار اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ وہ آئیفا، نیشنل فلم ، زی سنی، اسکرین سمیت متعدد ایوارڈز کی حقدار قرار پائیں تھیں۔

  • کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    دوحا: بالی ووڈ کی معروف پرانی اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے قطر پہنچ گئیں، انہوں نے اسٹیڈیم سے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    وہ اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہیں جہاں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھا۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے اسے بہترین تجربہ قرار دیا۔

    کرشمہ نے اسٹیڈیم میں اپنی تصاویر اور وہاں ہونے والی مختلف پرفارمنسز کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے جہاں عام شائقین کی بڑی تعداد اس وقت قطر میں موجود ہے، وہیں دنیا بھر کے سلیبرٹیز بھی ورلڈ کپ دیکھنے پہنچے ہیں۔

    کئی بھارتی و پاکستانی اداکار مختلف وقت میں قطر پہنچے اور فٹبال کا میچ دیکھا۔

  • سیف علی خان کی سالگرہ ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    سیف علی خان کی سالگرہ ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے اپنی 46 ویں سالگرہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ منائی ۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنا جنم دن اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ منایا ، سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر منقعد نجی تقریب میں ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور ، ان کے بیٹے ابراہیم خان، ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور ، ان کی بہن سوہا علی خان اور بہنوئی کونال کھیمو نے شرکت کی ۔

    16-1471339023-saif-ali-khan-35

    16-1471338708-saif-ali-khan-32

    16-1471338873-saif-ali-khan-24

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان 16 اگست 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ’پرم پرا‘ سے کیا، ابتدا میں فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے والے سیف علی خان کو بالآخر 2001 میں کامیابی ملی جب فرحان اختر کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ سپر ہٹ ہوئی جس نے نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے سیف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    saif-college

    بالی ووڈ فلم ’کل ہو نا ہو‘، ’ہم تم‘، ’سلام نمستے‘، ’ریس‘،’پری نیتا‘، ’اومکارہ‘، ’کاک ٹیل‘ اور ’ریس ٹو‘ کا شمار سیف علی خان کی ہٹ فلموں میں ہوتا ہے اور جن کے باعث انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، سیف نے بطور پروڈیوسر فلم ’لؤ آج کل‘ بنائی جو ہٹ ہوئی لیکن بگ بجٹ فلم ’ایجنٹ وینود‘ کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    4-saif

    سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امرتا سنگھ سے کی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہ پائی اور طویل عرصے تک میڈیا میں کرینہ کپور سے شادی کے چرچے رہنے کے بعد بلآخر اکتوبر 2012 میں سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    Saif-Kareena-we9264

  • عنقریب مداح مجھے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے،کرشمہ کپور

    عنقریب مداح مجھے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے،کرشمہ کپور

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور شادی کے بعد ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کیلئے پرعزم نظر آ رہی ہیں۔

    کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور جیسے ہی انھیں ان کی مرضی کا کردار ملے گا وہ ہامی بھر لیں گی، بلا ک بسٹر فلم راجہ ہندوستانی کی ہیروئن کرشمہ کپور کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد بھی انھیں لا تعداد فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ اب عنقریب ان کے مداح انھیں بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔