Tag: کرشنگ سیزن

  • سیزن ختم، شوگر ملوں نے ضرورت سے زیادہ چینی تیار کر لی

    سیزن ختم، شوگر ملوں نے ضرورت سے زیادہ چینی تیار کر لی

    لاہور: پنجاب کی شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن ختم کر دیا، کیری فارورڈ اسٹاک سمیت شوگر ملز میں 37 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن چینی تیار کر لی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کی 1 کروڑ 10 لاکھ آبادی کے لیے سالانہ ضرورت 33 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن چینی ہے، جب کہ سیزن میں 37 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن چینی تیار کی گئی ہے۔

    آئندہ کرشنگ سیزن تک پنجاب کو 22 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن چینی دستیاب ہوگی، جب کہ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ 42 ہزار میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے۔

    رواں سال پنجاب میں 3 سے 4 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی مقدار میں دستیاب ہوگی، 39 ہزار میٹرک ٹن چینی پرانے کیری فارورڈ اسٹاک میں تھی۔

    ایف آئی اے نے چینی سٹہ مافیا کو بے نقاب کردیا، بڑے نام سامنے آگئے

    ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں چینی کی ماہانہ ضرورت 2 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ہے، اور چینی کی روزانہ ضرورت 9353 میٹرک ٹن ہے۔

    دوسری طرف شوگر کین کمشنر پنجاب نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی شارٹ فال کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے، جس پر چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی ہول سیل قیمت 72 سے بڑھ کر 93 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

  • کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی، فواد چوہدری

    کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنا وفاق کی پہلی ترجیح ہے، وفاقی کابینہ نے مسائل کے حل کے لیے گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی۔

    دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں وفاق سے جانے والے فنڈز درست انداز میں خرچ نہ ہونے کی شکایات ہیں، پانی اور سیکورٹی کے مسائل بھی ہیں، شہر بہت عرصے بعد لسانی سیاست سے باہر آیا ہے۔

    [bs-quote quote=”کابینہ کا فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے، انتظامی ڈھانچا وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اور شہر کی اہم شخصیات ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے فنڈز کا استعمال کس طرح کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ کابینہ نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، فاٹا کا انتظامی ڈھانچا وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ماتحت کام کرے گا، این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کا ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے حصہ کم کر کے فاٹا کو 3 فی صد دیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اختیارات کے مسائل پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا: وزیر بلدیات و میئر کراچی


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس منسوخی کے نوٹی فکیشن کی واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے پٹیشن واپس لے رہے ہیں، آرمڈ لائسنس سے متعلق فیصلے کرنا صوبوں کا اختیار ہے۔

    [bs-quote quote=”چینی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے، کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے بلوچستان اور کراچی وفاق کا ہدف ہیں، کراچی میں وفاق کی ایک کنسٹرکشن کمپنی کو ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

    ملک میں زلزلوں کے بعد تعمیر کے لیے ذمہ دار ادارے ایرا (ERRA) کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حکومت ایرا کو این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) میں ضم کرنے جا رہی ہے، ایرا کے 950 ملازمین کو نکالا نہیں جا رہا بلکہ صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا، 2 ملین ٹن چینی پاکستان کی مختلف مِلز میں موجود ہے، شوگر مل مالکان کرشنگ سیزن 30 نومبر سے شروع کروانا چاہتے ہیں لیکن یہ کسانوں کے ساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی حکومت کسانوں کی سہولت کے لیے کرشنگ سیزن 15 نومبر کو ہی شروع کرے گی۔

  • چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

    چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن پہنچ گئی

    اسلام آباد: رواں سال کرشنگ سیزن کے دوران ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے جبکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 15 مئی 2014ءتا نومبر 2014ءکے عرصہ کے دوران 23 لاکھ 40 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی.

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے تین صوبوں کی شوگر ملوں کے پاس 34 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے، اس لئے ملکی ضروریات کی تکمیل کے بعد تقریباً10 لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے ، جس کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں قائم شوگر ملز کے پاس 19 لاکھ 27 ہزار ٹن جبکہ سندھ میں 13 لاکھ 28 ہزار ٹن اور خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے