Tag: کرشنا

  • بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

    بھارتی اداکار گووندا کی 7سال بعد بھانجے کرشنا (سپنا) سے صلح

    ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک (سپنا ) کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے۔

    ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی۔

    بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک نے اپنے زخمی ماموں اداکار گوندا کی عیادت کی جو ان کی صلح کا باعث بنی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار گووندا اپنے گھر میں اچانک ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے،آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔

    Krushna Abhishek And Govinda

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشنا نے تصدیق کی کہ آخرکار ہم دونوں نے تمام گلے شکوے دور کرلیے ہیں اور آگے بڑھ گئے ہیں۔

    گووندا کے زخمی ہونے کے بعد کرشنا کی بیوی کشمیرا شاہ نے اسپتال میں گووندا کی عیادت کی تھی جبکہ کرشنا آسٹریلیا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ کر سکے تھے۔

    کرشنا بھارت واپسی کے بعد سب سے پہلے اپنے ماموں کے گھر گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ ملاقات انتہائی جذباتی لمحہ تھی۔

    دوسری جانب کرشنا نے بتایا کہ گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا سے ملاقات ان کے لیے جذباتی تھی اور انہوں نے گلے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ملاقات سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے خوب ہنسی مذاق کیا اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ ایسا لگا جیسے پہلے کی طرح سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہو۔

    کرشنا نے کہا کہ ان تمام برسوں کی یادیں جو میں نے ماموں اور مامی کے ساتھ گزارے تھے، سب میرے ذہن میں آ گئیں۔ میں نے ماموں سے کہا کہ ہال تو بالکل بدل گیا ہے، اب سب مسائل حل ہو چکے ہیں اور تمام گلے شکوے ختم ہوگئے ہیں۔

    کرشنا نے مزید کہا کہ اب میں اکثر ماموں سے ملنے آتا رہوں گا اور اپنی مامی سے بھی ملاقات کروں گا۔

  • کیا گووندا اور کرشنا کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا؟ ویڈیو وائرل

    کیا گووندا اور کرشنا کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا؟ ویڈیو وائرل

    کیا بالی ووڈ اداکار گووندا اور اُن کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 8 سالہ لڑائی کا خاتمہ ہوگیا؟

    بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشک اور اُن کے ماما اداکار گووندا کے درمیان 8 برس سے لڑائی چل رہی ہے، دونوں ہی کے مداح اس چپقلش سے واقف ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اب تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار گووندا نے کرشنا ابھیشیک کی بہن اور اپنی بھتیجی آرتی سنگھ کی شادی میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل ویڈیو پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار گووندا اور کرشنا کو کہی بھی ساتھ نہیں دیکھا گیا لیکن چچا اور بھتیجے کے درمیان برسوں سے جاری جھگڑے کے بعد گووندا کی شادی میں شرکت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار گووندا نے بلیک کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے، جبکہ کرشنا نے وائٹ کلر کی شیروانی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے وہاں گووندا کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا، کشمیرا نے اسی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ گوندا نے شادی میں شرکت کی۔

    دوسری جانب کرشنا نے یہ کہا ’’ماما آئے بہت خوشی ہوئی، ہم انہیں اس تقریب میں دیکھ کر بہت خوش ہیں ان نے ہمارا دل کا رشتہ ہے‘‘۔